افواج پاکستان کی جانب سے بھارت کو منہ توڑ جواب دینے کے بعد ملک بھر میں اظہار تشکر ریلیوں کا سلسلہ جاری ہے، وفاقی دارالحکومت میں اسلام آباد پولیس کی جانب سے پاک فوج کے حق میں ریلی کا انعقاد کیا گیا۔

ریلی میں سرکاری عہدیداروں کی جانب سے پوری قوم کو 10 مئی کی تاریخی فتح کی مبارکباد دی گئی۔

یہ بھی پڑھیں آپریشن بنیان مرصوص: پاک فوج کے بارے میں عوامی رائے کیا ہے؟

ریلی سے خطاب کرتے ہوئے آئی جی اسلام آباد علی ناصر رضوی نے کہاکہ ہماری مسلح افواج نے سیسہ پلائی دیوار بن کر دشمن کا مقابلہ کیا جوقابل ستائش ہے۔

انہوں ںے کہاکہ یہ پوری مسلم امہ، پاکستان اور مسلح افواج کی جیت ہے، یہ جیت پوری دنیا کے لیے پیغام ہے کہ ہم اپنا دفاع کرنا بخوبی جانتے ہیں۔

ریلی سے خطاب کرتے ہوئے کمشنر راولپنڈی عامر خٹک نے کہاکہ اپنی افواج، غازیوں، شہیدوں اور ان کے اہل خانہ کو خراج تحسین پیش کرتا ہوں۔

ایس ایس پی سی ٹی ڈی حمزہ ہمایوں کا کہنا تھا کہ 10 مئی یوم تشکر کی حیثیت رکھتا ہے، پاکستان کے عوام نے دنیا کو بتا دیا کہ پوری قوم پاک فوج کے شانہ بشانہ کھڑی ہے۔

یہ بھی پڑھیں رافیل جیٹ طیاروں کا تازہ ترین بحران، ڈیسالٹ ایوی ایشن شیئرز کی قیمت میں کمی کا رجحان

واضح رہے کہ 6 اور 7 مئی کی درمیانی شب بھارت نے پاکستان کے مختلف علاقوں پر میزائل فائر کیے تھے، جس کے جواب میں پاک فوج نے بھارت میں گھس کر کارروائی کرتے ہوئے دشمن کی فوجی تنصیبات تباہ کردیں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

wenews آئی جی اسلام آباد اسلام آباد پولیس بھارت پاک فوج زندہ باد پاکستان ریلیوں کا انعقاد وی نیوز.

ذریعہ: WE News

کلیدی لفظ: ا ئی جی اسلام ا باد اسلام ا باد پولیس بھارت پاک فوج زندہ باد پاکستان ریلیوں کا انعقاد وی نیوز اسلام ا باد پاک فوج کے

پڑھیں:

کراچی پریس کلب کے زیراہتمام سالانہ فیملی فن گالا کے دوران بچے کھیلوں کے مقابلوں کا لطف اٹھا رہے ہیں

data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default"> جسارت نیوز گلزار

متعلقہ مضامین

  • افغان پولیس پریڈ میں پاکستان مخالف ترانے، اسلام آباد کو آگ لگانے کی دھمکیاں
  • تھل جیپ ریلی میں لیگی خاتون ایم پی اے اور ڈی سی لیہ کے درمیان ڈرائی فروٹس تنازع کیا ہے؟
  • 26ویں ترمیم عدلیہ کنٹرول کے لیے تھی، رہی سہی کسر 27ویں ترمیم میں پوری کی جارہی ہے، حافظ نعیم
  • گورونانک کا جنم دن، سکھ یاتریوں نے کرتارپور میں مذہبی رسومات ادا کیں
  • APFUTUکے تحت پنجاب لیبر کانفرنس کا انعقاد
  • بھارت:دلہن پر کالے جادو کے بہانے وحشیانہ تشدد
  • ویگروگروپ کے تحت ریسرچ بیس سیمینار کا انعقاد ، زمینداروں کی شرکت
  • کراچی پریس کلب کے زیراہتمام سالانہ فیملی فن گالا کے دوران بچے کھیلوں کے مقابلوں کا لطف اٹھا رہے ہیں
  • بھارت۔دلہن پر کالے جادو کے بہانے وحشیانہ تشدد
  • آذربائیجان کی بہادر افواج نے بلند حوصلے سے کامیابی حاصل کی؛ وزیراعظم