گورنر ہاؤس سندھ میں یوم تشکر، مسلح افواج کے بینڈز کی سلامی، شاندار فائر ورکس کا مظاہرہ
اشاعت کی تاریخ: 14th, May 2025 GMT
اسلام ٹائمز: تقریب میں ایم کیو ایم رہنما فاروق ستار، نسرین جلیل، قائد حزب اختلاف سندھ اسمبلی علی خورشیدی، جے ڈی سی سربراہ ظفر عباس سمیت دیگر سیاسی و مذہبی رہنما بھی شریک تھے۔ تقریب میں فضائیہ، نیوی اور بری فوج کے بینڈز نے سلامی پیش کی جبکہ گورنر سندھ کے ہمراہ قومی اور صوبائی اسمبلی کے اراکین نے کیک کاٹ کر اس یادگار دن کو منایا۔ متعلقہ فائیلیںاسلام ٹائمز۔ گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری کی ہدایت پر گورنر ہاؤس میں یوم تشکر کی شاندار تقریب منعقد کی گئی۔ تقریب میں مختلف مذاہب سے تعلق رکھنے والے افراد نے شرکت کی، تقریب میں مولانا بشیر فاروق نے ملک کی ترقی، خوشحالی، سلامتی اور استحکام کے لیے خصوصی دعائیں بھی کیں۔ تقریب میں ایم کیو ایم رہنما فاروق ستار، نسرین جلیل، قائد حزب اختلاف سندھ اسمبلی علی خورشیدی، جے ڈی سی سربراہ ظفر عباس، جعفریہ الائنس کے جنرل سیکریٹری سید شبر رضا سمیت دیگر سیاسی و مذہبی رہنما بھی شریک تھے۔ تقریب میں فضائیہ، نیوی اور بری فوج کے بینڈز نے سلامی پیش کی جبکہ گورنر سندھ کے ہمراہ قومی اور صوبائی اسمبلی کے اراکین نے کیک کاٹ کر اس یادگار دن کو منایا۔ یوم تشکر کی تقریب میں شاندار فائر ورکس کا مظاہرہ کیا گیا اور ملی نغمے پیش کیے گئے، جس سے حب الوطنی کا جذبہ مزید پروان چڑھا۔ تقریب کے دوران کرسچن، ہندو، سکھ برادری سمیت دیگر افراد نے ہاتھوں کی زنجیر بناکر یکجہتی اور بھائی چارے کا بھرپور اظہار کیا۔ پر رونق تقریب میں ہر طبقے سے تعلق رکھنے والے افراد نے بڑھ چڑھ کر حصہ لیا۔ قارئین و ناظرین محترم آپ اس ویڈیو سمیت بہت سی دیگر اہم ویڈیوز کو اسلام ٹائمز کے یوٹیوب چینل کے درج ذیل لنک پر بھی دیکھ اور سن سکتے ہیں۔ (ادارہ)
https://www.
youtube.com/@ITNEWSUrduOfficial
ذریعہ: Islam Times
پڑھیں:
میرے گھر پر فائرنگ کے معاملے کو اسمبلی میں اٹھانا نااہلی کا ثبوت ہے، گورنر بلوچستان
ژوب میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے گورنر بلوچستان نے اپنے گھر پر فائرنگ سے طلباء کے زخمی ہونے کے معاملے کو اسمبلی میں اٹھانے پر کہا کہ ایک پولیس اہلکار کی غلطی کو اسمبلی فلور پر پیشں کرنا ایم پی اے ژوب کی نااہلی کا منہ بولتا ثبوت ہے۔ اسلام ٹائمز۔ گورنر بلوچستان شیخ جعفر خان مندوخیل نے کہا ہے کہ الیکشن میں ہار جیت سیاست کا حصہ ہے۔ عوام کی خدمت میرا مشن ہے۔ انہوں نے کہا کہ ژوب کے عوام نے ہر بار ووٹ دیکر اعتماد کیا ہے۔ میری سیاست صرف ژوب تک محدود نہیں، بلکہ پورے پاکستان کی سطح پر سیاست کر رہا ہوں۔ یہ بات انہوں نے ژوب میں کلی اپوزئی نوجوانان کمیٹی کے زیر اہتمام شمولیتی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔ انہوں نے کہا کہ ہم نے کبھی بھی کسی کے ذاتی معاملات میں مداخلت نہیں کیا ہے۔ جمعیت علمائے اسلام کے سابق صوبائی امیر مولانا محمد خان شیرانی اور پختونخوا میپ کے سابق ایم این اے مرحوم عبدالرحیم ایڈووکیٹ سیاست اور الیکشن کے دوران ہمارے مخالف تھے۔ لیکن الیکشن کے بعد ایک دوسرے کی عزت کرتے تھے۔ کسی بھی کام میں رکاوٹ نہیں بنے آور سابق صوبائی وزیر مھٹا خان کاکڑ کے کاموں میں مداخلت نہیں کی۔ لیکن بدقسمتی سے ایم پی اے ژوب نمائندگی کی اہلیت کے قابل نہیں ہیں۔ اپنی نااہلی کا ملبہ دوسروں پر ڈال رہے ہیں۔
گورنر بلوچستان نے اپنے گھر پر فائرنگ سے طلباء کے زخمی ہونے کے معاملے کو اسمبلی میں اٹھانے پر کہا کہ ایک پولیس اہلکار کی غلطی کو اسمبلی فلور پر پیشں کرنا ایم پی اے ژوب کی نااہلی کا منہ بولتا ثبوت ہے، جس کا صوبائی وزیر صحت بخت کاکڑ نے اسمبلی فلور پر جواب دیا۔ انہوں نے کہا کہ ژوب کی ترقی و خوشحالی ہماری اولین ترجیحات میں شامل ہے۔ ژوب میں تیس سال پہلے صرف ایک ماڈل ہائی اسکول موجود تھا۔ اپنے دور حکومت میں 37 ہائی اسکول منظور کرائیں ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ژوب میں اربوں روپے کے ترقیاتی منصوبوں پر کام جاری ہے۔ تکمیل سے ژوب ترقی کے دور میں شامل ہوگا۔ انہوں نے کلی اپوزئی کے لیے ایمبولینس، سکول بس، بجلی کے کھمبے اور ٹرانسفارمر، سڑکوں کی بلیک ٹاپ، مشترکہ واٹر سپلائی، دو عدد بڑے بور، پروٹیکشن وال دینے کا وعدہ کیا۔ تقریب سے کلی اپوزئی ملک شیراب مندوخیل، سابق بی ڈی اے چیئرمین شہباز خان مندوخیل، نادر خان مندوخیل، اکبر خان مندوخیل، نور خان مندوخیل، اعظم خان مندوخیل، حبیب الرحمن مندوخیل، ضیا الرحمن نے بھی تقریب سے خطاب کیا۔