جدہ ایئرپورٹ پر سرکاری عازمین حج کی آمد کا دوسرا مرحلہ شروع
اشاعت کی تاریخ: 14th, May 2025 GMT
عثمان خان:سرکاری حج اسکیم کے تحت عازمین حج کی حجاز مقدس آمد کا دوسرا مرحلہ آج جدہ ایئرپورٹ سے باضابطہ طور پر شروع ہو گیا ہے۔ اس موقع پر وفاقی وزیر مذہبی امور سردار محمد یوسف نے اسلام آباد سے روٹ مکہ پروگرام کے تحت آنے والی اولین پرواز کا استقبال کیا۔
استقبالیہ تقریب میں ڈی جی حج عبدالوہاب سومرو، چیف کوآرڈینیٹر حج آپریشن ڈاکٹر مرزا علی محسود، ڈائریکٹر مکہ عزیز اللہ خان، قونصل جنرل خالد مجید، سعودی حکام اور دیگر اعلیٰ افسران بھی موجود تھے۔ انہوں نے عازمین کو خوش آمدید کہا اور ان کے سفر کی سہولت کے لیے انتظامات کا جائزہ بھی لیا۔
Currency Exchange Rate Tuesday May 14, 2025
وزارت مذہبی امور کے مطابق اس دوسرے مرحلے کے دوران 31 مئی تک تقریباً 46 ہزار عازمین حج جدہ کے راستے مکہ مکرمہ پہنچیں گے۔ ان عازمین کو حج کی ادائیگی کے بعد مدینہ منورہ روانہ کیا جائے گا۔
روٹ مکہ پروگرام کے تحت عازمین کو ایئرپورٹ پر امیگریشن کی سہولت سعودی عرب پہنچنے سے پہلے ہی فراہم کی جا رہی ہے جس سے ان کا سفر مزید آسان اور آرام دہ بنا دیا گیا ہے۔وزیر مذہبی امور نے جدہ ایئرپورٹ پر انتظامات پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے سعودی حکام کے تعاون کو سراہا اور عازمین کی خدمت کو حکومت کی اولین ترجیح قرار دیا۔
سونے اور چاندی کے آج کے ریٹس ۔منگل 14مئی، 2025
.ذریعہ: City 42
پڑھیں:
امریکا میں ایئرپورٹ پر دو طیارے آپس میں ٹکرا گئے؛ خوفناک آگ بھڑ اُٹھی
امریکی ریاست مونٹانا کے ایئرپورٹ پر دو مسافر بردار طیارے آپس میں ٹکرا کر تباہ ہوگئے اور ان میں خوفناک آگ بھڑک اُٹھی۔
امریکی ریاست مونٹانا کے شہر کالی اسپیـل میں واقع کالی اسپیـل سٹی ایئرپورٹ پر ایک مسافر بردار چھوٹا طیارہ لینڈنگ کے دوران ایک پارک شدہ جہاز سے ٹکرا گیا۔
طیاروں کے آپس میں ٹکرانے کے نتیجے میں خوفناک آگ بھڑک اٹھی۔ جس پر فائر بریگیڈ کے عملے کو طلب کیا گیا۔
ایئرپورٹ پر کھڑا طیارہ غیر فعال تھا جب کہ لینڈنگ کرنے والے طیارے میں پائلٹ سمیت 4 افراد موجود تھے۔
جنھوں نے حاضر دماغی کا مظاہرہ کرتے ہوئے خود ہی طیارے سے چھلانگ لگا کر اپنی جانیں بچائیں۔
خوش قسمتی سے حادثے میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا تاہم دونوں طیاروں کو شدید نقصان پہنچا ہے۔