آزاد کشمیر: بھارتی راکٹ حملوں میں شہید ہونے والوں کو معاوضہ، متاثرہ علاقوں میں بحالی کا عمل جاری
اشاعت کی تاریخ: 13th, May 2025 GMT
6 اور 7 مئی کی درمیانی شب بھارت کی جانب سے راکٹ حملوں میں شہید ہونے والی بلال مسجد کی تعمیر نو کا آغاز کر دیا گیا ہے۔
آزاد کشمیر بھر میں ان حملوں کے نتیجے میں 31 شہری شہید اور 126 سے زائد زخمی ہوئے جنہیں معاوضہ جات کی ادائیگی مکمل کر دی گئی ہے۔
نقل مکانی کرنے والے افراد کی واپسی کا عمل بھی شروع ہو چکا ہے۔
شہریوں کا کہنا ہے کہ ان کے حوصلے بلند ہیں اور وہ پاک فوج کے ساتھ مکمل یکجہتی کا اظہار کر رہے ہیں۔ متاثرہ علاقوں میں زندگی معمول پر آنا شروع ہو گئی ہے۔
مزید جانیے اس ویڈیو رپورٹ میں
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
.ذریعہ: WE News
پڑھیں:
اسرائیل کی غزہ پر بمباری، 24 گھنٹے میں 170 حملے،83 فلسطینی شہید
وسطی اور جنوبی غزہ میں تباہی عروج پر، درجنوں مقامات تباہ، سیکڑوں فلسطینی نقل مکانی پر مجبور
216 زخمی، خواتین اور بچے نشانہ بنے،ہسپتالوں میں طبی سہولیات بند کر دی،عرب میڈیا
تباہ حال غزہ پر قابض اسرائیلی فورسز کے حملوں میں کمی نہ آسکی، اسرائیل کی غزہ پر شدید بمباری، 24 گھنٹے میں 170 سے زائد حملے کئے۔عرب میڈیا کے مطابق اسرائیلی فورسز کی بمباری سے وسطی اور جنوبی غزہ میں تباہی عروج پر پہنچ گئی، درجنوں مقامات تباہ، سیکڑوں فلسطینی نقل مکانی پر مجبور ہو گئے۔24 گھنٹے میں صیہونی حملوں میں مزید 83 فلسطینی شہید، 216 زخمی ہو گئے، اسرائیلی بربریت میں امداد کے متلاشی 7 فلسطینی شہید ہوگئے، مجموعی تعداد 2 ہزار 538 ہوگئی۔عرب میڈیا کے مطابق فلسطینی شہدا کی مجموعی تعداد 65 ہزار 427 ہوگئی، 1 لاکھ 67 ہزار 376 فلسطینی زخمی ہو چکے، اسرائیلی حملوں سے غزہ کے ہسپتالوں پر دباؤ بڑھ گیا، طبی سہولیات ناپید ہیں۔غزہ شہر میں صحت کی مزید سات سہولیات بند کر دی گئیں، اسرائیل نے حماس کے ٹھکانوں کا بہانہ بنا کر شدید بمباری کی جس سے خواتین اور بچے نشانہ بنے۔اسرائیلی ڈیفنس فورس نے دعویٰ کیا کہ اہداف میں حماس کے مزاحمت کار، ہتھیاروں کے ڈپو شامل ہیں، حماس کے ڈھانچے، عمارتیں اور گودام تباہ کر دیئے۔