صاحبزادہ فرحان کی ففٹی کے بعد ’گن شاٹ‘ اسٹائل، جشن کی انوکھی وجہ بتا دی
اشاعت کی تاریخ: 22nd, September 2025 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
پاکستانی اوپنر صاحبزادہ فرحان نے ایشیا کپ کے سپر فور مرحلے میں بھارت کے خلاف نصف سنچری مکمل کرنے کے بعد گن شاٹ اسٹائل میں جشن منایا جس پر خاصا چرچا ہوا۔
دبئی میں کھیلے گئے میچ میں فرحان نے شاندار 58 رنز بنائے اور اپنی ففٹی مکمل کرتے ہی منفرد انداز اپنایا، جس پر بھارتی شائقین ناخوش دکھائی دیے۔
میچ کے بعد پریس کانفرنس میں صاحبزادہ فرحان نے وضاحت کی کہ وہ عام طور پر نصف سنچری پر جشن نہیں مناتے، لیکن اس بار اچانک ذہن میں خیال آیا تو نیا انداز اپنایا۔ ان کا کہنا تھا کہ وہ جارحانہ کرکٹ کھیلنے کی کوشش کرتے ہیں، چاہے حریف بھارت ہی کیوں نہ ہو، اور وہ اس بات کی پروا نہیں کرتے کہ لوگ اس جشن کا کیا مطلب نکالتے ہیں۔
اپنی کارکردگی پر بات کرتے ہوئے فرحان نے کہا کہ بھارت کے خلاف اننگز کھیل کر اعتماد میں اضافہ ہوا ہے، لیکن اصل خوشی تب ہوتی جب ان کی کارکردگی ٹیم کی جیت میں کردار ادا کرتی۔ انہوں نے کہا کہ سری لنکا کے خلاف بھرپور تیاری ہے اور وہ چاہتے ہیں کہ فائنل میں بھارت سے ایک بار پھر مقابلہ ہو۔
پاکستانی اوپنر نے مزید کہا کہ بیٹنگ آرڈر میں کی گئی تبدیلیوں سے کھلاڑیوں کو اعتماد ملا ہے، اور صائم ایوب بھی اس سے فائدہ اٹھا رہے ہیں۔ واضح رہے کہ اتوار کو کھیلے گئے میچ میں بھارت نے پاکستان کو 6 وکٹوں سے شکست دی تھی، جبکہ پاکستان اب اپنا اگلا میچ سری لنکا کے خلاف کھیلے گا۔
.
ذریعہ
ذریعہ: Jasarat News
کلیدی لفظ: کے خلاف
پڑھیں:
مقبوضہ کشمیر میں تیز بارشیں، بھارت نے پانی کا بڑا ریلہ پاکستان کی جانب چھوڑ دیا
مظفر آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)مقبوضہ کشمیر میں تیز بارشوں کے بعد بھارت نے پانی کا بڑا ریلہ پاکستان کی جانب چھوڑ دیا ہے۔بھارت نے مقبوضہ کشمیر میں ہونے والی تیز بارشوں کے بعد سلال ڈیم کے تمام گیٹ کھولے دیے اور پانی کا بڑا ریلہ پاکستان کی جانب چھوڑ دیا۔
بھارت کی جانب سے پانی چھوڑے جانے کے بعد پاکستان میں بڑے سیلاب کا خدشہ ہے اور اس حوالے سے سیالکوٹ اور وزیرآباد کے علاقوں میں سیلابی صورتحال پر ہائی الرٹ جاری کیا گیا ہے۔محکمہ ایریگیشن پنجاب کے مطابق سلال ڈیم کےگیٹ کھلنے سے دریائے چناب میں پانی کی سطح بلند ہونےلگی ہے ریلا آئندہ 48 گھنٹوں میں دریاِئے چناب وزیرآباد پہنچنے کا امکان ہے۔
پاکستانی تاجروں نے چین کو 60ہزار ٹن چاول برآمد کرنے کے آرڈرز حاصل کرلئے
مزید :