وزیر اعظم کا ٹیکس نہ دینے والے افراد اور شعبوں کیخلاف بھرپور کارروائی کا حکم
اشاعت کی تاریخ: 13th, May 2025 GMT
وزیرِ اعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ ایسے افراد اور شعبے جو ٹیکس دینے کی استعداد رکھتے ہیں اور ٹیکس نہیں دیتے، انہیں ٹیکس نیٹ میں لایا جائے.ٹیکس چوری کرنے والے افراد و شعبوں کے خلاف بھرپور کاروائی عمل میں لائی جائے.
وزیرِ اعظم شہباز شریف کی زیرِ صدارت ایف بی آر کی ٹیکس کے دائرہ کار اور ٹیکس آمدن میں اضافے اور پر جائزہ اجلاس آج اسلام آباد میں منعقد ہوا۔
اجلاس کو بتایا گیا کہ ملک بھر میں سیمنٹ پلانٹس میں ٹریک اینڈ ٹریس سسٹم کے مکمل نفاذ سے ٹیکس آمدن میں اربوں روپے کا اضافہ ممکن ہوا۔
اجلاس کو مزید بتایا گیا کہ چینی کی صنعت میں اس نظام کے نفاذ سے نومبر 2024 سے اپریل 2025 تک ٹیکس آمدن میں 35 فیصد کا اضافہ ہوا۔
اجلاس کو بتایا گیا کہ وزیرِ اعظم کی قیادت میں ایف بی آر اصلاحات کی بدولت ٹیکس آمدنی کا جی ڈی پی کا 10 اعشاریہ 6 فیصد کا ہدف حاصل کر لیا جائے گا۔
وزیرِ اعظم نے کہا کہ ایسے افراد اور شعبے جو ٹیکس دینے کی استعداد رکھتے ہیں اور ٹیکس نہیں دیتے، انہیں ٹیکس نیٹ میں لایا جائے، ٹیکس چوروں کی معاونت کرنے والے افسران و اہلکاروں کا بھی کڑا احتساب کیا جائے۔
انہوں نے کہا کہ ٹیکس چوری کی روک تھام کیلئے جدید ٹیکنالوجی کا استعمال کیا جائے ٹیکس نیٹ میں اضافہ حکومت کی اولین ترجیح ہے، ٹیکس کی شرح کو کم کرکے عام آدمی پر بوجھ کو کم کرنا چاہتے ہیں.
وزیرِ اعظم نے ہدایت کی کہ تمباکو کے شعبے میں ٹیکس آمدن کے حصول کیلئے صوبوں کے ساتھ مل کر اقدامات تیز کئے جائیں.ٹیکس سے متعلق زیر التوا مقدمات کی مؤثر انداز سے پیروی کرکے ملک و قوم کے پیسے کا حصول یقینی بنایا جائے۔
ان کا کہنا تھا کہ اللہ کے فضل و کرم سے ملکی معیشت مستحکم اور ترقی کی جانب گامزن ہے، ملکی ترقی کیلئے سب کو اپنی ذمہ داری کو نبھانا ہوگا۔
ذریعہ: Express News
کلیدی لفظ: ٹیکس آمدن
پڑھیں:
گوگل کا نوجوانوں کیلئے کیریئرسکالرشپ پروگرام، آئی ٹی اور ڈیجیٹل کورسز مفت
ویب ڈیسک: گوگل نے نوجوانوں کے لیے ’گوگل کیریئر سرٹیفکیٹ سکالرشپ‘ کا اعلان کیا ہے جس کے تحت وہ جدید ہنر سیکھ کر عالمی سطح کے پروفیشنل سرٹیفکیٹس حاصل کر سکیں گے۔
اس پروگرام کا مقصد نوجوانوں کو ڈیجیٹل دور کے تقاضوں کے مطابق ہنر مند بنانا اور روزگار کے بہتر مواقع فراہم کرنا ہے۔
سکالرشپ کے تحت کامیاب امیدواروں کو آئی ٹی سپورٹ، ڈیٹا اینالیٹکس، پروجیکٹ مینجمنٹ، ڈیجیٹل مارکیٹنگ، سائبر سیکیورٹی اور یو ایکس ڈیزائن جیسے ہائی ڈیمانڈ کورسز میں مفت تربیت دی جائے گی۔
پنجاب پولیس کے دو افسروں کے تبادلے
تربیت کی مدت 6 ماہ ہوگی، جس کے بعد گوگل کی جانب سے باقاعدہ سرٹیفکیٹ جاری کیا جائے گا، درخواست دینے کے لیے کسی سابق تجربے یا ڈگری کی شرط نہیں رکھی گئی، صرف سیکھنے کا جذبہ اور کورس مکمل کرنے کا عزم ضروری ہے۔
یہ کورسز آن لائن پلیٹ فارم کورسیرا (Coursera) پر دستیاب ہوں گے،درخواست دینے کی کوئی آخری تاریخ مقرر نہیں، تاہم خواہشمند نوجوانوں کو مشورہ دیا گیا ہے کہ وہ جلد از جلد رجوع کریں، مزید معلومات اور درخواست کے لیے گوگل کی آفیشل ویب سائٹ وزٹ کی جا سکتی ہے۔
ویمن گرین شرٹس آئی سی سی ویمنز ورلڈ کپ ٹرافی گھر لانے کیلئے پہلا قدم کل بڑھائیں گی