کراچی: ڈیفنس کی عمارت میں آگ لگنے سے 2 خواتین جاں بحق، 6 زخمی
اشاعت کی تاریخ: 27th, September 2025 GMT
کراچی میں مین کورنگی روڈ پر ڈی ایچ اے فیز 2 میں واقع عمارت میں آگ لگنے سے 2 خواتین جاں بحق جبکہ 6 افراد زخمی ہو گئے۔
ریسکیو حکام کے مطابق عمارت کی پہلی منزل پر فیملی موجود تھی، آگ لگنے کے بعد عمارت میں پھنسے لوگوں کو نکالنے کی کوششیں کی گئیں۔
کراچی، کورنگی آگ کی ابتدائی کیمیائی تجزیاتی رپورٹ آگئیپی پی ایل ذرائع کا کہنا ہے کہ پانی میں بینزین، ٹولین، ٹیٹرا کلورو ایتھین کی زائد مقدار پائی گئی ہے۔
ریسکیو حکام کا کہنا ہے کہ آگ سے متاثرہ عمارت میں موجود 8 افراد کو نکال کر اسپتال منتقل کیا گیا ہے۔
ریسکیو ذرائع کے مطابق آگ سے متاثرہ 2 خواتین دورانِ علاج اسپتال میں دم توڑ گئیں۔
فائر بریگیڈ حکام کا کہنا ہے کہ آگ بجھانے کی کوشش جاری ہے، عمارت میں مزید کسی شخص کی موجودگی سے متعلق چیک کیا جا رہا ہے۔
.ذریعہ: Jang News
پڑھیں:
لاہور میں پولیو ٹیم پر حملہ، خاتون ورکر سر پراینٹ لگنے سے زخمی
لاہور:(نیوزڈیسک) گوندل اسکیم چندرائے کے قریب پولیو ٹیم پر حملہ کیا گیا جس کے نتیجے میں خاتون پولیو ورکر سر پر چوٹ لگنے سے زخمی ہوگئی اور واقعے کا مقدمہ درج کر لیا گیا۔
محکمہ صحت کے ذرائع نے بتایا کہ گوندل اسکیم چندرائے کے قریب پولیو مہم کے دوران خاتون پولیو ورکر صبا تاج پر حملہ کیا گیا اور مہم کے دوران ایک خاتون نے بچوں کو پولیو قطرے پلانے سے انکار کیا تھا۔
انہوں نے بتایا کہ پولیو ورکر نے مذکورہ خاتون کو سمجھانے کی کوشش کی لیکن اس دوران انہوں نے اپنے دو بیٹیوں کے ہمراہ ٹیم پر حملہ کر دیا۔
خاتون پولیو ورکر پر اینٹوں سے حملہ کیا گیا اور ویکسنیشن کا کیرئیر توڑ دیا گیا، اینٹ لگنے سے خاتون پولیو ورکر صبا تاج کا سر پھٹ گیا اور انہیں فوری طور پر اسپتال منتقل کردیا گیا۔
پولیس نے واقعے کا مقدمہ یو سی ایم او ایاز اشرف کی مدعیت میں درج کر لیا۔