افغانستان میں خواتین پر ایک اور قدغن: مرد دندان سازوں سے علاج پر پابندی عائد
اشاعت کی تاریخ: 25th, September 2025 GMT
طالبان حکومت نے افغانستان میں خواتین کے لیے ایک اور سخت پابندی عائد کرتے ہوئے اعلان کیا ہے کہ خواتین اب مرد دندان سازوں سے اپنے دانتوں کا علاج نہیں کروا سکیں گی۔
عرب نشریاتی ادارے “العربیہ نیوز” کے مطابق یہ حکم صوبہ قندھار سے نافذ کیا گیا ہے، جہاں طالبان اہلکاروں نے مختلف ڈینٹل کلینکس پر چھاپے مارے، خواتین مریضوں کو کلینکس سے باہر نکالا اور واضح ہدایات جاری کیں کہ آئندہ مرد دندان ساز کسی خاتون کا علاج نہ کریں۔
کلینک مالکان کو ایک باقاعدہ تحریری حکم نامہ دیا گیا ہے، جس میں کہا گیا ہے کہ خواتین کے دانتوں کا علاج صرف خواتین دندان ساز ہی کر سکتی ہیں۔
سماجی آزادیوں پر مسلسل پابندیاں
یہ نئی پابندی ایسے وقت میں عائد کی گئی ہے جب افغانستان میں حال ہی میں رومانوی شاعری اور بلا اجازت مشاعروں پر بھی پابندی لگائی گئی ہے۔ یہ تمام اقدامات طالبان کی اس پالیسی کا تسلسل ہیں جس کے تحت خواتین کی سماجی، تعلیمی اور پیشہ ورانہ سرگرمیوں کو محدود کیا جا رہا ہے۔
واضح رہے کہ اگست 2021 میں امریکہ کے انخلا اور طالبان کی حکومت کے دوبارہ قیام کے بعد لڑکیوں کی سیکنڈری تعلیم پر پابندی عائد ہے۔
خواتین کو اقوام متحدہ سمیت کسی بھی غیر ملکی امدادی تنظیم کے ساتھ کام کرنے کی اجازت نہیں۔
پارکس، جمز اور کھیلوں کی تمام سہولیات صرف مردوں کے لیے مخصوص کر دی گئی ہیں۔
خواتین کھلاڑیوں کو بین الاقوامی مقابلوں میں شرکت سے بھی روک دیا گیا ہے۔
خواتین کے لیے صحت کی سہولیات مزید محدود
ماہرین کا کہنا ہے کہ افغانستان میں پہلے ہی خواتین طبی ماہرین کی کمی ہے، خاص طور پر دیہی علاقوں میں، جہاں دندان سازی سمیت دیگر اسپیشلسٹ سہولیات ناپید ہیں۔ اس صورتحال میں مرد دندان سازوں پر پابندی کا مطلب ہے کہ ہزاروں خواتین کے لیے دانتوں کا بروقت علاج اب ممکن نہیں رہے گا۔
ذریعہ: Daily Mumtaz
کلیدی لفظ: افغانستان میں خواتین کے گیا ہے کے لیے
پڑھیں:
سرکاری محکموں اور اداروں میں نئی بھرتیوں کا فیصلہ
سٹی 42 : سندھ سرکار نے مختلف سرکاری محکموں اور اداروں میں 13 سالوں کے بعد نئی بھرتیوں کا فیصلہ کرلیا۔
سندھ سرکار نے نئی بھرتیوں پر عائد پابندی ختم کردی ۔ محکمہ سروسز جنرل ایڈمنسٹریشن و کو آرڈی نیشن نے اس حوالے سے نوٹیفکیشن جاری کردیا۔ نوٹیفکیشن سیکشن آفسر فائیو ثناء اللہ قاضی کے دستخط کے بعد جاری کیا گیا، جس کے مطابق نئی بھرتیاں پانچ سے 15 گریڈ تک کی کردی جائیں گی ۔
ڈالر کی قیمت میں کمی
واضح رہے کہ 2013 سے نئی بھرتیوں پر پابندی عائد تھی ۔