یحییٰ آفریدی سے عرفان نیزی اوغلو کی ملاقات، عدالتی تعلیم میں تعاون کی تعریف
اشاعت کی تاریخ: 13th, May 2025 GMT
ترکیہ کے سفیر کی چیف جسٹس آف پاکستان سے ملاقات میں چیف جسٹس نے ترکیہ کی عدلیہ کی مہمان نوازی پر اظہار تشکر کیا۔ ملاقات کے دوران پاکستان اور ترکیہ کے درمیان عدالتی تعاون پر گفتگو کی گئی، اس موقع پر عدالتی تعلیم اور استعداد کاری کے شعبوں میں تعاون کی تعریف کی گئی۔ اسلام ٹائمز۔ ترکیہ کے سفیر کی چیف جسٹس آف پاکستان یحییٰ آفریدی سے ملاقات ہوئی۔ چیف جسٹس یحییٰ آفریدی نے ترکیہ کے سفیر عرفان نیزی اوغلو کا گرمجوشی سے استقبال کیا، چیف جسٹس نے ترکیہ کی عدلیہ کی مہمان نوازی پر اظہار تشکر کیا۔ ملاقات کے دوران پاکستان اور ترکیہ کے درمیان عدالتی تعاون پر گفتگو کی گئی، اس موقع پر عدالتی تعلیم اور استعداد کاری کے شعبوں میں تعاون کی تعریف کی گئی۔ چیف جسٹس آف پاکستان نے ضلعی عدلیہ کو تعاون میں شامل کرنے پر زور دیا، دونوں ممالک کی عدلیہ کے درمیان تعلقات مضبوط بنانے پر اتفاق بھی کیا گیا۔
.ذریعہ: Islam Times
کلیدی لفظ: ترکیہ کے چیف جسٹس کی گئی
پڑھیں:
جنرل ساحر شمشاد کی سعودی افواج کے چیف سے ملاقات، دفاعی تعاون بڑھانے پر گفتگو
اسلام آباد (خبر نگار خصوصی ) چیئرمین جوائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی جنرل ساحر شمشاد مرزا نے سعودی عرب کا سرکاری دورہ کیا۔ جنرل ساحر شمشاد مرزا نے سعودی افواج کے چیف جنرل سٹاف جنرل فیاض بن حامد الرویلی سے ملاقات کی۔ بدلتے علاقائی حالات، دوطرفہ دفاعی تعاون کے فروغ کے امکانات پر گفتگو کی۔ آئی ایس پی آر کے مطابق چیئرمین جوائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی کو شاہ عبدالعزیز میڈل آف آنر سے نوازا گیا۔ سعودی عسکری قیادت نے پاکستان کی مسلح افواج کے پیشہ ورانہ معیار کو سراہا۔ سعودی عسکری قیادت نے دہشتگردی کیخلاف جنگ میں مسلح افواج کی قربانیوں کو خراج تحسین پیش کیا۔