سندھ یونیورسٹی، گرلز ہاسٹل کے باہر طالبات کا انتظامیہ کے خلاف احتجاج
اشاعت کی تاریخ: 15th, May 2025 GMT
فوٹو: اسکرین گریب
سندھ یونیورسٹی جامشورو میں گرلز ہاسٹل کے باہر طالبات کی جانب سے انتظامیہ کے خلاف احتجاج کیا گیا۔
طالبات نے ہاسٹل میں اچھا کھانا نہ ملنے اور دیگر سہولیات کی عدم فراہمی پر ہاسٹل کے مرکزی گیٹ پر مظاہرہ کیا۔
طالبات کے احتجاج پر یونیورسٹی رجسٹرار نے ہاسٹل کی منتظمہ کو عہدے سے ہٹادیا۔
رجسٹرار یونیورسٹی کا کہنا ہے کہ طالبات کے الزام پر انکوائری کمیٹی تشکیل دی جائے گی۔
.ذریعہ: Jang News
پڑھیں:
190 ملین پاؤنڈ کیس، بانیٔ پی ٹی آئی کی پیرول پر رہائی کی درخواست اعتراضات کیساتھ سماعت کیلئے مقرر
—فائل فوٹوزاسلام آباد ہائی کورٹ نے 190 ملین پاؤنڈ کیس میں بانیٔ پی ٹی آئی عمران خان کی پیرول پر رہائی کی درخواست اعتراضات کے ساتھ کل سماعت کے لیے مقرر کردی۔
اسلام آباد ہائی کورٹ کے قائم مقام چیف جسٹس سرفراز ڈوگر درخواست پر رجسٹرار آفس کے اعتراضات کے ساتھ سماعت کریں گے۔
رجسٹرار آفس نے علی امین گنڈاپور کی جانب سے دائر درخواست پر متعدد اعتراضات عائد کر رکھے ہیں۔
اسلام آباد ہائی کورٹ نے بانی پی ٹی آئی کو جیل رولز کے مطابق سہولتیں فراہم کرنے کی درخواست پر رپورٹ طلب کر لی۔
رجسٹرار آفس نے اعتراض عائد کیا ہے کہ پیرول پر رہائی کی درخواست متاثرہ شخص کی جانب سے خود دائر نہیں کی گئی، کسی دوسرے شخص کے لیے ایسا ریلیف کیسے مانگا جا سکتا ہے؟
رجسٹرار آفس کا اعتراض ہے کہ جس شخص کی پیرول پر رہائی مانگی جا رہی ہے اسے درخواست میں فریق ہی نہیں بنایا گیا، نیب کیس میں سزا یافتہ مجرم کی پیرول پر رہائی کی درخواست میں نیب کو فریق ہی نہیں بنایا گیا۔
رجسٹرار آفس نے اعتراض کیا ہے کہ درخواست میں بنائے گئے فریقین کا بھی مکمل ایڈریس درج نہیں۔
رجسٹرار آفس نے درخواست گزاروں کو اعتراضات دور کر کے درخواست دوبارہ دائر کرنے کی ہدایت کی ہے۔
عدالت کی جانب سے درخواست کو رجسٹرار آفس کے اعتراضات کے ساتھ کل سماعت کیے لیے مقرر کر دیا گیا۔