معرکۂ بنیانِ مرصوص: مسلم یوتھ یونیورسٹی اسلام آباد میں مسلح افواج سے اظہارِ یکجہتی
اشاعت کی تاریخ: 14th, May 2025 GMT
بھارتی جارحیت کے خلاف پاکستانی مسلح افواج کے جرات مندانہ جواب اور قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کرنے کے لیے مسلم یوتھ یونیورسٹی اسلام آباد میں ایک پُرعزم اور ولولہ انگیز تقریب کا انعقاد کیا گیا۔
تقریب کا عنوان معرکۂ بنیانِ مرصوص رکھا گیا، جس میں یونیورسٹی کے وائس چانسلر، فیکلٹی ممبران اور طلبا کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔ شرکا نے قومی سلامتی، ملکی دفاع اور قربانیوں کے تناظر میں پاک فوج کے ساتھ بھرپور اظہارِ یکجہتی کیا۔
تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وائس چانسلر نے کہا کہ ہم پاکستان کی مسلح افواج کی قربانیوں پر انہیں خراج تحسین پیش کرتے ہیں اور بھارتی جارحیت کو دہشتگردی تصور کرتے ہیں۔ دشمن کی ہر کوشش کو ناکام بنانے میں ہماری افواج کا کردار ناقابلِ فراموش ہے۔
مزید پڑھیں: آپریشن ’بنیان مرصوص‘ کی کامیابی، قوم کا افواج پاکستان سے والہانہ اور جذباتی اظہار یکجہتی
تقریب کے دوران طلبا نے نہایت جذبے اور عقیدت سے پاک فوج کی خدمات کا اعتراف کرتے ہوئے واضح کیا کہ ہم اپنی مسلح افواج کے شانہ بشانہ کھڑے ہیں۔ اگر دشمن بھارت نے دوبارہ جارحیت کی، تو پہلے سے بھی زیادہ سخت جواب دیں گے۔
طلبا نے کہا کہ وہ نہ صرف حب الوطنی کے جذبے سے سرشار ہیں بلکہ تعلیم، تحقیق اور خدمت کے میدان میں بھی پاکستان کی ترقی میں فعال کردار ادا کرنے کے لیے پرعزم ہیں۔ ایک طالب علم نے کہا کہ ہمیں اپنے سپاہیوں پر فخر ہے۔ ان کی قربانیاں رائیگاں نہیں جائیں گی۔ ہم دشمن کے خلاف خون کے آخری قطرے تک لڑنے کے لیے تیار ہیں۔
تقریب کا اختتام قومی ترانے اور پاک فوج زندہ باد کے نعروں سے ہوا اور ماحول وطن سے محبت کے جذبات سے گونج اُٹھا۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
پاک فوج زندہ باد مسلم یوتھ یونیورسٹی اسلام آباد معرکہ بنیان مرصوص.ذریعہ: WE News
کلیدی لفظ: پاک فوج زندہ باد معرکہ بنیان مرصوص مسلح افواج پاک فوج کے لیے
پڑھیں:
بالی ووڈ اداکار جیتندر توازن بگڑنے سے سیڑھیوں پر پھسل کر گر گئے، ویڈیو وائرل
ممبئی: بالی وڈ کے سینئر اداکار جیتندر اس وقت معمولی حادثے کا شکار ہوگئے جب وہ اداکارہ زرین خان کی تعزیتی تقریب میں شرکت کے لیے پہنچے۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق جیتندر جیسے ہی اپنی گاڑی سے اترے اور تقریب میں داخل ہونے لگے تو ان کا توازن بگڑ گیا اور وہ سیڑھیوں پر پھسل کر گر گئے۔ وہاں موجود افراد نے فوری طور پر انہیں سہارا دیا اور اٹھنے میں مدد کی۔
عینی شاہدین کے مطابق اداکار جلد ہی سنبھل گئے اور انہیں کسی قسم کی چوٹ نہیں آئی۔ تاہم واقعے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی جس کے بعد ان کے مداحوں نے تشویش کا اظہار کرتے ہوئے ان کی صحت کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔
خیال رہے کہ زرین خان، جو معروف اداکار و فلم ساز سنجے خان کی اہلیہ تھیں، 7 نومبر کو ممبئی میں طویل علالت کے بعد 81 برس کی عمر میں انتقال کر گئی تھیں۔ ان کے سوگواروں میں شوہر سنجے خان اور بچے سوزین خان، سیمون اروڑا، فرح علی خان اور زید خان شامل ہیں۔
चलते-चलते अचानक गिर पड़े जितेंद्र
जरीन खान की प्रार्थना सभा में श्रद्धांजलि देने पहुंचे अभिनेता जितेंद्र अचानक सीढ़ियों से टकराए और लड़खड़ाकर गिर पड़े. गनीमत रही कि उन्हें चोट नहीं लगी. वीडियो देख फैन्स की निकली आह.#Jeetendra pic.twitter.com/Y8pBUOgQnd
— NDTV India (@ndtvindia) November 11, 2025
تعزیتی تقریب میں رانی مکھرجی، ریتھک روشن، صبا آزاد، علی گوئی اور جیسمین بھاسن سمیت متعدد فلمی شخصیات نے شرکت کی۔