Express News:
2025-11-10@19:42:01 GMT

کراچی، پیر آباد میں کرنٹ لگنے سے نوجوان جاں بحق

اشاعت کی تاریخ: 26th, September 2025 GMT

کراچی:

شہر قائد کے علاقے پیر آباد میں محمدی مسجد کے قریب ایک گھر میں کرنٹ لگنے کے افسوسناک واقعے میں ایک نوجوان جاں بحق ہو گیا۔

چھیپا حکام کے مطابق واقعہ اُس وقت پیش آیا جب متوفی پانی کی موٹر چلا رہا تھا، اسی دوران کرنٹ لگنے سے موقع پر ہی دم توڑ گیا۔

جاں بحق نوجوان کی شناخت 25 سالہ ارباز خان ولد روزی خان کے نام سے ہوئی ہے، جو اسی علاقے کا رہائشی بتایا جاتا ہے۔

چھیپا کے رضا کاروں نے لاش کو فوری طور پر اسپتال منتقل کر دیا۔

.

ذریعہ: Express News

پڑھیں:

لاہور میں پولیو ٹیم پر حملہ، خاتون ورکر سر پر چوٹ لگنے سے زخمی

لاہور:

گوندل اسکیم چندرائے کے قریب پولیو ٹیم پر حملہ کیا گیا جس کے نتیجے میں خاتون پولیو ورکر سر پر چوٹ لگنے سے زخمی ہوگئی اور واقعے کا مقدمہ درج کر لیا گیا۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق محکمہ صحت کے ذرائع نے بتایا کہ گوندل اسکیم چندرائے کے قریب پولیو مہم کے دوران خاتون پولیو ورکر صبا تاج پر حملہ کیا گیا اور مہم کے دوران ایک خاتون نے بچوں کو پولیو قطرے پلانے سے انکار کیا تھا۔

انہوں نے بتایا کہ پولیو ورکر نے مذکورہ خاتون کو سمجھانے کی کوشش کی لیکن اس دوران انہوں نے اپنے دو بیٹیوں کے ہمراہ ٹیم پر حملہ کر دیا۔

خاتون پولیو ورکر پر اینٹوں سے حملہ کیا گیا اور ویکسنیشن کا کیرئیر توڑ دیا گیا، اینٹ لگنے سے خاتون پولیو ورکر صبا تاج کا سر پھٹ گیا اور انہیں فوری طور پر اسپتال منتقل کردیا گیا۔

پولیس نے واقعے کا مقدمہ یو سی ایم او ایاز اشرف کی مدعیت میں درج کر لیا۔

متعلقہ مضامین

  • کراچی، میمن گوٹھ میں پولیس مقابلہ، دو زخمی سمیت تین اسٹریٹ کرمنلز گرفتار
  • کراچی، سائیٹ ایریا میں بجلی کا تار چوری کرتے ہوئے کرنٹ لگنے سے شخص جاں بحق
  • کراچی، طارق روڈ کے شاپنگ پلازہ پر کسٹم حکام کا چھاپہ، دکانداروں کی ہوائی فائرنگ
  • کراچی کے علاقے کمہارواڑہ میں اینٹوں کے بھٹے کی چمنی سے خطرناک دھواں اٹھ رہاہے جومتعلقہ حکام کی جانب سے کسی بھی قسم کی نگرانی کے بغیر شدید ماحولیاتی آلودگی کاسبب بن رہاہے
  • لانڈھی، ٹیکسٹائل فیکٹری میں لگنے والی آگ پر قابو پا لیا گیا
  • لاہور میں پولیو ٹیم پر حملہ، خاتون ورکر سر پر چوٹ لگنے سے زخمی
  • محراب پور، کرنٹ لگنے سے طالبہ جاں بحق، ٹریفک حادثے میں 4افراد زخمی
  • کراچی کی قسمت کاُ فیصلہ امیر نہیں غریب کریں گے، گورنر سندھ
  • کریم آباد انڈر پاس منصوبے کے نام پر عوام کے ساتھ دھوکہ ہو رہا ہے: منعم ظفر خان
  • کراچی، شارع فیصل کارساز کے قریب کار کی ٹکر سے راہ گیر جاں بحق