Islam Times:
2025-06-28@16:21:54 GMT

غزہ میں فوری جنگ بندی کی درخواست کرتے ہیں، روس

اشاعت کی تاریخ: 14th, May 2025 GMT

غزہ میں فوری جنگ بندی کی درخواست کرتے ہیں، روس

روس کے نمائندے نے سلامتی کونسل میں خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اسرائیل انسانی امداد کی غیر جانبداری اور یکجہتی کو خطرے میں ڈال رہا ہے۔ اسلام ٹائمز۔ روس کے نمائندے نے سلامتی کونسل میں خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اسرائیل انسانی امداد کی غیر جانبداری اور یکجہتی کو خطرے میں ڈال رہا ہے۔ فارس نیوز کے مطابق، روس کے اقوام متحدہ میں نمائندے واسیلی نبنزیا نے بدھ کی صبح غزہ میں فوری جنگ بندی کے ضرورت پر تاکید کی۔ نبنزیا نے سلامتی کونسل کے اجلاس میں غزہ کی صورتحال پر بات کرتے ہوئے کہا کہ اسرائیل انسانی امداد کی غیر جانبداری اور یکجہتی کو خطرے میں ڈال رہا ہے۔ اسپوتنیک نیوز ایجنسی کے مطابق، انہوں نے کہا کہ ہم غزہ میں فوری جنگ بندی اور مذاکرات کے دوسرے مرحلے کی بحالی کا مطالبہ کرتے ہیں۔ اس روسی سفارتکار نے مزید کہا کہ ہم عیدان الیگزینڈر کی آزادی کا خیرمقدم کرتے ہیں اور امید کرتے ہیں کہ یہ حماس اور اسرائیل کے درمیان معاہدے تک پہنچنے میں مدد کرے گا۔

.

ذریعہ: Islam Times

کلیدی لفظ: کرتے ہیں کہا کہ

پڑھیں:

جنگ بندی کے بعد ایران نے فضائی حدود کھولنے کا اعلان کردیا

ایران نے اسرائیل کے ساتھ جنگ بندی کے بعد جمعرات کو اپنی فضائی حدود جزوی طور پر کھولنے کا اعلان کیا ہے۔

وزارت مواصلات کے ترجمان مجید اخوان نے ایکس پوسٹ میں بتایا کہ ملک کے مشرقی نصف حصے کی فضائی حدود کو ملکی اور بین الاقوامی پروازوں کے لیے اور ایران کی فضائی حدود سے گزرنے والی پروازوں کے لیے دوبارہ کھول دیا گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیے: جنگ بندی کے باوجود ایرانی فضائی حدود کی بندش میں توسیع کا فیصلہ

انہوں نے کہا کہ تہران کے مہرآباد ایئرپورٹ اور امام خمینی انٹرنیشنل ایئرپورٹ، جو دارالحکومت سے 40 کلومیٹر واقع ہیں، فی الحال پروازوں کے لیے دستیاب نہیں ہیں، ان کے بارے میں احکامات بعد میں دیے جائیں گے۔

یہ اعلان امریکا کے ثالثی میں اسرائیل کے ساتھ جنگ بندی ہونے کے بعد سامنے آیا ہے، اس سیزفائر کے ساتھ ایران اور اسرائیل کے درمیان 12 دن تک جاری رہنے والی کشیدگی ختم ہوئی جو 13 جون کو اسرائیلی حملوں کے باعث شروع ہوئی تھی، جن میں ایران کے جوہری اور عسکری اہداف کو نشانہ بنایا گیا تھا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

ایران جنگ بندی فضائی حدود

متعلقہ مضامین

  • اسرائیل اور حماس کے پاس جنگ بندی کیلیے سنہری موقع ہے؛ قطر
  • ایران اسرائیل جنگ سے جنگ بندی تک
  • جوہری تنصیبات کے نقصانات کا ازالہ؛ امریکا کے خلاف اقوام متحدہ میں درخواست جمع کرائیں گے: ایرانی نائب وزیرخارجہ
  • جنگ بندی کے بعد ایران نے فضائی حدود کھولنے کا اعلان کردیا
  • میں نے امریکی صدر سے درخواست کی کہ وہ غزہ جنگ روکنے کیلئے اقدامات کریں، رجب طیب اردگان
  • عدالتی منصوبوں کی نگرانی کے لیے صوبوں میں سینیئر نمائندے تعینات کیے جائیں گے، چیف جسٹس
  • نیتن یاہو کو بچانے کیلئے ٹرمپ میدان میں آگئے، اسرائیلی حکومت سے کرپشن مقدمات فوری ختم کرنے کا مطالبہ
  • جنگ بندی کی اصل کہانی
  • ایران کی نقصانات کے ازالے کیلئے امریکا کے خلاف اقوام متحدہ میں درخواست کی تیاری
  • گورنر سندھ کے دفتر کی تالہ بندی کا معاملہ سپریم کورٹ پہنچ گیا