دفاع پاکستان سیمینار میں علماء، مذہبی سیاسی و اقلیتی رہنماؤں نے بھارتی جارحیت کا منہ توڑ جواب دینے پر افواج پاکستان کے غیور نوجوانوں اسلام کے شیروں ایٹمی قوت و عوام کے محافظین کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ بھارتی جارحیت کے خلاف ملکی دفاع کیلئے پوری قوم بلاامتیاز رنگ و مسلک افواج پاکستان کے شانہ بشانہ اور ہر وقت ہر قسم کی قربانیاں دینے کیلئے تیار ہے اسلام ٹائمز۔ متحدہ علماء محاذ پاکستان کے زیر اہتمام بانی سیکریٹری جنرل مولانا محمد امین انصاری کی میزبانی، مرکزی چیئرمین علامہ عبدالخالق فریدی سلفی کی زیر صدارت نیو سیکریٹریٹ گلشن اقبال میں یکجہتی فلسطین و دفاع پاکستان سیمینار میں شریک مختلف مکاتب فکر کے جید علماء مشائخ، سیاسی زعماء، اقلیتی رہنماؤں، وکلاء، دانشور و ممتاز شخصیات نے خطاب کرتے ہوئے 15 مئی کو اسرائیلی ریاست کے قیام، فلسطین پر جبری تسلط انسانیت سوز وحشیانہ مظالم کیخلاف یوم نکبہ جوش و جذبہ و ایمانی غیرت کے ساتھ منائے جانے کے عزم کا اظہار کیا ہے۔ محاذ میں شامل علماء مشائخ و کارکنان یوم نکبہ کے حوالے سے کراچی پریس کلب پر مختلف جماعتوں کی جانب سے احتجاجی ریلیوں میں بھرپور شرکت اور قائدین خطاب کریں گے۔

ان کا کہنا تھا کہ دفاع پاکستان سیمینار میں علماء، مذہبی سیاسی و اقلیتی رہنماؤں نے بھارتی جارحیت کا منہ توڑ جواب دینے پر افواج پاکستان کے غیور نوجوانوں اسلام کے شیروں ایٹمی قوت و عوام کے محافظین کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ بھارتی جارحیت کے خلاف ملکی دفاع کیلئے پوری قوم بلاامتیاز رنگ و مسلک افواج پاکستان کے شانہ بشانہ اور ہر وقت ہر قسم کی قربانیاں دینے کیلئے تیار ہے، پاکستان پر بھارتی جارحیت فلسطین سے توجہ ہٹانے کی منظم سازشوں کا حصہ ہے۔ حماس، حزب اللہ، تحریک جہاد اسلامی و دیگر مقاومتی مجاہدین کی عظیم جدوجہد و قربانیاں کامیاب ہوگئیں، اسرائیل و اس کا سہولت کار امریکہ غزہ فلسطین کی جنگ ہار چکا ہے، اسرائیل کو بطور ریاست کسی صورت تسلیم نہیں کیا جائے گا، غزہ فلسطین کی حمایت اور غاصب دہشت گرد اسرائیل و امریکہ کے خلاف پورے عالم اسلام اور انسانی دنیامیں نفرت و بیداری زور پکڑ رہی ہے، اسرائیلی و بھارتی مصنوعات کا سرکاری سطح پر مکمل بائیکاٹ کیا جائے۔

سیمینار سے علامہ محمد حسین مسعودی، مولانا سلیم اللہ خان ترک، ڈاکٹر صابر ابومریم، علامہ محمد صادق جعفری،مسلم پرویز، علامہ سید محمد عقیل انجم قادری، علامہ خواجہ احمد الرحمن یار خان، علامہ پروفیسر ڈاکٹر سید شمیل احمد قادری حنبلی، پاسٹر عمانوئیل، ہندو مذہبی اسکالر ایجوکیشنسٹ منوج چوہان، مولانا منظرالحق تھانوی، مولانا مفتی محمد داؤد، قانونی مشیر ناصر احمد ایڈووکیٹ، استاذ القرأ مولانا قاری محمد اقبال رحیمی، مولانا مفتی وجیہہ الدین، علامہ مفتی عبدالغفور اشرفی، علامہ سید سجاد شبیر رضوی، علامہ محمد حسن شریفی، علامہ مرتضیٰ خان رحمانی سلفی، صاحبزادہ مولانا حافظ عبدالمجید، یعقوب احمد شیخ، علامہ سید علی امام فاطمی، مولانا پیر حافظ گل نواز خان ترک و دیگر نے خطاب کیا۔

.

ذریعہ: Islam Times

کلیدی لفظ: افواج پاکستان کے بھارتی جارحیت

پڑھیں:

مودی کا وقت ختم ہو چکا، ہم بھارتی آبی جارحیت کا بھی جواب دیں گے، مولانا فضل الرحمان

پشاور:

جمعیت علمائے اسلام پاکستان کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے مسلح افواج کے سربراہوں کو مبارک باد دیتے ہوئے کہا ہے کہ نریندر مودی کا وقت ختم ہوچکا ہے اور ہم بھارتی آبی جارحیت کا بھی جواب دیں گے۔

پشاور میں تحفظ پاکستان کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ آج کے اجتماع کی آواز نمائندگی پوری قوم اور امت مسلمہ کی طرف سے ہے، پاکستان کے عوام فلسطینی بھائیوں اور مسجد اقصیٰ کی حفاظت کے لیے متحد ہیں، ہم نے جلسوں میں بار بار کہا اسرائیل اور بھارت ایک جگہ پر کھڑے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ حکومت فلسطینی مسلمانوں کے ساتھ کھڑے ہونے کا سرکاری اعلان کرے۔

مولانا فضل الرحمان کا کہنا تھا کہ بری اور فضائی سربراہوں کو مبارک باد پیش کرتا ہوں، ایک ہفتے میں ثابت ہوگیا اسرائیل اور بھارت ایک ہیں، اسرائیل ایک خنجر ہے جو ہمارے عرب بھائیوں کے کمر میں گھونپ دیا گیا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ اقوام متحدہ پوچھے کیا بچوں کو قتل کرنا کس ذمرے میں دفاعی جنگ کہہ رہے ہیں، اسرائیل نے جارحیت کی اور عورتوں پر بم باری کی ہے، پوری امت مسلمہ کی قیادت سے کہنا چاہتا ہوں کہ فلسطینی بھائیوں کو چھوڑنے کے لیے تیار نہیں ہیں۔

انہوں نے کہا کہ عرب ممالک اعلان کریں وہ فلسطین کے ساتھ ہیں، آج کے اجتماع نے ثابت کیا قوم ہمارے مؤقف کے ساتھ کھڑی ہے۔

سربراہ جمعیت علمائے اسلام نے کہا کہ پہلگام میں سویلین لوگوں کو قتل کیا گیا، پاکستان نے اس پر تشویش کا اظہار اور مذمت کیا، بھارت نے 10 منٹ میں پاکستان پر الزام لگایا اور ایف آئی آر درج کی۔

مولانا فضل الرحمان نے بھارتی وزیراعظم کو مخاطب کرکے کہا کہ مودی جی آپ کشمیر میں لوگوں کو سیکیورٹی نہیں دے سکتے، پہلگام کو سیاست اور مسلمانوں کے خلاف استعمال کیا، اب کشمیری مسلمان ہماری تائید کے بغیر نہیں رہ سکتا۔

انہوں نے کہا کہ مودی کا وقت ختم ہوچکا ہے، مودی ایسا رسوا اور ذلیل ہوا کہ دنیا کو منہ دکھانے کے قابل نہیں، بھارت نے پاکستان پر الزام بھی لگایا اور سندھ طاس معاہدہ بھی ختم کیا لیکن سندھ طاس معاہدہ بھارت یک طرفہ طور پر ختم نہیں کرسکتا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ ہم نے معاہدے کے تحت تین دریا دیے، دو اپنے پاس رکھے اور اب پانچ دریا ہمارے قبضے میں ہوں گے، ہم بھارت کو آبی جارحیت کا بھی جواب دیں گے۔

مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ پاکستان ہمیشہ قائم و دائم رہے گا، دونوں ممالک کے درمیان عالمی معاہدہ ہے ایک دوسرے پر حملہ نہیں کریں گے، بھارت نے حملہ کرکے تنازعات کو طاقت سے حل کرنے کی کوشش کی اور طاقت کا جواب مل گیا۔

انہوں نے کہا کہ عالمی معاہدہ ہے شہریوں، اسکولوں اور اسپتالوں کو نشانہ نہیں بنائیں گے، اسرائیل اور بھارت نے معاہدے کی خلاف ورزی کی، بھارت نے ہمارے ایئر بیسز پر حملے کیے تاہم پاکستان نے ایسا جواب دیا کہ ان کے جہازوں کو اڑنے کے قابل نہیں بنایا۔

ان کا کہنا تھا کہ اسرائیل اور فرانس کے ہتھیار ہوا میں اڑ گئے اور نیست و نابود ہوگئے۔

مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ ہمارے دوستوں نے دوستی کا حق ادا کر دیا ہے، ہر چند ہمارے تحفظات اور ناراضیاں تھیں لیکن ہم نے ملک کے لیے ساتھ دیا۔

انہوں نے کہا کہ عالمی قانون کے تحت پاکستان کو دفاع کا حق حاصل ہے ہم نے جارحیت نہیں کی، آئندہ بھی ہمیں جارحیت کا جواب دینے کا حق حاصل ہے، تم ایک راکٹ مارو گے ہم 100 راکٹ ماریں گے۔

ان کا کہنا تھا کہ بھارت کی تباہی کا تماشا پوری دنیا نے دیکھا، ہم ہر قربانی کے لیے تیار ہیں، آئندہ بھی خیبر پختونخوا کا ہر فرد پہلے صف میں رہے گا۔

متعلقہ مضامین

  • جرمن اسرائیلی سفارتی تعلقات کے قیام کی سالگرہ، غزہ کی جنگ کے سائے میں
  • پاکستانی عزم بھارتی جارحیت کے خلاف آہنی دیوار ثابت ہوا: راغب نعیمی 
  • مودی کا وقت ختم ہو چکا، ہم بھارتی آبی جارحیت کا بھی جواب دیں گے، مولانا فضل الرحمان
  • خطے کو آگ و خون میں دھکیلنے کی بھارتی و اسرائیلی سازش ناکام ہوئی، مولانا فضل الرحمان
  • خطے کو آگ وخون میں دھکیلنے کی بھارتی و اسرائیلی سازش ناکام ہوئی، مولانا فضل الرحمان
  • خطے کو آگ وخون میں دھکیلنے کی بھارتی و اسرائیلی سازش ناکام ہوئی، مولانا فضل الرحمان
  • یوم نکبہ مہم، فلسطین کی حمایت میں سندھ بھر کے ذاکرین امامیہ کا اجتماع، ویڈیو رپورٹ
  • بھارت کی ہر جارحیت کا جواب دیا جائے گا، وزیر دفاع خواجہ محمد آصف
  • فلسطین کی حمایت میں ذاکرین امامیہ کا اجتماع