عمران خان کی نااہلی پر احتجاج؛ ایک اور ملزم پر فرد جرم عائد
اشاعت کی تاریخ: 12th, May 2025 GMT
عمران خان کی نااہلی پر احتجاج؛ ایک اور ملزم پر فرد جرم عائد WhatsAppFacebookTwitter 0 12 May, 2025 سب نیوز
اسلام آباد(آئی پی ایس) بانی پی ٹی آئی کی نااہلی پر فیض آباد کے مقام پر احتجاج کے کیس میں انسداد دہشت گردی عدالت اسلام آباد نے ملزم راجا ماجد پر فرد جرم عائد کر دی۔
انسداد دہشت گردی عدالت کے جج طاہر عباس سپرا نے کیس کی سماعت کی۔ ملزم کی جانب سے صحت جرم سے انکار کر دیا گیا۔
فیصل جاوید خان اور واثق قیوم، کی جانب سے حاضری سے استنا کی درخواستیں دائر کی گئیں جبکہ عامر محمود کیانی و دیگر ملزمان عدالت میں پیش ہوئے۔ عدالت فیصل جاوید خان سمیت دیگر ملزمان پر فرد جرم گزشتہ سماعت پر عائد کر چکی ہے۔
ملزمان کی جانب سے وکیل سردار مصروف خان اور زاہد بشیر ڈار عدالت میں پیش ہوئے۔
عدالت نے کیس کی اگلی سماعت پر استغاثہ کے گواہان کو طلب کرلتے ہوئے کیس کی سماعت 19 مئی تک ملتوی کر دی۔
فیصل جاوید خان، واثق قیوم، عامر کیانی و دیگر مقدمے میں نامزد ہیں۔ پی ٹی آئی رہنماؤں کے خلاف تھانہ آئی 9 میں مقدمہ درج ہے۔
4 اکتوبر احتجاج کیس
دوسری جانب، ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹس اسلام آباد میں پی ٹی آئی رہنماوں اور کارکنان کے خلاف 4 اکتوبر احتجاج پر جوڈیشل مجسٹریٹ شائستہ کنڈی نے کیس پر سماعت کی۔
پراسیکوشن کی جانب سے مقدمہ کا چالان عدالت میں پیش کیا گیا۔ پی ٹی آئی کے 29 ورکرز عدالت میں پیش کیے گئے جبکہ 4 ملزمان کی جانب سے حاضری سے استنا کی درخواستیں دائر کی گئیں۔
عدالت نے کیس کی سماعت 17 جولائی تک ملتوی کر دی۔
بیرسٹر گوہر خان، علی امین گنڈا پور، بیرسٹر سیف اور عمر ایوب ملزمان نامزد ہیں۔ پی ٹی آئی رہنماوں اور کارکنان کے خلاف تھانہ کورال میں مقدمہ درج ہے۔
احتجاج اور توڑ پھوڑ مقدمات
انسداد دہشت گردی عدالت کے جج طاہر عباس سپرا نے بانی پی ٹی آئی و ورکرز پر احتجاج اور توڑ پھوڑ کے کیسز پر سماعت کی۔ عدالت نے پیش ہونے والے ملزمان کی حاضری کے بعد کیس کی سماعت ملتوی کر دی۔
بانی پی ٹی آئی کی عدم دستیابی کے باعث کیس کی سماعت آگے نہ بڑھ سکی جبکہ غیر حاضر ملزمان کی جانب سے حاضری سے استنا کی درخواستیں دائر کی گئیں۔
عدالت نے ریمارکس دیے کہ بانی پی ٹی آئی کا دیگر مقدمات کی طرح اس میں بھی وہی اسٹیٹس ہے۔ کیس کی مزید سماعت 16 جون تک ملتوی کر دی گئی۔
بانی پی ٹی آئی و دیگر کے خلاف تھانہ سی ٹی ڈی اور گولڑہ میں مقدمات درج ہیں۔
روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔
WhatsAppFacebookTwitter پچھلی خبرپاک فوج نے بھارت کومنہ توڑ جواب دے کرمودی کے خواب چکناچورکردیے،سردارکامران ایوب افواجِ پاکستان کی تاریخی فتح پر دنیا بھر میں جشن کا سماں عمران خان کی جنید اکبر کو پی اے سی کی چیئرمین شپ چھوڑنے کی ہدایت پاکستان سے جنگ بندی: بھارتی سیکریٹری خارجہ اور ان کی بیٹی تنقید کی زد میں حماس نے آخری زندہ امریکی قیدی کو رہا کرنے کا اعلان کردیا آپریشن بنیان المرصوص کی تفصیلات جاری، مسلح افواج نے قوم سے کیا وعدہ نبھایا، ڈی جی آئی ایس پی آر افواج پاکستان نے پوری قوم کی حمایت کے ساتھ بھارتی جارحیت کا جواب دیا، ترجمان پاک فوجCopyright © 2025, All Rights Reserved
رابطہ کریں ہمارے بارے ہماری ٹیم.ذریعہ: Daily Sub News
پڑھیں:
لاہور ہائیکورٹ کا کلاس فور ملازمین کو تنخواہیں جاری کرنےکا حکم
لاہور(نیوز ڈیسک) لاہور ہائیکورٹ نے محکمہ اسکول ایجوکیشن کے 100 کلاس فور ملازمین کو تنخواہوں کی ادائیگی کا حکم دے دیا۔
تفصیلات کے مطابق لاہورہائیکورٹ کے جسٹس عابد حسین نے محمد ذیشان سمیت دیگر 99 ملازمین کی درخواستوں پر سماعت کی۔ملازمین کی جانب سے سینیر قانون دان چوہدری آصف شہزاد عدالت میں پیش ہوئے اورمؤقف اختیار کیا کہ کلاس فور ملازمین کو گزشتہ نومبر سے تنخواہیں نہیں دی جا رہیں، جو کہ ان کے بنیادی آئینی حقوق کی صریح خلاف ورزی ہے۔
سماعت کے دوران سی ای او اسکول ایجوکیشن لاہور بھی عدالت میں پیش ہوئے اور عدالت کو یقین دہانی کرائی کہ ملازمین کی تنخواہیں ایک ہفتے کے اندر جاری کر دی جائیں گی۔
عدالت نے فریقین کے دلائل سننے کے بعد محکمہ اسکول ایجوکیشن کو ہدایت کی کہ تمام متاثرہ ملازمین کو جلد از جلد تنخواہیں ادا کی جائیں تاکہ انہیں مزید معاشی مشکلات کا سامنا نہ کرنا پڑے۔
ملک میں سیمنٹ کی ریٹیل قیمت میں ہفتے کے دوران ملاجلا رحجان