سندھ حکومت اور پیپلز پارٹی نے کل 15 مئی کو ’’یومِ تشکر و یومِ فتح‘‘ منانے کا اعلان کر دیا۔ صوبائی وزیر اطلاعات شرجیل انعام میمن کا کہنا ہے کہ دہشتگرد بھارت کی جارحیت کے خلاف پاکستان کی مسلح افواج کی جرات مندانہ مزاحمت، حکمت عملی، اور کامیابی کو بھرپور انداز میں خراجِ تحسین پیش کیا جائے گا۔انہوں نے کہا کہ  15 مئی کو یومِ تشکر اور یومِ فتح منا کر پیغام دیں گے کہ پاکستان نہ صرف ایک پرامن ملک ہے بلکہ اپنی سرحدوں، خودمختاری اور وقار کے تحفظ کے لیے ہمہ وقت تیار بھی ہے۔ان کا کہنا تھا کہ  یوم تشکر اور یوم فتح کے موقع پر سندھ بھر میں تقاریب منعقد ہوں گی، شہداء کے ایصال ثواب کے لیے قرآن خوانی، افواج پاکستان کے جوانوں کے اعزاز میں ریلیاں اور عوامی اجتماعات ہوں گے۔

.

ذریعہ: Nawaiwaqt

پڑھیں:

احتجاج، جلسے اور ریلیاں ایک ماہ کے لیے ممنوع، سندھ میں دفعہ 144 نافذ

حکومتِ سندھ نے امن و امان کی صورتحال برقرار رکھنے کے لیے بڑا فیصلہ کرتے ہوئے صوبے بھر میں ہر قسم کے احتجاج، ریلیوں اور جلسوں پر پابندی عائد کردی ہے۔

مزید پڑھیں: حکومت سندھ کی طرف سے کراچی میں 5 روز کے لیے دفعہ 144 نافذ

محکمہ داخلہ سندھ کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق صوبے میں ایک ماہ کے لیے دفعہ 144 نافذ کردی گئی ہے، جس کے تحت پانچ سے زیادہ افراد کے جمع ہونے پر پابندی ہوگی۔

نوٹیفکیشن کے مطابق یہ اقدام عوامی امن و امان برقرار رکھنے کے لیے کیا گیا ہے، جبکہ تمام ڈپٹی کمشنرز اور ایس ایچ اوز کو ہدایت جاری کی گئی ہے کہ احکامات پر فوری عملدرآمد یقینی بنائیں۔

پولیس کو ہدایت دی گئی ہے کہ کسی بھی خلاف ورزی کی صورت میں قانونی کارروائی اور مقدمات درج کیے جائیں۔

مزید پڑھیں: سندھ حکومت اور ٹرانسپورٹرز کے درمیان مذاکرات کامیاب، احتجاج ختم کرنے کا فیصلہ

حکمنامے کے مطابق یہ پابندی فوری طور پر نافذ العمل ہوگی اور ایک ماہ تک برقرار رہے گی۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

wenews دفعہ 144 نافذ سندھ حکومت محکمہ داخلہ وی نیوز

متعلقہ مضامین

  • ہمارے بندے کے ساتھ جو ہوا، اس کے بعد حکومت کسی تعاون کی امید نہ رکھے، رہنما جے یو آئی کامران مرتضیٰ
  • دو مئیر؛ دو کہانیاں
  • پاکستان اور یو اے ای افواج کی مشترکہ انسداد دہشت گردی مشق
  • احتجاج، جلسے اور ریلیاں ایک ماہ کے لیے ممنوع، سندھ میں دفعہ 144 نافذ
  • کوشش ہے حکومت آج 27 ویں ترمیم سینیٹ سے پاس نہ کرا سکے: علی ظفر
  • پوری کوشش کریں گے کہ آج حکومت 27ویں آئینی ترمیم سینیٹ سے پاس نہ کرسکے: سینیٹر علی ظفر
  • برطانیہ میں خشک سالی کا خطرہ، حکومت نے ہنگامی منصوبے تیار کیے
  • اجتماع عام استحصالی نظام سے بغاوت کا اعلان ہے، کاشف سعید
  • ریاض سیزن 2025 کے تحت مختلف ممالک کے ثقافتی ویک منانے کا آغاز
  • تحریک تحفظ آئین کا 27 ویں ترمیم کی جعلی منظوری کے اگلے دن یوم سیاہ منانے کا اعلان