لاہور علامہ اقبال ایئرپورٹ پر بھارتی ڈرون گرنے کی اطلاع
اشاعت کی تاریخ: 14th, May 2025 GMT
لاہور(نامہ نگار) لاہور کے علامہ اقبال انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر بھارتی ڈرون گرنے کی اطلاع ملی ہے۔ذرائع کے مطابق ائیر پورٹ کے علاقے میں گرنے والا ڈرون سرویلنس ڈرون ہے۔ڈرون گرنے سے کوئی دھماکہ نہیں ہوا اور نہ ہی کسی جانی یا مالی نقصان کی اطلاع ملی ہے۔سکیورٹی فورسز نے سرویلنس ڈرون کو قبضے میں لے کر اس کی نوعیت اور مقاصد کے حوالے سے تحقیقات شروع کردی ہیں۔
.ذریعہ: Nawaiwaqt
پڑھیں:
امریکا میں ایئرپورٹ پر دو طیارے آپس میں ٹکرا گئے؛ خوفناک آگ بھڑ اُٹھی
امریکی ریاست مونٹانا کے ایئرپورٹ پر دو مسافر بردار طیارے آپس میں ٹکرا کر تباہ ہوگئے اور ان میں خوفناک آگ بھڑک اُٹھی۔
امریکی ریاست مونٹانا کے شہر کالی اسپیـل میں واقع کالی اسپیـل سٹی ایئرپورٹ پر ایک مسافر بردار چھوٹا طیارہ لینڈنگ کے دوران ایک پارک شدہ جہاز سے ٹکرا گیا۔
طیاروں کے آپس میں ٹکرانے کے نتیجے میں خوفناک آگ بھڑک اٹھی۔ جس پر فائر بریگیڈ کے عملے کو طلب کیا گیا۔
ایئرپورٹ پر کھڑا طیارہ غیر فعال تھا جب کہ لینڈنگ کرنے والے طیارے میں پائلٹ سمیت 4 افراد موجود تھے۔
جنھوں نے حاضر دماغی کا مظاہرہ کرتے ہوئے خود ہی طیارے سے چھلانگ لگا کر اپنی جانیں بچائیں۔
خوش قسمتی سے حادثے میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا تاہم دونوں طیاروں کو شدید نقصان پہنچا ہے۔