شام پر عائد پابندیاں ختم کی جائیں، شامی صدر احمدالشرع کا مطالبہ
اشاعت کی تاریخ: 25th, September 2025 GMT
شامی صدر نے اسرائیلی جارحیت کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے ،غزہ میں جنگ بندی وقت کی ضرورت ہے، احمد الشرع نے کا کہنا تھا شام پرعائد تمام پابندیاں عوامی مشکلات میں اضافے کاباعث ہیں۔اقوام متحدہ کے جنرل اسمبلی اجلاس سے خطاب میں احمد الشرع نے اسرائیلی حملوں کی مذمت کی ،،اورغزہ میں فوری جنگ بندی کی ضرورت پرزور دیا،شامی صدر نے مزید کہا ہےاسرائیل نے حالیہ دنوں میں شام پر بھی متعدد حملے کیے جس کی مذمت کرتے ہیں، شامی حکومت مذاکرات کیلئے پرعزم ہے اور بات چیت کے ذریعے مسائل حل کرنا چاہتے ہیں،انہوں نے کہا ہے ملک میں فرقہ ورانہ جنگ کی جگہ نہیں ،انہوں نے کہا سابق حکومت کے دور میں ہم نے ناانصافی،محرومی اورظلم برداشت کیا۔
Post Views: 1.
ذریعہ
ذریعہ: Daily Mumtaz
پڑھیں:
کوئٹہ، سرکاری دفاتر میں ایجنٹس کیخلاف ایف آئی اے کی کارروائی، 14 افراد گرفتار
ڈائریکٹر ایف آئی اے بلوچستان کے مطابق ملزمان مبینہ طور پر برتھ سرٹیفکیٹس، قومی شناختی کارڈز، پاسپورٹس اور دیگر سرکاری دستاویزات کے حصول کیلئے غیر قانونی طریقے سے سہولت فراہم کرتے اور شہریوں سے رقوم وصول کرتے تھے۔ اسلام ٹائمز۔ وفاقی تحقیقات ادارے ایف آئی ای نے کوئٹہ شہر میں مختلف وفاقی اداروں کے مبینہ ایجنٹس کے خلاف بڑے پیمانے پر کریک ڈاؤن کرتے ہوئے 14 افراد کو گرفتار کرلیا ہے۔ ڈائریکٹر ایف آئی اے بلوچستان بہرام مندوخیل کے مطابق کارروائی کے دوران نادرا، سوئی سدرن گیس کمپنی، پاسپورٹ آفس اور میٹروپولیٹن کارپوریشن سے متعلق مبینہ ایجنٹس کو حراست میں لیا گیا ہے، جو شہریوں کو مختلف سرکاری امور میں غیر قانونی سہولت کاری فراہم کرنے میں ملوث تھے۔ انہوں نے بتایا کہ گرفتار ملزمان مبینہ طور پر برتھ سرٹیفکیٹس، قومی شناختی کارڈز، پاسپورٹس اور دیگر سرکاری دستاویزات کے حصول کے لئے غیر قانونی طریقے سے سہولت فراہم کرتے اور شہریوں سے رقوم وصول کرتے تھے۔
ڈائریکٹر ایف آئی اے نے کہا کہ گرفتار ملزمان سے تفتیش جاری ہے اور ابتدائی تحقیقات کی روشنی میں ان کے نیٹ ورک میں شامل دیگر افراد کی نشاندہی کی جا رہی ہے۔ امید ہے کہ مزید گرفتاریاں بھی عمل میں آئیں گی۔ بہرام مندوخیل نے کہا کہ ایف آئی اے سرکاری اداروں میں بدعنوانی، جعلسازی اور غیر قانونی سہولت کاری کے خاتمے کے لئے کارروائیاں جاری رکھے گی اور قانون شکنی میں ملوث عناصر کے خلاف بلاامتیاز کارروائی کی جائے گی۔