پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیئرمین محسن نقوی کے بڑے فیصلے نے کراچی کو ملک کے سب سے بڑے ڈومیسٹک ایونٹ قائد اعظم ٹرافی کرکٹ ٹورنامنٹ میں کھیلنے کا حق دلوا دیا۔

چئیرمین پی سی بی کے فیصلے کی بدولت حنیف محمد ٹرافی سے اب دو کی بجائے چار ٹاپ ٹیمیں قائد اعظم ٹرافی میں شرکت کی حقدار بن گئیں۔

قائد اعظم ٹرافی میں اب آٹھ کی جگہ 10 ٹیمیں شرکت کریں گی۔

قبل ازیں حنیف محمد ٹرافی میں گروپ اے سے فیصل آباد اور گروپ بی سے فاٹانے ملک کے پریمیئر ٹورنامنٹ میں جگہ بنائی تھی۔

گروپ بی میں گزشتہ روز اپنے آخری اور پانچویں میچ میں راولپنڈی کے خلاف کامیابی کے بعد کراچی بلوز کی ٹیم 96 پوائنٹس کے ساتھ دوسری پوزیشن پر آئی تھی۔

حنیف محمد ٹرافی کے گروپ اے میں  دوسری پوزیشن کا فیصلہ آج شام کو ختم ہونے والے میچز میں ہوگا۔

 لاہور بلوز کی ٹیم کوئٹہ کو شکست دے کر دوسری پوزیشن کے ساتھ قائد اعظم ٹرافی میں شرکت کی اہل بن جائے گی۔

بصورت دیگر کراچی وائٹس کی ٹیم آزاد جموں کشمیر کے خلاف فتح پاکر قائد اعظم ٹرافی میں جگہ بنائے گی۔

یہ امر قابل ذکر ہے کہ چھ اکتوبر سے شروع ہونے والی قائد اعظم ٹرافی میں چھ ٹیمیں پہلے ہی جگہ بنا چکی ہیں جن میں لاہور وائٹس، پشاور، ایبٹ آباد، سیالکوٹ، بہاولپور اور پشاور ریجن کی ٹیمیں شامل ہیں۔

.

ذریعہ: Express News

کلیدی لفظ: قائد اعظم ٹرافی میں

پڑھیں:

سینیٹر طلحہ محمود کو سینیٹ کی دفاعی کمیٹی کا چیئرمین بنانے کا فیصلہ

 احمد منصور: سینیٹر طلحہ محمود کو سینیٹ کی دفاعی کمیٹی کا چیئرمین بنانے کا فیصلہ, ن لیگ اور پیپلز پارٹی نے طلحہ محمود کا نام تجویز کردیا ۔

ذرائع کے مطابق سینیٹر طلحہ محمود کو سینیٹ کی دفاعی کمیٹی کا چیئرمین بنانے کا فیصلہ کیا گیا، مسلم لیگ ن اور پیپلز پارٹی نے طلحہ محمود کا نام تجویز کردیا۔

سینیٹ کی دفاعی کمیٹی کا اجلاس آج دن گیارہ بجے پارلیمنٹ ہاؤس میں ہوگا، سینیٹر طلحہ محمود کا تعلق پیپلز پارٹی سے ہے۔ 

 کرکٹ کے نئے ستاروں کی تلاش , پی سی بی کا ملک گیر ٹیلنٹ ہنٹ پروگرام شروع

متعلقہ مضامین

  • انٹربورڈ کراچی کی پوزیشن ہولڈرز طلبہ کے اعزاز میں پروقار تقریب، الیکٹرک بائیکس تقسیم
  • انٹر بورڈ کراچی کی پوزیشن ہولڈرز کے اعزاز میں تقریب، برقی موٹرسائیکلیں دی گئیں
  • قائدِاعظم کے نواسے پر بھارت میں فراڈ کا مقدمہ
  • چیئرمین سینیٹ کا پی ٹی آئی ارکان کے استعفے منظورنہ کرنے کا فیصلہ
  • کراچی: انٹرمیڈیٹ بورڈ کے پوزیشن ہولڈرز سرکاری کالجز کے طلبا کیلئے الیکٹرک بائیکس کا انعام
  • وزیراعظم سے صدر ورلڈ بینک گروپ کی ملاقات
  • سینیٹر طلحہ محمود کو سینیٹ کی دفاعی کمیٹی کا چیئرمین بنانے کا فیصلہ
  • وزیراعظم اقوام متحدہ میں پاکستان کی نمائندگی کے لیے نیویارک پہنچ گئے
  • پاکستان ریلوے کا دس ہزار پودے لگانے کا فیصلہ