کراچی: را کی مدد سے دہشتگردی میں ملوث 3 ملزمان کی ضمانت منظور
اشاعت کی تاریخ: 12th, May 2025 GMT
— فائل فوٹو
کراچی کی عدالت نے دہشتگردی کے الزام میں گرفتار 3 ملزمان کی درخواست ضمانت منظور کرلی۔
پراسیکیوٹر نے عدالت میں مؤقف اختیار کیا کہ ملزمان پر بھارتی خفیہ ایجنسی را سے فنڈز لے کر کراچی میں دہشتگردی کا الزام ہے۔
ان کا کہنا کہ ملزمان کو 2020ء میں تھانا ایئرپورٹ کی حدود سے گرفتار کیا گیا تھا۔
عدالت نے دونوں ملزمان پر ایک ایک لاکھ روپے جرمانے بھی عائد کردیا، کیس کے ایک ملزم شاہ نواز کو عدم شواہد کی بناء پر بری کردیا۔
درخواست گزار کے وکیل نے کہا کہ ملزمان 5 سال جیل میں گزار چکے ہیں۔
عدالت نے ملزمان کی ضمانت منظور کرلی اور حکم جاری کرتے ہوئے ملزمان کو 5، 5 لاکھ روپے کے مچلکے جمع کروانے کی ہدایت کی۔
.ذریعہ: Jang News
کلیدی لفظ: عدالت نے
پڑھیں:
بھتا خوری اور ڈکیتی کی متعدد وارداتوں میں ملوث 5ملزمان گرفتار
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
کراچی (اسٹاف رپورٹر) پاکستان رینجرز سندھ نے خفیہ معلومات کی بنیاد پر کارروائی کرتے ہوئے کراچی کے علاقے لیاری سے بھتہ خوری اور ڈکیتی کی متعدد وارداتوں میں ملوث 5ملز مان معاذ،عرفان اللہ شاہ، عبدالغفور عرف لال،کریم اور بلال کو گر فتا رکر لیاہے۔ملزمان کے قبضے سے نقلی پسٹل،چوری شدہ موٹر سائیکل اور بھتے کی پرچیاں برآمد ہوئی ہیں۔ترجمان رینجرزکے مطابق دوران تفتیش ملزمان معاذ،عرفان اللہ شاہ اور عبدالغفور عرف لال نے اعتراف کیاکہ وہ لیاری گینگ واربلال پپوگروپ کے لیے بھتہ وصولی کا کام کرتے تھے۔ ملزمان نے مزید انکشاف کیا کہ وہ شیر شاہ کے گوداموں اور لیاری کے مختلف علاقوں میں تاجروں اور دکانداروں سے بھتہ وصولی میں ملوث ہیںجبکہ ملزمان کریم اور بلال کراچی کے مختلف علاقوں میں ڈکیتی کی متعدد وارداتوں میں ملوث ہیں۔ ملزمان شہریوں کو ڈرانے،دھمکانے کے لیے نقلی پسٹل کا استعمال کرتے تھے۔ملزمان کے دیگر ساتھیوں کی گر فتاری کے لیے چھاپے مارے جارہے ہیں۔