طالبان نے خواتین پر مرد ڈینٹسٹ سے علاج کرانے پر پابندی عائد کردی WhatsAppFacebookTwitter 0 25 September, 2025 سب نیوز

کابل(آئی پی ایس )افغانستان کی طالبان حکومت نے خواتین کو دانتوں کے علاج کے لیے مرد دندان سازوں کے پاس جانے سے روک دیا۔العربیہ نیوز کے مطابق افغانستان کے صوبے قندھار میں طالبان اہلکاروں نے ڈینٹل کلینکس میں جا کر خواتین مریضوں کو باہر نکال دیا۔

طالبان اہلکاروں نے ڈینٹل کلینکس کو ایک حکم نامہ بھی دیا جس میں کہا گیا ہے کہ علاج کے لیے آنے والی خواتین کو مرد دندان ساز نہ دیکھیں۔طالبان کا یہ تازہ حکم نامہ ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جب کچھ ہفتے قبل ہی ملک بھر میں ” رومانوی شاعری ” اور بلا اجازت مشاعروں پر پابندی لگائی گئی تھی۔

یاد رہے کہ افغانستان سے اگست 2021 میں امریکی فوج کے انخلا اور طالبان کے اقتدار سنبھالنے کے بعد سے خواتین پر ملازمتوں اور لڑکیوں کے سیکنڈری تعلیم پر پابندی عائد ہے۔ اسی طرح خواتین کے اقوام متحدہ سمیت دیگر غیر ملکی امدادی تنظیموں کے ساتھ بھی کام کرنے کی اجازت نہیں دی تھی۔اس کے علاوہ خواتین کے پارکس، جم اور کھیلوں کی سہولیات بھی بند کر دی گئی ہیں جب کہ خواتین کھلاڑیوں کو بین الاقوامی مقابلوں میں حصہ لینے سے روک دیا گیا۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔

WhatsAppFacebookTwitter پچھلی خبرسپریم کورٹ نے ججز ٹرانسفر اور سنیارٹی کیس کا تفصیلی فیصلہ جاری کر دیا،کاپی سب نیوز پر سپریم کورٹ نے ججز ٹرانسفر اور سنیارٹی کیس کا تفصیلی فیصلہ جاری کر دیا،کاپی سب نیوز پر پیپلز پارٹی نے پنجاب کے سیلاب پر سیاست کی، مشورے اپنے پاس رکھیں:مریم نواز دہشت گرد غیر ملکی ایجنٹ, دہشت گردوں کے خلاف سخت آپریشن کی ضرورت ہے،بلوچستان حکومت ایچ-1 بی ویزا کی لاگت میں غیر معمولی اضافہ، 8 امریکی متبادل ورک ویزے کونسے؟ اسلامی معیشت کے ماہر اور تاریخ کے پہلے ڈگری یافتہ امام کعبہ: سعودی عرب کے نئے مفتی اعظم کون ہیں؟ کولمبین صدر کی اقوام متحدہ میں ٹرمپ پر کڑی تنقید، امریکی وفد اجلاس چھوڑ کر چلاگیا TikTokTikTokMail-1MailTwitterTwitterFacebookFacebookYouTubeYouTubeInstagramInstagram

Copyright © 2025, All Rights Reserved

رابطہ کریں ہماری ٹیم.

ذریعہ: Daily Sub News

کلیدی لفظ: پر پابندی

پڑھیں:

کراچی: ہیوی ٹریفک کی نقل و حرکت پر مکمل پابندی عائد

کمشنر کراچی نے جناح ایونیو پر ہیوی ٹریفک کی نقل و حرکت پر مکمل پابندی عائد کردی۔ کمشنر کراچی کی جانب سے جاری حکم نامے کے مطابق سپر ہائی وے ایم نائن سے ملیر ہالٹ شاہراہِ فیصل تک ہیوی ٹریفک کی ممانعت ہوگی۔ پابندی دفعہ 144 کے تحت عوامی مفاد اور بہتر ٹریفک نظام کے لیے نافذ کی گئی۔ کمشنر کراچی کا کہنا ہے کہ جناح ایونیو پر ہیوی ٹریفک کی بندش شہریوں کو ٹریفک جام سے نجات دلانے کی کوشش ہے، ہیوی گاڑیوں کے لیے لنک روڈ ایسٹرن بائی پاس سے ساسی ٹول پلازہ تک متبادل راستہ ہوگا۔ کمشنر کراچی کا کہنا ہے کہ متبادل راستے پر گاڑیوں کو مقررہ اوقات میں آمد و رفت کی اجازت ہوگی، یہ پابندی سابقہ احکامات کی مدت تک برقرار رہے گی اور اس پابندی کا اطلاق کراچی ڈویژن کی حدود میں قانون کے مطابق نافذالعمل ہوگا۔ کمشنر کراچی کے مطابق پابندی کا فیصلہ ڈی آئی جی ٹریفک کی سفارش اور سیکریٹری آر ٹی اے کی رپورٹ پر فیصلہ کیا گیا، عوامی سہولت کے لیے ٹریفک پولیس اور دیگر محکمے باہمی رابطے سے عملدرآمد یقینی بنائیں گے۔ 

متعلقہ مضامین

  • بلوچستان میں موٹر سائیکل کی ڈبل سواری پر پابندی عائد
  • بلوچستان میں ڈبل سواری اور منہ ڈھانپنے پر پابندی عائد
  • ڈنمارک میں کم عمر بچوں کے سوشل میڈیا کے استعمال پر پابندی عائد
  • پنجاب بھر میں دفعہ 144کے نفاذ میں 15نومبر تک توسیع
  • چین نے امریکا کو نایاب معدنیات کی برآمد پر عائد پابندی عارضی طور پر ختم کر دی
  • ڈنمارک : بچوں کے سوشل میڈیا استعمال پر پابندی کا اعلان
  • ڈنمارک نے کم عمر بچوں کے لیے سوشل میڈیا کے استعمال پر پابندی عائد کردی
  • شہرِ قائد میں ہیوی ٹریفک کیلئے مختلف روٹس بند، صبح 6 سے رات 10 بجے تک پابندی عائد
  • کراچی: ہیوی ٹریفک کی نقل و حرکت پر مکمل پابندی عائد
  • سرکاری محکموں اور اداروں میں نئی بھرتیوں کا فیصلہ