میانوالی: کمرہ عدالت کے باہر فائرنگ، ایک شخص جاں بحق
اشاعت کی تاریخ: 15th, May 2025 GMT
—فائل فوٹو
میانوالی میں ہرنولی موڑ پیپلاں کے جوڈیشل کمپلیکس میں کمرہ عدالت کے باہر فائرنگ کر کے ایک شخص کو قتل کردیا گیا۔
پولیس کے مطابق فائرنگ کرنے والے ملزم نے گرفتاری دے دی۔
پولیس کے مطابق ایڈیشنل سیشن جج کی عدالت کے باہر فائرنگ کرنے والے دونوں ملزمان گرفتار کرلیے گئے ہیں۔
پولیس کے مطابق فائرنگ سے جاں بحق ہونے والے شخص کی لاش کو اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔
دوسری جانب واقعے کا مقدمہ درج کر کے گرفتار ملزم سے تفتیش شروع کر دی گئی ہے۔
.ذریعہ: Jang News
کلیدی لفظ: عدالت کے باہر
پڑھیں:
راولپنڈی: بہن کا گلا کاٹ کر قتل، شیر خوار بھانجے کو زخمی کرنے والے سفاک ملزم کیخلاف مقدمہ درج
راولپنڈی کے تھانہ صدر بیرونی کے علاقے میں بہن کا گلا کاٹ کر قتل اور شیر خوار بھانجے کو زخمی کرنے کا مقدمہ درج کرلیا گیا۔
مقدمہ مقتولہ انجم زہرہ کے خاوند حمزہ اظہار کی مدعیت میں درج کیا گیا، متن کے مطابق بیوی کا 3ماہ سے اپنے بھائیوں محمد علی،شجاعت علی،صباحت علی اور محمد شاہد سے زمین کا تنازعہ چل رہا تھا۔
مدعی نے مقدمہ میں موقف اپنایا کہ محمد علی گھر آیا، میرے کمرے میں داخل ہو کر بیوی انجم زہرہ کو دھمکی دی کہ تمھیں مزہ چکھاتا ہوں، محمد علی نے میرے والدین کے سامنے زمین زہرہ کے گلے پر چھُری سے وار کیا، جو نیچے گر گئی۔
انجم زہرہ کے گرنے کے بعد ملزم نے اسکے گلے،بازووں اور ہاتھوں پر چھری سے وار کئے، ملزم نے بیڈ پر لیٹے میرے بیٹے محمد سالار حمزہ کے گلے پر بھی چھری سے وار کرکے زخمی کیا۔
والدین کے شور کرنے پر اہل محلہ جمع ہو گئے جنھوں نے ملزم کو قابو کرلیا، ملزم نے اپنے بھائیوں شجاعت علی، صباحت علی اور محمد شاہد کی ایما پر قتل کیا ہے۔