کراچی: واٹر ٹینکر کی کار، رکشہ اور موٹرسائیکل کو ٹکر، 2 خواتین سمیت 4 افراد زخمی
اشاعت کی تاریخ: 25th, September 2025 GMT
فوٹو اسکرین گریب
کراچی میں واٹر ٹینکر کی ٹکر سے 2 خواتین سمیت 4 افراد زخمی ہوگئے۔
پولیس کا کہنا ہے کہ ڈیفنس میں کالا پل روڈ پر واٹر ٹینکر نے کار کو ٹکر ماردی، بے قابو ٹینکر نے رکشہ و موٹرسائیکل کو بھی ٹکر مار کر فٹ پاتھ سے ٹکرا گیا۔
حادثے میں کار سوار دو خواتین، رکشہ ڈرائیو اور راہ گیر زخمی ہوگیا۔ پولیس نے واٹر ٹینکر ڈرائیور کو گرفتار کرلیا۔
.ذریعہ: Jang News
کلیدی لفظ: واٹر ٹینکر
پڑھیں:
لاہور میں طالبہ کو ہراساں کرنے والا رکشہ ڈرائیور گرفتار
لاہور:ورچوئل ویمن پولیس اسٹیشن نے طالبہ کو ہراساں کرنے والے رکشہ ڈرائیور کو گرفتار کرلیا۔
ترجمان سیف سٹی کے مطابق تھانہ ڈیفنس بی کے علاقے سے طالبہ کے ساتھ ہراسگی کی شکایت ہیلپ لائن 15 پر موصول ہوئی تھی جس پر فوری پولیس ٹیم کو موقع پر روانہ کیا گیا۔
متاثرہ بچی کے والد کے مطابق رکشہ ڈرائیور کالج آتے جاتے بیٹی کو ہراساں کرتا تھا، سیف سٹی کی خاتون افسر نے متاثرہ طالبہ سے رابطہ کرکے مکمل تحفظ کی یقین دہانی کروائی۔
پولیس نے موقع پر پہنچ کر ملزم کو رنگے ہاتھوں گرفتار کرکے مقدمہ درج کرلیا، ابتدائی تحقیقات میں انکشاف ہوا کہ ملزم پہلے بھی ایسی حرکات میں ملوث رہا ہے۔
ترجمان سیف سٹی کا کہنا ہے کہ خواتین کسی بھی ہراسانی یا ناخوشگوار صورتحال میں فوری طور پر 15 ہیلپ لائن یا ویمن سیفٹی ایپ کے ذریعے رابطہ کریں۔