محکمہ آرکائیو کا قائد اعظم لائبریری کی بحالی کا فیصلہ
اشاعت کی تاریخ: 13th, May 2025 GMT
قیصر کھو کھر :محکمہ آرکائیو نےقائد اعظم لائبریری کی بحالی کا فیصلہ کر لیا۔
تفصیلات کے مطابق محکمہ آرکائیو نے اگلے مالی سال کیلئےبجٹ سکیم ارسال کر دی،لائبریری کو جدید خطوط پر استوار کیا جائے گا،قائد اعظم لائبریری میں نئی کتب رکھنے کا فیصلہ کر لیا،لائبریری کی بلڈنگ کی بحالی کی جائے گی۔
لائبریری میں جدید طرز کی سہولتیں فراہم کی جائیں گی،لائبریری میں ای لائبریری کی سہولت بھی موجودہوگی۔
اکراس دی بورڈ فائر بندی، ڈرون مداخلت بند؛ ملٹری آپریشنز ڈی جیز کا اتفاق رائے
.ذریعہ: City 42
پڑھیں:
پنجاب حکومت کا اہم فیصلہ، سیاحوں کے لئے اچھی خبر
عرفان ملک:پنجاب میں سیاحت کے فروغ کیلئے اہم پیشرفت، سیاحوں کی فول پروف سکیورٹی کیلئے ٹورازم پولیس کا قیام، وزیراعلیٰ نے ٹورازم پولیس کے قیام کی منظوری دے دی۔
مری سے ٹورازم پولیس کا آغاز کیا جائے گا، ابتدائی مرحلے میں مری میں نئی بھرتی کی جائے گی، دوسرے مرحلے میں لاہور سمیت دیگر اضلاع میں بھرتی ہوگی۔
ٹورازم پولیس کو جدید گاڑیاں اور اسلحہ فراہم کیا جائے گا، سیاحوں کے ڈیٹا تک فوری رسائی ٹورازم پولیس کے پاس ہوگی۔
زرعی یونیورسٹی فیصل آباد میں ڈین تعیناتی کی درخواست پر فیصلہ محفوظ
مذہبی و تاریخی مقامات پر ملکی و غیرملکی سیاحوں کو خصوصی تحفظ ملے گا، سکھ برادری سمیت دنیا بھر کے سیاحوں کیلئے پنجاب محفوظ منزل بنے گا۔