وزیراعظم کا معرکہ حق کے دوران شہید ہونے والوں کیلئے پیکج کا اعلان، ورثا کو ایک کروڑ ملیں گے
اشاعت کی تاریخ: 13th, May 2025 GMT
اعلامیے کے مطابق شہدا پیکج کے تحت معرکہ حق میں شہید شہریوں کے ورثا کی 1 کروڑ روپے مالی معاونت کی جائے گی اور زخمی ہونے والوں کو 10 لاکھ سے 20 لاکھ روپے دیے جائیں گے۔ اسلام ٹائمز۔ وزیراعظم شہباز شریف نے معرکہ حق کے دوران شہید ہونے والوں کیلئے شہدا پیکج کا اعلان کردیا۔ وزیرِ اعظم شہباز شریف نے بھارتی حملوں سے متاثرہ افراد اور املاک کیلئے بڑے فیصلے کیے ہیں۔ اعلامیے کے مطابق شہدا پیکج کے تحت معرکہ حق میں شہید شہریوں کے ورثا کی 1 کروڑ روپے مالی معاونت کی جائے گی اور زخمی ہونے والوں کو 10 لاکھ سے 20 لاکھ روپے دیے جائیں گے۔ اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ پاک فوج کے شہدا کی ریٹائرمنٹ کی تاریخ تک مکمل تنخواہ اور الاؤنسز جاری رہیں گی، پاک افواج کے شہدا کے بچوں کو گریجویشن تک مفت تعلیم دی جائے گی اور ہر شہید کی ایک بیٹی کی شادی کیلئے 10 لاکھ روپے میرج گرانٹ دی جائے گی۔
اعلامیے میں بتایا گیا ہے کہ پاک افواج کے زخمیوں کو 20 لاکھ سے 50 لاکھ روپے فی کس دیے جائیں گے۔ وزیراعظم نے اعلان کیا کہ بھارتی حملے میں متاثر گھروں اور مساجد کی تعمیر وفاقی حکومت کرے گی۔ انہوں نے کہا کہ شہدا کے بچوں کی کفالت حکومت کی ذمہ داری ہے اور ہم یہ فرض پورا کریں گے، معرکہ حق کے زخمیوں کے علاج کا تمام خرچ وفاقی حکومت اٹھائے گی۔ شہباز شریف کا کہنا تھا کہ پاکستان کے دفاع کیلئے خدمات سر انجام دینے والوں کا اعتراف قومی سطح پر کیا جائے گا اور دفاع پاکستان میں کسی بھی محاذ پر خدمات سر انجام دینے والوں کو اعزازات سے نوازا جائے گا۔
ذریعہ: Islam Times
کلیدی لفظ: ہونے والوں لاکھ روپے معرکہ حق جائے گی
پڑھیں:
وزیراعظم شہباز شریف کا چترال میں یونیورسٹی، اسپتال اور گیس سہولت فراہم کرنے کا اعلان
وزیراعظم شہباز شریف نے اپر چترال میں اسپتال اور یونیورسٹی بنانے کے ساتھ ساتھ گیس کی سہولت فراہم کرنے کا اعلان کیا ہے۔
مقامی نجی میڈیاکے مطابق، وزیراعظم نے چترال میں دانش اسکول کے سنگ بنیاد رکھنے کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ وفاقی حکومت دور دراز علاقوں میں شہری سہولیات فراہم کرنے کے لیے اقدامات کر رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ انہیں کسی نے نہیں بتایا کہ دانش اسکول بنایا جائے، لیکن وہ آج چترال کے عوام کو ان کا حق دینے کے لیے یہاں آئے ہیں۔ دانش اسکول ایچ ای سن کالج کے برابر معیار کا ادارہ ہوگا اور یہاں غریب بچوں کو مفت معیاری تعلیم فراہم کی جائے گی۔
وزیراعظم نے کہا کہ چترال کے عوام کا جدید تعلیم کا خواب شرمندہ تعبیر ہوگا۔ دانش اسکول کا افتتاح تو ہو چکا ہے، اور اپر چترال میں جلد ایک یونیورسٹی اور اسپتال بھی تعمیر کیا جائے گا۔ ساتھ ہی یہاں فوری طور پر گیس پلانٹ بھی لگایا جائے گا۔ چترال شندور روڈ پر تعمیراتی کام جاری ہے، جسے اگلے سال دسمبر تک مکمل کرنے کا منصوبہ ہے۔
شہباز شریف نے مزید کہا کہ ملک بھر کے طلبہ کے لیے میرٹ کی بنیاد پر ایک لاکھ لیپ ٹاپ تقسیم کیے جائیں گے، جن میں چترال کے بچے بھی شامل ہوں گے۔