حکومت سندھ کا 15 مئی کو یوم تشکر اور یوم فتح منانے کا اعلان
اشاعت کی تاریخ: 13th, May 2025 GMT
کراچی:
حکومت سندھ اور پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) نے 15 مئی کو ’’یوم تشکر و یوم فتح‘‘ منانے کا اعلان کردیا۔
سندھ کے سینئر وزیر اور صوبائی وزیر اطلاعات، ٹرانسپورٹ اور ماس ٹرانزٹ شرجیل انعام میمن نے کہا کہ 15 مئی کو ’’یوم تشکر‘‘ اور ’’یوم فتح‘‘ منا کر پوری دنیا کو یہ پیغام دیا جائے گا کہ پاکستان ایک پرامن ملک ہے لیکن اپنی سرحدوں، خودمختاری اور قومی وقار کے تحفظ کے لیے ہر لمحہ تیار بھی ہے۔
انہوں نے کہا کہ اس دن کی مناسبت سے سندھ بھر میں تقریبات کا انعقاد کیا جائے گا، جن میں شہدا کے ایصال ثواب کے لیے قرآن خوانی، افواج پاکستان کے جوانوں کے اعزاز میں ریلیاں اور عوامی اجتماعات شامل ہوں گے۔
شرجیل میمن نے کہا کہ اس موقع پر دہشت گرد بھارت کی جارحیت کے خلاف پاکستان کی مسلح افواج کی جرات مندانہ مزاحمت، مؤثر حکمت عملی اور شان دار کامیابی کو بھرپور انداز میں خراج تحسین پیش کیا جائے گا۔
.ذریعہ: Express News
پڑھیں:
اردن‘ بھرتیوں کی بحالی کا قانون منظور
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
عمان: اردن کی حکومت نے فوج میں بھرتیوں کی بحالی کا قانون منظور کرلیا گیا۔
عالمی میڈیا کے مطابق ملکی پارلیمنٹ نے حق رائے دہی کے ذریعے مردوں کے لیے فوج میں بھرتیوں کا قانون بحال کردیا گیا، جو کئی دہائی پہلے ختم کر دیا گیا تھا۔ پارلیمنٹ نے مذکورہ قانون کو اگلے سال کے ابتدا میں دوبارہ شروع کر دیا جائے گا۔ اعلیٰ حکام کا کہنا ہے کہ ولی عہد حسین بن عبداللہ دوم نے اگست میں بھرتی کی بحالی کا اعلان کیا تھا، جو1991ءمیں منسوخ کر دیا گیا تھا، جسے حکومت نے رائے شماری کے لیے یہ قانون پارلیمان کو ارسال کردیا دیا ہے۔ واضح رہے کہ مذکورہ قانون کی منظوری کے بعد اب اس کی سینیٹ سے توثیق کی جائے گی اور پھر منظوری کے لیے بادشاہ کو ارسال کر دیا جائے گا۔
یہ بات بھی علم میں رہے کہ یہ قانون آئندہ مدت میں حکومت کی ترجیحات میں شامل ہو گا، جس کے نفاذ کے لیے فروری کے آغاز میں تیاری شروع ہو جائے گی۔