آج شام گورنر ہاؤس کراچی میں افواج پاکستان کے لیے یوم تشکر منایا جائے گا
اشاعت کی تاریخ: 13th, May 2025 GMT
فائل فوٹو۔
آج شام 5 بجے گورنر ہاؤس کراچی میں افواج پاکستان کے لیے یوم تشکر منایا جائے گا۔
ترجمان گورنر سندھ کے مطابق تقریب میں ملی نغمے پیش کیے جائیں گے اور شاندار آتش بازی ہوگی۔
ترجمان گورنر سندھ کے مطابق گورنر سندھ کامران ٹیسوری شرکاء میں اپنے ہاتھوں سے مٹھائیاں تقسیم کریں گے۔
دریں اثنا گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری نے کہا کہ پاک فوج ہر جارحیت کا منہ توڑ جواب دینے کی مکمل صلاحیت رکھتی ہے۔
.ذریعہ: Jang News
کلیدی لفظ: گورنر سندھ
پڑھیں:
امریکی خفیہ ادارے پینٹاگون کی رپورٹ لیک کرنے والے کو اب تک تلاش نہ کرسکے
ترجمان وائٹ ہاؤس نے کہا کہ سی این این کی رپورٹر نتاشہ برٹرینڈ نے متعدد بار فیک نیوز رپورٹ کی، صحافت فیکٹس اور سچ کو ڈھونڈنے کا نام ہے، نتاشہ برٹرینڈ نے ٹرمپ کے خلاف جھوٹا بیانیہ بنانے کی کوشش کی۔ اسلام ٹائمز۔ امریکا کے تمام خفیہ ادارے پینٹاگون کی رپورٹ لیک کرنے والے کو اب تک تلاش نہ کرسکے، ترجمان وائٹ ہاؤس کیرولین لیوٹ کہا کہنا ہے کہ ملزم کو جیل جانا ہوگا، رپورٹ لیک کرنے والے کا تعاقب جاری ہے۔ عالمی طاقت کہلانے والے امریکا کے تمام خفیہ ادارے اب تک پینٹاگون کی حساس رپورٹ لیک کرنے والے شخص کا سراغ لگانے میں ناکام ہو چکے ہیں۔ ترجمان وائٹ ہاؤس کیرولین لیوٹ نے سخت مؤقف اختیار کرتے ہوئے کہا ہے کہ رپورٹ لیک کرنے والے کو جیل جانا ہوگا۔
واشنگٹن میں میڈیا بریفنگ کے دوران ترجمان کا کہنا تھا کہ رپورٹ لیک کرنے والے کی تلاش جاری ہے اور ایف بی آئی نے بھی معاملے کی باقاعدہ تحقیقات شروع کر دی ہیں۔ کیرولین لیوٹ نے واضح کیا کہ سی این این کی جانب سے چلائی جانے والی خبر حقائق کو تبدیل نہیں کر سکتی۔ ترجمان وائٹ ہاؤس نے دعویٰ کیا کہ پینٹاگون کے فوجی آپریشن کے بعد ایران اب جوہری ہتھیار بنانے کی صلاحیت سے محروم ہو چکا ہے۔ تاہم انٹیلی جنس معلومات کی لیکج سے امریکا کی سیکیورٹی اداروں کی ساکھ پر سنجیدہ سوالات اٹھ رہے ہیں۔
اس واقعے نے امریکی انتظامیہ میں اضطراب کی کیفیت پیدا کر دی ہے جبکہ حکومت لیک کرنے والے شخص کو جلد از جلد گرفتار کرنے کے لیے مختلف اداروں کو متحرک کر چکی ہے۔ ترجمان وائٹ ہاؤس نے کہا کہ سی این این کی رپورٹرنتاشہ برٹرینڈ نے متعدد بار فیک نیوز رپورٹ کی، صحافت فیکٹس اور سچ کو ڈھونڈنے کا نام ہے، نتاشہ برٹرینڈ نے ٹرمپ کے خلاف جھوٹا بیانیہ بنانے کی کوشش کی۔ ترجمان وائٹ ہاؤس کا کہنا تھا کہ اس ہفتے بھی اس رپورٹر نے ٹرمپ کے خلاف بیانیہ بنانے کی کوشش کی۔ بی 2 پائلٹس نے کامیاب آپریشن کیا۔