ویب ڈ یسک: وزیراعظم محمد شہباز شریف نے آپریشن بنیان المرصوص کی کامیابی پر ہر سال 10 مئی کو یومِ معرکہ حق منانے کا اعلان کیا ہے۔

اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ یوم معرکہ حق ہر سال پورے ملک میں جوش و خروش اور جذبہ ملی وحدت سے منایا جائے گا کیونکہ ہماری بہادر افواج کی پیشہ ورانہ صلاحیتوں نے ہمارے سر فخر سے بلند کر دیئے ہیں۔

وزیراعظم نے آئندہ جمعہ16مئی کو پاکستان کو دفاعی محاذ پر شاندار کامیابی سے ہمکنار کرنے پر افواج پاکستان کو خراج تحسین اور اللہ کے حضور سجدہ شکر بجا لانے کے دن کے طور پر منانے کا بھی اعلان کیا۔انہوں نے کہا کہ ملک و قوم کی ترقی کے لیے خصوصی دعائیں مانگی جائیں گی۔

اکراس دی بورڈ فائر بندی، ڈرون مداخلت بند؛ ملٹری آپریشنز ڈی جیز کا اتفاق رائے

وزیراعظم نے بلا اشتعال بھارتی جارحیت سے متاثرہ معصوم پاکستانیوں کے لیے پیکیج کا اعلان بھی کیا, انہوں نے معرکہ حق میں شہید ہونے والے پاکستانی شہریوں کے ورثا کو ایک کروڑ روپے جبکہ زخمی ہونے والوں کو 10 لاکھ روپے سے 20 لاکھ روپے دینے کا اعلان کیا ۔

وزیراعظم نے کہا کہ پاک افواج کے شہدا کے ورثا کو رینک کے حساب ایک کروڑ روپے سے ایک کروڑ اسی لاکھ روپے رقم دی جائے گی جبکہ زخمیوں کو بیس سے پچا س لاکھ روپے دیے جائیں گے۔انہوں نے کہا کہ پاک افواج کے شہدا کے ورثا کو گھر کی سہولت کے لئے رینک کے حساب سے ایک کروڑ نوے لاکھ سے چار کروڑ بیس لاکھ روپے تک دیے جائیں گے۔
 

ڈونلڈ ٹرمپ قطر سے لگژری طیارہ بطور تحفہ قبول کرنے پر رضامند

.

ذریعہ: City 42

کلیدی لفظ: لاکھ روپے نے کہا کہ معرکہ حق کا اعلان انہوں نے ایک کروڑ

پڑھیں:

زرمبادلہ کے ذخائر میں بڑا اضافہ

 

اسٹیٹ بینک نے بتایا ہے کہ زرمبادلہ کے سرکاری ذخائر میں گزشتہ ہفتے کے دوران 2 کروڑ 20 لاکھ ڈالر کا اضافہ ہوا ہے۔
اسٹیٹ بینک کے اعداد وشمار کے مطابق اضافے کے بعد سرکاری ذخائر کی مالیت 14 ارب 37 کروڑ 95 لاکھ ڈالر کی سطح پر آگئی ہے۔
اعداد وشمار میں بتایا گیا کہ زرمبادلہ کے مجموعی ذخائر کی مالیت 19 ارب 79 کروڑ93لاکھ ڈالر ریکارڈ کی گئی ہے، جس میں کمرشل بینکوں کے پاس موجود 5 ارب 41 کروڑ 38 لاکھ ڈالر کے ذخائر بھی شامل ہیں۔

Post Views: 1

متعلقہ مضامین

  • گردشی قرض تمام وسائل نگل رہا تھا‘ مسئلے سے نمٹنا بہت بڑی کامیابی ہے‘ وزیراعظم
  • زرمبادلہ کے ذخائر میں بڑا اضافہ
  • گردشی قرضہ برسوں سے ملکی معیشت کو نگل رہا تھا اور اس پر قابو پانا ایک بڑی کامیابی ہے، شہبازشریف
  • معرکہ حق پاکستان کی عظیم فتح، فیلڈ مارشل نے دکھایا جنگیں کیسے لڑی جاتی ہیں،وزیراعظم
  • قطر اور سعودیہ کا شام کے لیے 89 ملین ڈالر امداد کا اعلان
  • معرکہ حق پاکستان کی عظیم فتح، پاک افواج نے ہندوستان کو شکست فاش دی: وزیراعظم
  • نیب نے فراڈ متاثرین کے اکاؤنٹس میں 87 کروڑ 87 لاکھ روپے کی رقم منتقل کر دی
  • امریکی شہری نے 40ویں سالگرہ سے چند دن قبل 3 کروڑ 65 لاکھ روپے کا انعام جیت لیا
  • بھارتی مسلح افواج کا آپریشن سندور کے بعد سب سے بڑی مشق کولڈ اسٹارٹ کا منصوبہ
  • سرکاری ملازمین کیلئے بڑی خوشخبری ،خیبرپختونخوا حکومت کا بلاسود قرضہ دینے کا فیصلہ