ٹام کروز اداکاری کے بعد اب کونسے شعبے میں قدم رکھنا چاہتے ہیں؟
اشاعت کی تاریخ: 14th, May 2025 GMT
ہالی ووڈ کے معروف اداکار ٹام کروز نے فلمی دنیا میں ایک نئے شعبے کا رخ کرنے کا ارادہ ظاہر کیا ہے۔
غیر ملکی میڈیا کے مطابق مشن امپاسیبل سیریز کی نئی فلم مشن امپاسیبل: دی فائنل ریکوننگ کی ریلیز سے قبل لندن میں ایک گفتگو کے دوران انہوں نے میوزیکل فلموں میں کام کرنے کی خواہش کا اظہار کر دیا۔
ان کا کہنا تھا کہ وہ ڈرامہ، ایکشن اور ایڈونچر کے ساتھ ساتھ اب موسیقی کی طرف بھی متوجہ ہو رہے ہیں، اور میوزیکل فلموں میں کام کرنا ان کا اگلا ہدف ہے۔
ٹام کروز نے کہا کہ وہ ہر فلم کے سیٹ پر کچھ نہ کچھ سیکھنے کی کوشش کرتے ہیں، چاہے وہ پانی کے اندر شوٹنگ ہو یا کسی نئے ہنر کا حصول۔ ان کا ماننا ہے کہ فنکار کو مسلسل سیکھنے اور خود کو بہتر بنانے کی جستجو میں رہنا چاہیے، چاہے وہ موسیقی ہو یا کوئی آلہ بجانا۔
انہوں نے ہدایتکار و اداکار بین اسٹلر کی تعریف کرتے ہوئے ان کے ساتھ دوبارہ کام کرنے کی خواہش کا بھی اظہار کیا۔ کروز نے یہ بھی بتایا کہ وہ اپنے کرداروں پر خود تحقیق کرتے ہیں اور اس کے مطابق اسکرپٹ میں جان ڈالنے کی کوشش کرتے ہیں۔
یاد رہے کہ ٹام کروز کی مشن امپاسیبل سیریز کی نئی فلم مشن امپاسیبل: دی فائنل ریکوننگ 21 مئی کو ریلیز ہو رہی ہے۔
.ذریعہ: Express News
کلیدی لفظ: مشن امپاسیبل ٹام کروز
پڑھیں:
فخر ہے کہ اس ملک کو ایسے وزیراعظم ملے جو خود کو احتساب کے لیے پیش کرتے ہیں: ایمل ولی خان
—فائل فوٹوعوامی نیشنل پارٹی کے سینیٹر ایمل ولی خان نے کہا ہے کہ فخر ہے کہ اس ملک کو ایسے وزیراعظم ملے جو خود کو احتساب کے لیے پیش کرتے ہیں۔
پارلیمنٹ کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ احتساب سے بالا کسی کو نہیں ہونا چاہیے۔
ایمل ولی خان نے کہا کہ ترمیم سے متعلق پارلیمان میں جائیں گے تو مکمل تفصیلات سامنے آئیں گی۔
واضح رہے کہ قانون و انصاف کی مشترکہ پارلیمانی کمیٹی نے گزشتہ روز بنیادی مسودے کی منظوری دی تھی۔