Express News:
2025-11-12@09:00:28 GMT

کراچی: ڈاکوؤں کی فائرنگ سے زخمی شہری جاں بحق

اشاعت کی تاریخ: 27th, September 2025 GMT

شہر میں جاری ڈاکو  راج کے دوران ڈاکوؤں نے ایک اور شہری کی جان لے لی ۔سرجانی ٹاؤن میں ڈکیتی کے دوران مزاحمت پر ڈاکوؤں کی فائرنگ سے سر پر گولی لگنے سے شدید زخمی شخص سول اسپتال میں دوران علاج زندگی کی بازی ہار گیا ، شہر میں رواں سال کے دوران ڈاکوؤں کی فائرنگ سے جاں بحق افراد کی تعداد 64 ہوگئی۔

تفصیلات کے مطابق شہر میں جاری ڈاکو راج کے دوران سرجانی ٹاؤن کے لیاری 36 علی مینگل گوٹھ میں جمعرات کی شب ڈاکوؤں نے ڈکیتی کے دوران مزاحمت پر 30 سالہ راشد کو فائرنگ کر کے شدید زخمی گیا تھا جسے سر پر گولی لگی تھی، مضروب کو ابتدائی طور پر طبی امداد کے لیے عباسی شہید اسپتال لیجایا گیا جسے بعدازاں سول اسپتال ٹراما سینٹر منتقل کیا گیا جو ہفتے کی صبح زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے زندگی کی بازی ہار گیا۔

شہر میں جاری ڈاکو راج کے دوران شہر میں ڈاکوؤں کی فائرنگ سے جاں بحق ہونے والوں کی مجموعی تعداد 64 ہو گئی۔

.

ذریعہ: Express News

کلیدی لفظ: ں کی فائرنگ سے کے دوران ڈاکوو ں

پڑھیں:

پڈعیدن ،سنگین مقدمات میں مطلوب دو ڈاکو پولیس مقابلے میں زخمی حالت میں گرفتار

data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

251111-05-3
پڈعیدن (نمائندہ جسارت) محرابپور تھانہ کی حدود ہالانی لنک روڈ نیئر سامٹیہ اسٹاپ محرابپور تھانہ کی پولیس کا دوران گشت ڈاکووں سے مقابلہ ہو گیا، جوابی فائرنگ میں سنگین مقدمات مات میں مطلوب2 ڈاکو زخمی حالت میں گرفتار کر گیا،دیگر کرمنلز ساتھی فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے۔زخمی ڈاکوئوں کی شناخت علی رضا ولد عبدالغفار راجپوت اور عامر علی ولد فقیر محمد اعوان کے نام سے ہوئی ہیں۔ڈاکوئوں کے قبضے سے 2 غیرقانونی پستول، 2 رکشے، 3 موٹرسائکلیں اور 6 کٹے اعلی کوالٹی/ چاول برآمد کیے گئے۔ مذکورہ ملزمان ڈکیتی سمیت متعدد سنگین نوعیت کے مقدمات میں مطلوب تھے۔ ملزمان کا مزید کرمنل ریکارڈ معلوم کرنے کیلئے مختلف تھانوں سے انفارمیشن لی جا رہی ہے۔

سیف اللہ

متعلقہ مضامین

  • کراچی، جمشید کوارٹر پولیس کے ساتھ مقابلے میں دو ڈاکو گرفتار
  • کراچی: طویل عرصے تک غیر استعمال شدہ گاڑی کا ای چالان جاری
  • کراچی:کورنگی میں اسٹیٹ ایجنسی میں جھگڑے کے دوران فائرنگ، 2 افراد ہلاک
  • کراچی، فائرنگ کے واقعات میں 2 افراد جاں بحق، 5 افراد زخمی
  • پڈعیدن ، سنگین مقدمات میں مطلوب 2 ڈاکو پولیس مقابلہ میں زخمی حالت میں گرفتارکرلیے گئے
  • پڈعیدن ،سنگین مقدمات میں مطلوب دو ڈاکو پولیس مقابلے میں زخمی حالت میں گرفتار
  • کراچی میں 14 روز کے دوران 48 ہزار ای چالان، معافی کیلیے 4.5 ہزار شہری پہنچ گئے
  • کراچی، فائرنگ کے مختلف واقعات میں دو افراد جاں بحق، ایک زخمی
  • کراچی، یونیورسٹی روڈ پر ڈاکوؤں کی فائرنگ، پولیس کا اے ایس آئی زخمی
  • کراچی، طارق روڈ کے شاپنگ پلازہ پر کسٹم حکام کا چھاپہ، دکانداروں کی ہوائی فائرنگ