پاک بھارت جنگ بندی؛ اسٹاک مارکیٹ میں 10 ہزار پوائنٹس کی تیزی، تمام ریکارڈ ٹوٹ گئے
اشاعت کی تاریخ: 13th, May 2025 GMT
کراچی:
پاک بھارت جنگ بندی کے بعد پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں ریکارڈ ساز کاروبار کا آغاز ہوا، اسٹاک مارکیٹ میں تیزی کے تمام سابقہ ریکارڈز ٹوٹ گئے۔
تفصیلات کے مطابق 10ہزار 100 پوائنٹس کے ریکارڈ تیزی کے ساتھ 100 انڈیکس بڑھ 1لاکھ 17ہزار 275 پوائنٹس کی سطح پر آگیا۔
کاروبار کے آغاز کے ابتدائی 2منٹ میں ریکارڈ نوعیت کی تیزی پر کاروباری سرگرمیوں کو ایک گھنٹے کے لیے معطل کر دیا گیا۔
پی ایس ایکس ریگولیشن کے مطابق کے ایس ای 30انڈیکس 5فیصد سے زائد بڑھنے پر کاروبار معطل کیا گیا، 9 بجکر 37منٹ پر کاروبار کی معطلی کے بعد 10 بجکر 42منٹ پر کاروباری سرگرمیاں بحال ہوئیں۔
پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں ایک گھنٹے کی معطلی کے بعد کاروبار کا آغاز ہوا جس کے بعد بھی تیزی برقرار رہی، 100 انڈیکس 9475 پوائنٹس کے اضافے سے 116650پوائنٹس کی سطح پر آگیا۔
مارکیٹ کے 100 انڈریکس میں بدتریج اضافہ ہوتا گیا جس کے بعد 10ہزار سے زائد پوائنٹس کی ریکارڈ سطح پر پہنچ گیا۔
پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں میڈیا سے گفتگو میں عارف حبیب نے کہا کہ بھارت نے پہلگام واقعے کا غلط الزام لگایا، بڑا تاثر تھا کہ بھارت خطے کا سپر پاور بننے جا رہا ہے لیکن اب پوری دنیا کو علم ہوگیا ہے کہ پاکستان کی فوج اور عوام کس قدر مضبوط ہیں۔ بھارت نےاپنی عوام کو بھی گمراہ کیا۔
انہوں نے کہا کہ پاکستان اس وقت بہت مثبت اثرات کے ساتھ آگے آیا ہے، پاک آرمی کی استعداد کا پیغام دنیا کو چلا گیا، مسلم ممالک کی آبادیوں کا بڑا انحصار پاکستان پر ہوتا ہے اور مسلمانوں کو ایک بار پھر یقین ہوگیا۔
عارف حبیب نے کہا کہ پاکستان نے انتہائی مہارت سے کامیابی کے ساتھ فوجی اہداف کو نشانہ بنایا اور دنیا بھر میں بھارت کی بہت بدنامی ہوئی۔ پاکستان میں یکے بعد دیگرے اچھی خبریں آئی ہیں، پوری قوم متحد ہوگئی۔
انہوں نے کہا کہ وزیراعظم نے بجٹ کے حوالے سے میٹنگ کی ہے، وزیراعظم نےعندیہ دیا ہے کہ صنعت اور تنخواہ دار کو ریلیف دیں گے دنیا کو دکھا دیاپا کستان مضبوط ملک ہے اور چین نے واضح پیغام دیکر پاکستان کا ساتھ دیا۔
عارف حبیب نے کہا کہ پاکستان میں کچھ سیکٹرز انڈر یوٹیلائز ہیں، عام آدمی کو معاشی بہتری کے فوائد جانے چاہیئں۔ اشارے ملتے ہیں کہ آئی ایم ایف کا اعتماد قدرے بہتر ہے اور امید ہے کہ اگلے بجٹ میں بہتری کی جھلک نظر آئے گی۔ دوست ممالک کا اعتماد پاکستان پر بڑھا ہے۔
انہوں نے کہا کہ شرح سود کم ہوئی ہے جو 11فیصد پر آگئی ہے، اب ڈالر کی سرمایہ کاری منافع بخش نہیں اور ریئل اسٹیٹ ابھی اتنا متحرک نہیں، اس وقت ایکویٹی سرمایہ کاری بہتر آپشن ہے کیونکہ ایکویٹی مارکیٹ میں ہر سطح کے سرمایہ کاری ہوسکتی ہے۔
انکا مزید کہنا تھا کہ میکرو اکنامک استحکام حاصل کرنا ہے اور اس وقت موقع ہے کہ میثاق معیشت کی بات ہو، پاکستان کی سب جماعتوں کی حکومتوں کی پالیسی تقریباً ایک جیسی ہے۔ تمام جماعتیں انجن آف گروتھ پرائیویٹ سیکٹر کو سمجھتی ہیں۔
عارف حبیب نے کہا کہ سیاستدان اختلافات کو ختم کرنے کا رواج پیدا کریں کیونکہ اس وقت اس پوزیشن میں ہیں کہ امید جگائیں، نوجوانوں کا پاکستان پر اعتماد بڑھے گا اور جلد باور کروا دیں گے کہ پاکستان معاشی پاور بھی ہے۔
واضح رہے کہ جمعرات 8 مئی کو اسٹاک مارکیٹ میں 6948 پوائنٹس کی بڑی مندی کے باعث کاروبار معطل کر دیا گیا تھا جبکہ جمعے کو بھی مارکیٹ میں اتار چڑھاو رہا۔
Tagsپاکستان.
ذریعہ: Al Qamar Online
کلیدی لفظ: پاکستان عارف حبیب نے کہا کہ کہ پاکستان پاکستان اس پر کاروبار پوائنٹس کی مارکیٹ میں ہے اور کے بعد
پڑھیں:
پاکستان سٹاک ایکسچینج میں تیزی کا رجحان
کراچی(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔ 12 مئی ۔2025 )پاکستان سٹاک ایکسچینج میں تیزی کا رجحان ریکارڈ کیا گیا اور ملکی سٹاک مارکیٹ کی تاریخ میں انڈیکس پہلی بار 10123 پوائنٹس اضافے کے بعد بند ہوا مارکیٹ میں آج صبح کاروبار کا آغاز انڈیکس میں 9200 پوائنس اضافے ہوا جو کاروبار کے آغاز پر انڈیکس کا سب سے بلند ترین اضافہ ہے. رپورٹ کے مطابق کاروبار کے چند منٹوں میں انڈیکس 9500 پوائنٹس تک جا پہنچا جس کے بعد مارکیٹ میں سرکٹ بریکر کے اصول کے تحت کاروبار رک گیا سٹاک مارکیٹ میں کاروباری قواعد و ضوابط کے مطابق ایک دن میں مارکیٹ میں پانچ فیصد اضافے یا کمی کے بعد کاروبار کو معطل کرنا پڑتا ہے.(جاری ہے)
واضح رہے کہ پاکستان سٹاک مارکیٹ میں پانچ فیصد اضافے کے بعد کاروبار کی معطلی دو سال کے بعد ہوئی ہے تاہم انڈیکس میں کمی کی وجہ سے کاروبار کی معطلی گذشتہ ہفتے ہوئی تھی جب پاکستان اور انڈیا کے درمیان کشیدگی اور انڈیا کی جانب سے پاکستان پر میزائل اور ڈرون حملوں اور پاکستان کی جانب سے جوابی کارروائی کے بعد سٹاک مارکیٹ میں بڑی کمی دیکھی گئی تھی. گذشتہ ہفتے مجموعی طور پر مارکیٹ میں 6000 پوائنٹس سے زائد کی کمی ریکارڈ کی گئی تھی مارکیٹ میں کاروبار کے 45 منٹوں کے بعد دوبارہ آغاز کے بعد انڈیکس میں پھر اضافہ ریکارڈ کیا گیا اور کاروبار کے اختتام پر انڈیکس 10123 پوائنٹس اضافے کے ساتھ بند ہوا جو ایک دن میں سٹاک مارکیٹ انڈیکس میں اضافے کا ریکارڈ ہے. ماہرین کا کہنا ہے کہ جنگ بندی کے بعد سٹاک مارکیٹ میں اضافے کی توقع تھی اور آج مارکیٹ نے اسی طرح تیزی دیکھی گئی انہوں نے کہا کہ جنگ بندی کی وجہ سے مارکیٹ میں سرمایہ کاری کے لیے اعتماد بحال ہوا جو گذشتہ ہفتے متاثر ہوا تھا انہوں نے کہا کہ جنگ بندی کے ساتھ بین الاقوامی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) کے ایگزیکٹو بورڈ کی جانب سے پاکستان کے لیے قرض پروگرام کے تحت قسط کی منظوری ملکی معاشی فرنٹ پر ایک بہت مثبت پیش رفت ہے جس نے مارکیٹ میں سرمایہ کاری کے رجحان کو مزید فروغ دیا. انہوں نے کہا مارکیٹ انڈیکس نے آغاز میں ہی 9 فیصد کا اضافہ ریکارڈ کیا جس کے بعد مارکیٹ قواعد و ضوابط کے تحت کاروبار کو 45 منٹوں کے لیے روکنا پڑا وزیر خزانہ کے مشیر خرم شہزاد نے سٹاک مارکیٹ میں اضافے کے بارے میں کہا کہ پاکستان کی جانب سے بیانیے اور کارروائی کے جواب اور آئی ایم ایف کے بورڈ کی پاکستان کے لیے اگلی قسط کی منظوری نے سٹاک مارکیٹ میں سرمایہ کاروں کے اعتماد کو بحال کیا انہوں نے کہا کہ امریکہ اور چین کے درمیان ٹیرف کے تنازع میں پیش رفت کی وجہ سے بھی ملکی سٹاک مارکیٹ میں مثبت رجحان کو فروغ ملا.