جیکب آباد، شہید حسن نصراللہ کی برسی پر شہداء کی یاد میں شمعین روشن
اشاعت کی تاریخ: 26th, September 2025 GMT
تقریب سے خطاب کرتے ہوئے علامہ مقصود علی ڈومکی نے کہا کہ سید حسن نصراللہ کی شہادت نے انکے مشن اور پیغام کو مزید مستحکم اور عالمگیر کر دیا ہے۔ اسلام ٹائمز۔ جامع مسجد امام حسن مجتبیٰ علیہ السلام اور مرکزی ماتم بارگاہ جیکب آباد میں شہید مقامت سید حسن نصراللہ کی پہلی برسی کے موقع پر ایک پروقار تقریب منعقد ہوئی۔ اس موقع پر شہدائے راہِ حق کی یاد میں شمع روشن کی گئیں اور شہداء کی تصاویر پر پھولوں کی پتیاں نچھاور کی گئیں۔ اس موقع پر تقریب سے خطاب کرتے ہوئے مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی رہنماء علامہ مقصود علی ڈومکی نے کہا کہ سید حسن نصراللہ کی شہادت نے ان کے مشن اور پیغام کو مزید مستحکم اور عالمگیر کر دیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ حیرت ہے کہ اللہ کے اولیاء کو بے دردی سے قتل کرنے والے اور ستر ہزار شہداء کے قاتل و مجرم ٹرمپ اپنے آپ کو نوبل امن انعام کا حقدار سمجھتے ہیں۔ یہی شخص دنیا بھر میں ظلم اور بربریت کی نئی داستانیں رقم کرنے والا اور اسرائیلی قتل عام کا سرپرست ہے۔ ایسے سفاک مجرم اور قاتل اقوام متحدہ کے ایوانوں میں کھڑے ہو کر امن کے دعوے دار بنتے ہیں۔
علامہ مقصود علی ڈومکی نے مزید کہا کہ فلسطین کے مستقبل کا فیصلہ نہ امریکہ کر سکتا ہے اور نہ کوئی اور، بلکہ فلسطین کے وارث فلسطینی عوام ہیں۔ اپنے وطن پر قابض دہشت گردوں کے خلاف آزادی کی تحریک چلانے والے فلسطینی عوام کو دہشت گرد قرار دینا ظلم ہے۔ اصل دہشت گرد اسرائیل ہے جس نے فلسطینی سرزمین پر ناجائز قبضہ کر رکھا ہے۔ تقریب میں ضلع صدر ایم ڈبلیو ایم نذیر حسین جعفری، نائب صدر استاد خادم حسین برڑو، ڈویژنل صدر یوتھ ونگ اللہ بخش میرالی، بزرگ شیعہ رہنماء سید لال شاہ بخاری، تنویر عباس برڑو، سید علی رضا شاہ، متولی مرکزی امام بارگاہ سید علی اصغر شاہ اور دیگر نے شمعیں روشن کرکے شہید امت اور شہدائے راہ حق کو خراج عقیدت پیش کیا۔
ذریعہ
ذریعہ: Islam Times
کلیدی لفظ: حسن نصراللہ کی کہا کہ
پڑھیں:
فیلڈ مارشل کا بلوچستان میں دہشت گردی کو پوری طاقت سے کچلنے کے عزم کا اظہار
فوٹو: آئی ایس پی آرفیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے بلوچستان میں دہشت گردی کو پوری طاقت سے کچلنے کے عزم کا اظہار کیا ہے۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے مطابق 20ویں نیشنل ورکشاپ بلوچستان کے شرکاء کی جی ایچ کیو آمد کے موقع پر خطاب کرتے ہوئے فیلڈ مارشل نے کہا کہ بیرونی سرپرستی میں پراکسی عناصر بلوچستان میں تشدد کو ہوا دینے، استحکام کو نقصان پہنچانے اور امن خراب کرنے کی کوشش کرتے رہے ہیں، تاہم ان کے ناپاک عزائم کو مسلح افواج کے مضبوط اور فیصلہ کن جواب اور عوام کے اتحاد سے ناکام بنادیا جائے گا۔
فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کا کہنا ہے کہ بلوچستان پاکستان کا فخر ہے، یہ صوبہ بے پناہ قدرتی وسائل سے مالا مال ہے، بلوچستان کے متحرک، باہمت، ثابت قدم اور محبِ وطن عوام اس کی سب سے بڑی طاقت ہیں۔
انہوں نے کہا کہ سیکیورٹی فورسز اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کی مسلسل کوششیں بلوچستان میں دیرپا امن لائیں گی، فتنہ الخوارج اور فتنہ الہندوستان کے خلاف ٹارگیٹڈ آپریشنز جاری رہیں گے۔
آئی ایس پی آر کے مطابق فیلڈ مارشل نے ملک کے مستقبل کی سمت کے تعین کے لیے قومی اتحاد اور ثابت قدمی کی ضرورت پر زور دیتے ہوئے کہا کہ پاکستان کی مسلح افواج عوام کے اتحاد، عزم اور ثابت قدمی کی بدولت ان مذموم عزائم کو ناکام بنائیں گی۔