کراچی (کامرس رپورٹر) بھارت اور پاکستان کے درمیان سیز فائر معاہدہ اور بین الاقوامی مالیاتی فنڈکی جانب سے اہم مالی معاونت کی منظوری کے بعد پاکستان سٹاک ایکسچینج میں نئے کاروباری ہفتے کے پہلے روز پیر کو کاروبار حصص میں زبردست تیزی دیکھی گئی اور ملکی تاریخ میں پہلی بار ایک دن میں انڈیکس 10ہزار پوائنٹس بڑھ گیا اور مارکیٹ میں بیک وقت 10نفسیاتی حدیں بحال ہو گئی۔ سرمائے کے حجم میں  1123ارب روپے کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا جبکہ87.

66فیصد حصص کی قیمتیں بھی بڑھ گئیں۔ پیرکوپاکستان سٹاک ایکسچینج میں کے ایس ای 100انڈیکس میں 10123.09پوائنٹس کا اضافہ ہوا جس کے بعد انڈیکس 107,174پوائنٹس سے بڑھ کر 117,297.73پوائنٹس ہو گیا اسی طرح 3190.71پوائنٹس کے اضافے سے کے ایس ای 30انڈیکس35838.80پوائنٹس ، کے ایس ای آل شیئرز انڈیکس 5796.56پوائنٹس بڑھ کر     72310.04 پوائنٹس اورکے ایم آئی30انڈیکس 15826.18پوائنٹس کی تیزی سے174035.32پوائنٹس پر جا پہنچا۔دوسری جانب ملکی صرافہ مارکیٹ میں سونے کی قیمت میں بڑی کمی واقع ہوئی ہے۔ایک تولہ سونا 10ہزار400روپے سستا ہو گیا جس کے بعدسونے کی فی تولہ قیمت 3لاکھ40ہزار 500 روپے ہو گئی،اسی طرح دس گرام سونے کی قیمت میں 8917روپے کی کمی واقع ہوئی۔عالمی مارکیٹ میں 104ڈالر کمی سے فی اونس سونا 3221ڈالرپرآگیا۔پیرکو انٹر بینک میں ڈالر20پیسے گھٹ گیا جبکہ مقامی اوپن کرنسی مارکیٹ میںڈالر4 پیسے مہنگا ہوگیا۔ انٹر بینک میں ڈالر281.80روپے  اوپن کرنسی مارکیٹ میں 283.50روپے ہوگیا۔

ذریعہ: Nawaiwaqt

کلیدی لفظ: مارکیٹ میں

پڑھیں:

پاک بھارت کشیدگی میں کمی اور سیز فائر کے بعد پاکستان اسٹاک ایکسچینج پھر آسمان کو چھونے لگی۔

پاک بھارت کشیدگی میں کمی  اور  سیز فائر کے بعد ملک کی معیشت پر مثبت اثرات مرتب ہونے لگے ، جس کا عملی مظاہرہ پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں دیکھا گیا۔ کاروباری ہفتے کے آغاز پر زبردست تیزی دیکھنے میں آئی۔ ہفتے کے پہلے ہی  روز مارکیٹ کھلتے ہی سرمایہ کاروں کا اعتماد بحال نظر آیا اور 100 انڈیکس میں 9 ہزار 900 پوائنٹس کا بڑا اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔ اس غیر معمولی اضافے کے بعد 100 انڈیکس 1 لاکھ 17 ہزار 100 پوائنٹس کی سطح پر پہنچ گیا۔ تاہم انڈیکس میں 5 فیصد اضافے کے بعد کاروبارکوعارضی طورپرروک دیاگیا ۔ یاد رہے کہ جمعہ کو کاروبار کے اختتام پر 100 انڈیکس 1 لاکھ 7 ہزار 174 پوائنٹس پر بند ہوا تھا۔ سیز فائر کے بعد کی صورتحال کو سرمایہ کاروں نے مثبت قرار دیتے ہوئے مارکیٹ میں بھرپور سرمایہ کاری کی، جس سے نہ صرف مارکیٹ کا حجم بڑھا بلکہ ملکی معیشت کے لیے بھی حوصلہ افزا اشارے ملے۔ مارکیٹ ماہرین کا کہنا ہے کہ اگر خطے میں سیاسی کشیدگی کم ہوتی رہی تو اسٹاک ایکسچینج میں تیزی کا یہ رجحان آئندہ دنوں میں مزید مستحکم ہو سکتا ہے۔ دوسری جانب انٹربینک مارکیٹ میں امریکی ڈالر کی قیمت میں 30 پیسے کمی ریکارڈ کی گئی ہے جس کے بعد ڈالر 281.40 روپے کی سطح پر آ گیا۔ کرنسی ڈیلرز کے مطابق روپے کی قدر میں معمولی بہتری دیکھنے میں آئی ہے، جب کہ فاریکس مارکیٹ میں اتار چڑھاؤ کا سلسلہ بدستور جاری ہے۔ ماہرین کا کہنا ہے کہ ڈالر کی قیمت میں کمی مرکزی بینک کی پالیسی، درآمدات میں کمی اور ترسیلات زر میں بہتری کے اثرات کا نتیجہ ہو سکتی ہے۔

متعلقہ مضامین

  • پاکستان میں سونے کی قیمت میں بڑا اضافہ
  • پاکستان کی سٹاک ایکسچینج  میں انڈیکس چھتیں پھاڑ کر اوپر نکل گئے،  پانچ منٹ میں اربوں کا فائدہ
  • پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں ریکارڈ تیزی
  • سونے کی فی تولہ قیمت میں10ہزار400 روپے کی کمی
  • پاکستان کی تاریخ میں سونے کی قیمت میں سب سے بڑی کمی، کتنا سستا ہوا؟ جانئے
  • سونے کی قیمت میں ساڑھے 10 ہزار روپے کی بڑی کمی
  • پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں زبردست تیزی، ڈالر سستا ہو گیا
  • پاکستان سٹاک مارکیٹ میں تاریخی تیزی، 9 ہزار سے زائد پوائنٹس کا اضافہ
  • پاک بھارت کشیدگی میں کمی اور سیز فائر کے بعد پاکستان اسٹاک ایکسچینج پھر آسمان کو چھونے لگی۔