کراچی، عمارت میں آگ لگنے سے 2 خواتین جاں بحق
اشاعت کی تاریخ: 27th, September 2025 GMT
عمارت سے 8 افراد کو زندہ ریسکیو کیا گیا، جن میں سے 6 زخمی ہوئے، جبکہ کولنگ کے دوران 2 خواتین کی لاشیں ملیں۔ اسلام ٹائمز۔ شہر قائد میں ڈیفنس موڑ پر رہائشی عمارت میں لگنے والی آگ کے نتیجے میں دو رہائشی خواتین جھلس کر جاں بحق ہوگئیں۔ تفصیلات کے مطابق ڈیفنس موڑ پر قائم عمارت میں آگ لگی جس نے دیکھتے ہی دیکھتے پوری بلڈنگ کو اپنی لپیٹ میں لے لیا۔ واقعے کی اطلاع ملنے پر ریسکیو 1122، فائر بریگیڈ حکام اور پولیس کی نفری جائے وقوعہ پر پہنچی۔ فائربریگیڈ حکام کے مطابق آتشزدگی میں عمارت اور ایک کار بھی جلد کر راکھ ہوگئی، جبکہ آگ لگنے کی وجہ تاحال سامنے نہیں آسکیں۔ عمارت سے 8 افراد کو زندہ ریسکیو کیا گیا، جن میں سے 6 زخمی ہوئے، جبکہ کولنگ کے دوران 2 خواتین کی لاشیں ملیں، جو دم گھٹنے سے جاں بحق ہوئی ہیں۔ جاں بحق ہونے والی خواتین کی شناخت سمیعہ اور 60 سالہ صبحیہ کے ناموں سے ہوئی۔
.ذریعہ: Islam Times
پڑھیں:
کراچی، سکھن کے قریب پولیس مقابلہ، ایک ڈاکو زخمی حالت میں گرفتار، ایک فرار
کراچی:شہر قائد میں سکھن کے علاقے میں سوڈا فیکٹری کے قریب پولیس اور ڈاکوؤں کے درمیان مبینہ مقابلے کے نتیجے میں ایک ڈاکو زخمی حالت میں گرفتار کر لیا گیا، جبکہ اس کا ساتھی موقع سے فرار ہو گیا۔
پولیس کے مطابق فائرنگ کے تبادلے کے بعد گرفتار ملزم کی شناخت شاہ محمد کے نام سے کی گئی ہے، جس کے قبضے سے اسلحہ اور موٹر سائیکل برآمد ہوئی ہے۔
زخمی ملزم کو فوری طور پر طبی امداد کے لیے اسپتال منتقل کر دیا گیا، جبکہ فرار ہونے والے ساتھی کی تلاش اور واقعے کی مزید تفتیش جاری ہے۔