قومی اسمبلی میں یونیورسٹیز میں مستحق طلبا کیلئے مفت تعلیم کا بل منظور
اشاعت کی تاریخ: 14th, May 2025 GMT
ویب ڈیسک: قومی اسمبلی نے یونیورسٹیوں میں مستحق طلبا و طالبات کے لیے 25 فیصد مفت تعلیم کا کوٹہ رکھنے سے متعلق اہم قانون منظور کر لیا ہے۔
پارلیمنٹ کے ایوان زیریں کے اجلاس میں دو قوانین کی منظوری دی گئی جن میں سرفہرست "یونیورسٹیوں میں مفت تعلیم کے کوٹے" کا بل شامل تھا۔ اس قانون کے تحت اعلیٰ تعلیمی ادارے اپنی نشستوں کا 25 فیصد کوٹہ مستحق اور نادار طلبا کے لیے مختص کریں گے۔
لاہور؛سی سی ڈی کیساتھ مقابلہ، 2 ملزم ساتھیوں کی فائرنگ سے مارے گئے
اس کے علاوہ ایوان میں ادارہ برائے سائنس و ٹیکنالوجی بل 2024 اور بین الاقوامی امتحانات بورڈ بل 2024 کی منظوری بھی دے دی گئی۔
پاکستان پیپلز پارٹی کے رکن قومی اسمبلی آغا رفیع اللہ کی جانب سے سائنس و ٹیکنالوجی بل میں بھی 25 فیصد مفت تعلیم کا کوٹہ شامل کرنے کی ترمیم منظور کر لی گئی۔
دوسری جانب جمعیت علمائے اسلام کی رکن عالیہ کامران کی جانب سے دی گئی ترمیم جس میں تعلیم کو صوبائی معاملہ قرار دے کر بل منظور نہ کرنے کی تجویز دی گئی تھی ، اسے مسترد کر دیا گیا۔
لاہور :فول پروف سیکیورٹی کیلئے ڈولفن اسکواڈ ہائی الرٹ
یاد رہے کہ قومی اسمبلی کا اجلاس آج صبح 11 بجے دوبارہ ہو گا۔
.ذریعہ: City 42
کلیدی لفظ: قومی اسمبلی مفت تعلیم
پڑھیں:
قومی اسمبلی: بھارت کیخلاف تاریخی فتح پر مسلح افواج کو خراج تحسین پیش کرنے کی قرارداد متفقہ منظور
قومی اسمبلی نے بھارت کے خلاف تاریخی فتح پر مسلح افواج پاکستان کو خراج تحسین پیش کرنے کی قرارداد متفقہ منظور کرلی۔
اسپیکر قانون ساز اسمبلی سردار ایاز صادق کی زیرصدارت ہونے والے اجلاس میں وفاقی وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ نے قرارداد پیش کی، جسے متفقہ منظور کرلیا گیا۔
قرارداد کے متن میں کہا گیا ہے کہ بھارت کے خلاف تاریخی کامیابی پر اللہ پاک کے شکر گزار ہیں، اور قوم کو مبارکباد پیش کرتے ہیں۔
پارلیمان میں تمام سیاسی جماعتوں نے پاکستان زندہ باد کا نعرہ لگایا۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
wenews اعظم نذیر تارڑ سیاسی جماعتیں قرارداد منظور قومی اسمبلی مسلح افواج پاکستان وفاقی وزیر قانون وی نیوز