ہم پُرامن قوم ہیں مگر کسی بھی جارحیت کا جواب دینا جانتے ہیں، شہباز شریف
اشاعت کی تاریخ: 13th, May 2025 GMT
وزیراعظم پاکستان کا کہنا ہے کہ آپریشن بنیان مرصوص نے بھارت کو بھرپور جواب دیا، بھارت کو واضح کیا کہ خطے کے ممالک کی سالمیت، خودمختاری کا احترام کرنا ہوگا، افواج پاکستان نے بھارت کی عددی برتری کی خوش فہمی اورغرور خاک میں ملا دیا۔ اسلام ٹائمز۔ وزیراعظم شہباز شریف نے بھارتی جارحیت میں خواتین اور بچوں سمیت 40 معصوم لوگوں کی شہادت پر غم کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ شہدائے وطن کو نہ بھولے ہیں نہ بھولیں گے۔ وزیراعظم نے خواتین اور بچوں سمیت 40 معصوم لوگوں کی شہادت پر غم کا اظہار کیا اور شہداء کئ بلندی درجات اور ان کے اہلخانہ کیلئے صبر کی دعا کی۔ وزیراعظم نے کہا کہ شہداء پیکیج کا اعلان کیا جا چکا ہے، شہداء کے اہلخانہ کی کفالت کی ذمہ داری ریاست بھرپور طور سے انجام دے گی، ان کے اہل خانہ کو تنہا نہیں چھوڑیں گے۔
شہباز شریف کا کہنا تھا کہ آپریشن بنیان مرصوص نے بھارت کو بھرپور جواب دیا، بھارت کو واضح کیا کہ خطے کے ممالک کی سالمیت، خودمختاری کا احترام کرنا ہوگا، افواج پاکستان نے بھارت کی عددی برتری کی خوش فہمی اورغرور خاک میں ملا دیا۔ وزیراعظم نے مزید کہا کہ ہم پُرامن قوم ہیں مگر کسی بھی جارحیت کا جواب دینا جانتے ہیں اور آپریشن بنیان مرصوص اس کا واضح ثبوت ہے۔
ذریعہ: Islam Times
پڑھیں:
پاکستان کو خطے میں سرمایہ کاری کا پرکشش مرکز بنایا جائے گا، شہباز شریف
وفاقی دارالحکومت میں وزیراعظم کی زیر صدارت ملکی معیشت اور پاکستان میں غیر ملکی سرمایہ کاری سے متعلق اجلاس میں وزیراعظم کا کہنا تھا کہ ملکی معیشت کو مضبوط بنیادوں پر مستحکم کرنا حکومت کی اولین ترجیح ہے، حالیہ مثبت معاشی رجحان غیر ملکی سرمایہ کاروں کے پاکستانی معیشت پر اعتماد کا عکاس ہے۔ اسلام ٹائمز۔ وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ پاکستان کو خطے میں سرمایہ کاری کا پرکشش مرکز بنایا جائے گا۔ وفاقی دارالحکومت میں وزیراعظم شہباز شریف کی زیر صدارت ملکی معیشت اور پاکستان میں غیر ملکی سرمایہ کاری سے متعلق اجلاس ہوا جس میں نائب وزیراعظم اسحاق ڈار، فیلڈ مارشل عاصم منیر اور وفاقی وزیر مواصلات عبدالعلیم خان سمیت دیگر متعلقہ حکام شریک ہوئے۔ اجلاس میں اقتصادی صورتحال اور غیر ملکی سرمایہ کاری کے فروغ کے ساتھ جاری اور مجوزہ ترقیاتی منصوبوں کا جائزہ لیا گیا، وزیراعظم نے ہدایت کی کہ اقتصادی سرگرمیوں کی منصوبہ بندی میں نجی شعبے کی شمولیت کو یقینی بنایا جائے، متعلقہ وزارتیں اور ادارے عالمی سرمایہ کاروں کوسہولیات فراہم کریں۔
وزیراعظم نے کہا کہ ملکی معیشت کو مضبوط بنیادوں پر مستحکم کرنا حکومت کی اولین ترجیح ہے، حالیہ مثبت معاشی رجحان غیر ملکی سرمایہ کاروں کے پاکستانی معیشت پر اعتماد کا عکاس ہے، پاکستان کو خطے میں سرمایہ کاری کا پرکشش مرکز بنایا جائے گا۔ خیال رہے اجلاس میں نائب وزیراعظم اسحاق ڈار،فیلڈ مارشل سید عاصم منیر اور وفاقی وزیرمواصلات عبدالعلیم خان، وزیر دفاع خواجہ آصف، وزیر خزانہ محمد اورنگزیب اور وزیر اطلاعات و نشریات عطا اللہ تارڑ سمیت دیگر متعلقہ وزرا نے بھی شرکت کی۔