یورپی دارالحکومت برسلز میں افواجِ پاکستان سے اظہارِ یکجہتی اور بھارتی جارحیت کیخلاف پُرامن احتجاج
اشاعت کی تاریخ: 14th, May 2025 GMT
ویب ڈیسک : یورپی دارالحکومت برسلز میں یورپی پارلیمنٹ کے سامنے پاکستانی اور کشمیری کمیونٹی کی جانب سے ایک پُرامن احتجاجی مظاہرے کا انعقاد کیا گیا۔ اس مظاہرے کا مقصد افواجِ پاکستان سے یکجہتی کا اظہار، بھارت کی حالیہ جارحیت اور بین الاقوامی قوانین کی خلاف ورزی کے خلاف صدائے احتجاج بلند کرنا تھا۔ مختلف شہروں سے تعلق رکھنے والے پاکستانیوں، کشمیریوں نے بھرپور شرکت کی اور "پاکستان زندہ باد" اور "افواجِ پاکستان پائندہ باد" جیسے نعرے لگا کر اپنے جذبات کا اظہار کیا۔
Currency Exchange Rate Tuesday May 14, 2025
تقریب سے خطاب کرتے ہوئے چیئرمین ای یو پاک فرینڈشپ فیڈریشن یورپ، چودھری پرویز اقبال لوسر اور کمیونٹی راہنما مہر صفدر علی نے کہا کہ پاکستان ایک پُرامن ملک ہے جو ہمیشہ امن کا حامی رہا ہے، مگر ہماری خاموشی کو کمزوری نہ سمجھا جائے۔ انہوں نے جنرل سید عاصم منیر کی قیادت میں پاکستانی افواج کی جانب سے دشمن کو مؤثر جواب دینے اور حالیہ کامیاب آپریشنز پر انہیں خراج تحسین پیش کیا۔ انہوں نے کہا کہ 25 کروڑ پاکستانی اپنی افواج کے شانہ بشانہ ہیں اور ہر قربانی کے لیے تیار ہیں۔
سونے اور چاندی کے آج کے ریٹس ۔منگل 14مئی، 2025
اس مظاہرے کی نمایاں خصوصیت یہ تھی کہ مراکش، الجزائر، ترکی، تیونس اور دیگر اسلامی ممالک کے نوجوانوں نے بھرپور انداز میں پاکستان اور افواجِ پاکستان سے اپنی والہانہ محبت کا اظہار کیا اور “پاکستان زندہ باد” اور “افواجِ پاکستان زندہ باد” کے فلک شگاف نعرے لگا کر اپنے جذبات کا بھرپور مظاہرہ کیا۔
مقررین نے عالمی برادری، خصوصاً یورپی یونین سے مطالبہ کیا کہ بھارت کی انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کا نوٹس لیا جائے اور جنوبی ایشیا میں پائیدار امن کے لیے مؤثر کردار ادا کیا جائے۔ مظاہرے کا اختتام وطنِ عزیز کی سلامتی، ترقی اور خوشحالی کے لیے خصوصی دعاؤں کے ساتھ ہوا
بھارت نے سکھ یاتریوں کے پاکستان داخلے پر پابندی عائد کر دی
.ذریعہ: City 42
پڑھیں:
ادارہ منہاج الحسینؑ لاہور میں پاک فوج کیساتھ اظہار یکجہتی کیلئے سیمینار کا انعقاد
سیمینار سے خطاب میں علامہ محمد حسین اکبر کا کہنا تھا کہ آپریشن کا نام ’’بنیان مرصوص‘‘ غزوہ احد میں جب کفار و مشرکین نے رسول اللہ ﷺ کو شہید کرنا چاہا اور شیر خدا علی علیہ السلام نے اپنی ذوالفقار حیدری کے ذریعے مسلمانوں کی عارضی شکست کو فتح میں بدل دیا۔ اسلام ٹائمز۔ ادارہ منہاج الحسینؑ جوہر ٹاون لاہور کے زیراہتمام دفاع پاکستان اور تحفظ مملکت خداداد پاکستان کیلئے افواج پاکستان کی کارکردگی کو سراہنے اور خراج تحسین پیش کرنے کیلئے سیمینار کا انعقاد کیا گیا۔ جس کی صدارت علامہ ڈاکٹر محمد حسین اکبر نے کی جبکہ علامہ غلام مصطفی نیئر علوی، علامہ حسن رضا باقر، علامہ محمد سبطین اکبر، علامہ سجاد حسین جوادی سمیت دیگر نے خطاب کیا۔ مقررین نے خطاب کرتے ہوئے افواج پاکستان سے یکجہتی کا اظہار کیا اور شرکاء پر ملک سے وفاداری اور اس کی ترقی و سربلندی کیلئے اپنا کردار ادا کرنے کیلئے زور دیا۔ بانی و سرپرست اعلیٰ ادارہ منہاج الحسینؑ و سابق رکن اسلامی نظریاتی کونسل علامہ ڈاکٹر محمد حسین اکبر نے کہا کہ پاکستان کی افواج کے شعار ان کی استقامت اور ہمت و حوصلہ اور ثابت قدمی کے مورال کو بلند کرتے ہیں۔ جہاں نعرہ تکبیر ’’اللہ اکبر‘‘ اور نعرہ رسالت یارسول اللہ ؐ‘‘ شرک اور کفر کے بتوں کو زمین بوس کرنے کا جذبہ پیدا کرتے ہیں وہاں نعرہ حیدری ’’یاعلیؑ‘‘ لگانے سے شجاعت حیدری سے رگوں میں خون جوش مارتا ہے اور دشمن کو زیر کرنے کیلئے حیدری متوالے سپاہی بے تاب نظر آتے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ ہمیں اپنے ملک کی مسلح افواج پر بھروسہ ہے کہ کوئی اس سرزمین کو میلی آنکھ سے نہیں دیکھ سکتا۔ پاک افواج کے سربراہ اور چیف آف آرمی سٹاف حافظ عاصم منیر نے اس آپریشن کا نام ’’بنیان مرصوص‘‘ غزوہ احد میں جب کفار و مشرکین نے رسول اللہ ﷺ کو شہید کرنا چاہا اور شیر خدا علی علیہ السلام نے اپنی ذوالفقار حیدری کے ذریعے مسلمانوں کی عارضی شکست کو فتح میں بدل دیا اور اسی جنگ میں اللہ تعالیٰ نے جبرائیلؑ کے ذریعے اسداللہ مولا علی علیہ السلام کو ذوالفقار حیدری عطا فرمائی۔ گویا کہ ایک مرتبہ پھر پاک افواج کے سربراہ سید زادہ نے اپنے جدِ امجد قرآن کی روشنی میں اپنے بھائی کا دفاع کرکے قیامت تک کیلئے (بنیان مرصوص) سیسہ پلائی ہوئی دیوار کے نعرہ کو زندہ کرکے علی والوں کے قلوب اطہر کو محبت علیؑ سے منور کیا اور کفار و مشرکین و منافقین کے دلوں کو اس نعرے کے ذریعے جہنم کی راکھ بنا دیا۔ ہمیں فرقہ واریت سے بچتے ہوئے اپنی صفوں میں اتحاد قائم رکھنا چاہیے تاکہ سیسہ پلائی دیوار کی طرح اس کے دشمن کی راہ میں رکاوٹ بنیں اور سب مل کر اس سرزمین کیلئے اپنی جان مال اور اولاد کو قربان کرنے کیلئے کسی بھی قربانی سے دریغ نہ کریں۔
سیمینار میں ادارہ منہاج الحسینؑ کے دیگرشعبہ جات جامعہ زینبیہ سے خانم شمائلہ اظہر، خانم فوزیہ بانو، خانم فروہ سبطین، خانم صائمہ رباب اور طوسی ماڈل سکول سے خانم سدرہ ذیشان، قاری مصطفیٰ حسین، حبیب رضا، طلبا و طالبات و دیگر نےشرکت کی۔ آخر میں پاکستان کی سلامتی ،ترقی اور اس کے دشمنوں کی نابودی کیلئے دعا کی گئی۔