پاکستان اور بھارت کے درمیان جنگ بندی کا خیر مقدم کرتے ہیں، سعودی ولی عہد
اشاعت کی تاریخ: 14th, May 2025 GMT
ریاض(ڈیلی پاکستان آن لائن)سعودی ولی عہد محمد بن سلمان نے کہا ہے کہ پاکستان اور بھارت کے درمیان جنگ بندی کا خیر مقدم کرتے ہیں، امید ہے کہ جنگ بندی سے دونوں ممالک میں کشیدگی میں کمی آئے گی، دونوں ملکوں کے درمیان بات چیت کا بھی خیر مقدم کریں گے۔ریاض میں خلیج تعاون کونسل (جی سی سی) کے اجلاس میں سعودی ولی عہد نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ سے غزہ جنگ ختم کرنے کا مطالبہ کر دیا۔امریکی صدر کے سامنے خطاب کرتے ہوئے سعودی ولی عہد نے کہا کہ خلیجی ممالک اور امریکی تعاون سے غزہ جنگ بندی ممکن ہے، فلسطینی مسئلے کا جامع اور مستقل حل تلاش کرنا چاہتے ہیں۔سعودی ولی عہد نے شام سے امریکی پابندیاں اُٹھانے کا خیر مقدم کرتے ہوئے کہا کہ شام پر پابندیاں ہٹانے سے خطے میں خوش حالی کا نیا باب کھلے گا۔
وزیراعظم شہباز شریف کا سیکریٹری جنرل اقوام متحدہ انتونیو گوتریس کے ساتھ کا ٹیلی فونک رابطہ
مزید :.ذریعہ: Daily Pakistan
کلیدی لفظ: سعودی ولی عہد
پڑھیں:
پاکستان سے شکست، مودی اپنی قوم کا سامنا کرتے ہوئے گھبرا رہا ہے، سعید غنی
تقریب سے خطاب میں وزیر بلدیات سندھ نے کہا کہ پاکستانی قوم نے یہ ثابت کیا کہ اس جنگ کے دوران قوم میں اتحاد نظر آیا یکجہتی نظر آئی، یہ سب ہمارے ملک کے لیے بہت ضروری ہے، کیونکہ ہمارے ملک میں بھی کچھ ایسے دشمن اور مخالفین ہیں جو چاہتے ہیں کہ پاکستانی قوم کو سیاسی، لسانی، مذاہب اور مسالک کی بنیاد پر تقسیم کیا جائے۔ اسلام ٹائمز۔ صوبائی وزیر بلدیات سندھ سعید غنی نے کہا کہ آپریشن بنیان المرصوص کے بعد بھارت دنیا میں تنہا جبکہ پاکستان کے ساتھ دنیا کھڑی ہے، جنگ سے پہلے اور بعد کی صورت حال میں دونوں ملکوں کے امیج میں زمین اسمان کی تبدیلی آئی ہے، بھارت کا نہ صرف امیج تباہ ہوا ہے بلکہ سفارت کاری بھی بری طرح ناکام ہوئی ہے، مودی اب اپنی قوم کا سامنا کرتے ہوئے بھی گھبرا رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ جس طرح اس سال پاکستان میں جشن آزادی منایا گیا ہے ایسا جوش و جذبہ بہت برسوں کے بعد دیکھا اور اگلے سال اس سے اچھے طریقے سے جشن ازادی منائیں گے۔ انہوں نے ان خیالات کا اظہار نارتھ کراچی ایسوسی ایشن آف ٹریڈ اینڈ انڈسٹری (نکاٹی) میں جشن آزادی کی تقریب سے خطاب کے دوران کیا۔
سعید غنی نے کہا کہ بھارت کی نسبت پاکستان کے کمزور ملک کا تاثر ختم ہوگیا اور ایک مضبوط ملک نظر آنے والا بھارت اب کمزور ترین نظر آنے لگا ہے۔ وزیر بلدیات سندھ نے کہا کہ بہت سالوں بعد ہمیں اپنے شہروں میں اتنی زیادہ سرگرمیاں جشن آزادی کے حوالے سے نظر آئیں اس کی ایک بہت بڑی وجہ پاکستان کی پاکستانی فوج، پاکستانی فضائیہ، پاکستانی بحریہ کی وہ شاندار کامیابی تھی جس کی وجہ سے پوری دنیا میں پاکستانی قوم کا نام فخر سے بلند ہوا، یہ بہت ضروری تھا کہ ہم جشن آزادی کے ساتھ ساتھ بھارت کے خلاف فتح کا جشن بھی منائیں۔