لداخ میں سول نافرمانی تحریک، بھارتی فورسز کی فائرنگ، 4 افراد جاں بحق، 70 زخمی
اشاعت کی تاریخ: 25th, September 2025 GMT
لداخ (نیوزڈیسک) مقبوضہ جموں و کشمیر کے بعد لداخ خطے میں بھی بھارتی بربریت کے خلاف سول نافرمانی کی تحریک شروع ہو گئی، بھارتی فورسز کی فائرنگ سے 4 افراد جاں بحق اور 70 زخمی ہو گئے۔
کشمیر میڈیا سروس کے مطابق لداخ میں پرتشدد احتجاجی مظاہرے ہو رہے ہیں جس سے لداخ بھارت کی گرفت سے نکل رہا ہے، بھارتی سرکار نے لداخ میں کرفیو نافذ کر دیا، لوگوں نے سڑکوں پر نکل کر بھارتی قبضے کو چیلنج کیا۔
مقبوضہ کشمیر کے وزیراعلیٰ عمر عبداللہ نے بھی مظاہروں کی حمایت کرتے ہوئے کہا کہ لداخی عوام خود کو دھوکے اور غصے کی کیفیت میں محسوس کر رہے ہیں، اگر آج لداخ خود کو محرومی اور مایوسی کا شکار سمجھ رہا ہے تو جموں و کشمیر کے عوام کا دکھ کتنا گہرا ہوگا؟
ذرائع کے مطابق بھارتی فورسز نے لداخ میں اپنے آئینی حقوق کا مطالبہ کرنے والے مظاہرین پر آنسو گیس کی شیلنگ کی اور شدیدلاٹھی چارج کیا جبکہ بھارتی فورسز کی فائرنگ سے4افرادجاں بحق ہو گئے اور 70سے زائد زخمی ہیں۔
بھارتی قبضے کے خلاف پرتشدد مظاہروں کے دوران 5بھارتی فوجی ہلاک، 10سی آر پی ایف اہلکار زخمی ہوئے، لہہ میں مظاہرین نے بی جے پی کے 3دفاتر کو آگ لگا دی، بھارتی فورسز کی 15چوکیوں اور ایک پولیس وین کو بھی نذر آتش کیاگیا۔
لداخ کے علاقے لہہ کی صورتحال کشیدہ ہے، کرفیو اورسخت پابندیاں نافذ کر دی گئیں، احتجاج کی قیادت کارگل ڈیموکریٹک الائنس اورلہہ اپیکس باڈی کر ررہی ہے جبکہ بھارتی قابض انتظامیہ نے مظاہرین سے مذاکرات کا اعلان کیا ہے۔
دوسری طرف لداخ کے مظاہرین کی قیادت نے خود مختاری کی بحالی ، ریاست کا درجہ دینے اور چھٹے شیڈول کے نفاذ کا مطالبہ کیا ہے۔
Post Views: 2.ذریعہ: Daily Mumtaz
کلیدی لفظ: بھارتی فورسز کی
پڑھیں:
منی پور میں بھارتی فوجی قافلے پر بڑا حملہ، کئی اہلکار ہلاک و زخمی
نئی دہلی: بھارت کی شمال مشرقی ریاست منی پور میں سیکیورٹی صورتحال مزید بگڑ گئی ہے، جہاں مسلح افراد نے بھارتی فوج کے قافلے پر بڑا حملہ کیا۔ بھارتی میڈیا کے مطابق نمبول کے قریب 33 آسام رائفلز کے قافلے کو گھات لگا کر نشانہ بنایا گیا۔
رپورٹس میں کہا گیا ہے کہ فائرنگ کے نتیجے میں آسام رائفلز کے متعدد اہلکار ہلاک اور کئی زخمی ہوئے۔ قافلہ پٹسوئی کمپنی آپریٹنگ بیس سے نمبول کی طرف جا رہا تھا کہ مسلح افراد نے ہائی وے پر اچانک حملہ کر دیا۔
تاحال کسی گروپ نے حملے کی ذمہ داری قبول نہیں کی۔ علاقے میں سرچ آپریشن جاری ہے اور بھارتی فورسز حملہ آوروں کی تلاش کے لیے چھاپے مار رہی ہیں۔
مبصرین کے مطابق منی پور میں بڑھتی مزاحمتی کارروائیاں بھارتی فوج کے سیکیورٹی دعوؤں کو چیلنج کر رہی ہیں اور مقامی نوجوان بڑی تعداد میں قابض فوج کے خلاف مسلح جدوجہد میں شامل ہو رہے ہیں۔