بھارتی حکومت نے پہلگام کا خود ساختہ واقعہ بنا کر جھوٹا بیانیہ پاکستان پر تھوپنے کی کوشش کی، مولانا احمد لدھیانوی
اشاعت کی تاریخ: 12th, May 2025 GMT
ملتان میں ریلی سے خطاب کرتے ہوئے کالعدم جماعت کے سربراہ نے کہا کہ دہشت گردی کے خلاف جنگ میں پاک فوج کے جوانوں نے بیش بہا قربانیاں دیں اور ملکی سلامتی کے لیے 80 ہزار سے زائد شہید ہوئے، بھارتی حکومت نے جھوٹا بیانیہ بنا کر وطن عزیز پاکستان پر مسلط کرنے کی کوشش کی لیکن بھارت کا مکروہ چہرہ دنیا کے سامنے بے نقاب ہوگیا۔ اسلام ٹائمز۔ سنی علما کونسل کے سربراہ قائد اہل سنت مولانا محمد احمد لدھیانوی نے کہا ہے کہ بھارت نے ملکی سلامتی کے خلاف ذرہ برابر بھی مذموم حرکت کی تو سنی علما کونسل پاک فوج کے شانہ بشانہ اینٹ کا جواب پتھر سے دے گی، اور 1965 کی جنگ سے زیادہ سخت جواب دیں گے، بھارتی حکومت نے پہلگام کا خود ساختہ واقعہ بنا کر جھوٹا بیانیہ پاکستان پر تھوپنے کی کوشش کی، جسے خود بھارتی فوج نے مسترد کر دیا، سکھ اور ہندوں نے مودی کو جھوٹا قرار دے دیا پاک فوج کے شانہ بشانہ کھڑے ہیں اور اپنا تن من دھن قربان کرنے کو ہمہ وقت تیار ہیں۔ صدر جنوبی پنجاب راو جاوید اقبال نے کہا کہ دہشت گردی کے خلاف جنگ میں پاک فوج کے جوانوں نے بیش بہا قربانیاں دیں اور ملکی سلامتی کے لیے 80 ہزار سے زائد شہید ہوئے، بھارتی حکومت نے جھوٹا بیانیہ بنا کر وطن عزیز پاکستان پر مسلط کرنے کی کوشش کی لیکن بھارت کا مکروہ چہرہ دنیا کے سامنے بے نقاب ہوگیا۔ آج 26 کروڑ سے زائد عوام ملک و قوم کی سلامتی کے لیے عملی طور پر بھارت کو منہ توڑ جواب دینے کے لیے تیار کھڑی ہے۔
ان خیالات کا اظہار انہوں نے سنی علما کونسل ملتان کے زیرِاہتمام کچہری چوک سے گھنٹہ گھر تک پاکستان زندہ باد بھارت مردہ باد ریلی کے بڑے اجتماع سے خطاب کے دوران کیا۔ دریں اثنا ریلی کی قیادت کالعدم جماعت کے سربراہ مولانا محمد احمد لدھیانوی، مرکزی سیکریٹری جنرل علامہ عبدالخالق رحمانی، صدر جنوبی پنجاب راو جاوید اقبال، صدر ملتان مولانا محمد رفیق، مولانا محمد طیب، مولانا شفیق، حافظ عبدالشکور ربانی، مولانا ظفر اقبال، راو خلیل نے کی۔ جبکہ ریلی کے موقع پر بھارت اور اسرائیل کے پرچم نذر آتش کیے گئے۔ ریلی کے موقع پر پاکستان زندہ باد، پاک فوج زندہ باد، بھارت مردہ باد کے نعرے بھی لگائے گئے۔ مرکزی سیکریٹری جنرل مولانا عبدالخالق رحمانی نے کہا کہ کراچی سے لے کر کشمیر تک سنی علما کونسل پاک فوج کے شانہ بشانہ کھڑی ہے، اگر پاکستانی قوم کرکٹ میچز میں انڈیا کو میچ جیتنے نہیں دیتی تو جنگ مسلط کی تو پاکستان کا بچہ بچہ پاک فوج کے شانہ بشانہ کھڑا نظر آئے گا۔
ذریعہ: Islam Times
کلیدی لفظ: پاک فوج کے شانہ بشانہ بھارتی حکومت نے سنی علما کونسل جھوٹا بیانیہ کی سلامتی کے مولانا محمد پاکستان پر کی کوشش کی نے کہا کے لیے
پڑھیں:
بھارتی طبی گولیوں کی بڑی کھیپ کراچی اسمگل کرنے کی کوشش ناکام
پاکستان کسٹمز کے ترجمان کے مطابق برآمد ہونے والی اسمگل شدہ چاندی، ویاگرا ٹیبلٹس اور مسافر بس کی مجموعی مالیت 3 کروڑ 15 لاکھ روپے ہے۔ اسلام ٹائمز۔ پاکستان کسٹمز انفورسمنٹ نے موچکو چیک پوسٹ پر ایک کارروائی میں بلوچستان سے کراچی آنے والی مسافر بس کے ذریعے اسمگل شدہ اشیاء منتقل کرنے کی کوشش ناکام بنا دی۔ حکام نے بلوچستان سے آنے والی مسافر بس نمبر ایل ای ایس 5724 کی تلاشی کے دوران خفیہ خانوں سے چھوٹے دانوں کی صورت 9 کلوگرام اسمگل شدہ چاندی اور مختلف برانڈز کی 8 ہزار بھارتی ویاگرا ٹیبلٹس برآمد کرلیں۔ پاکستان کسٹمز کے ترجمان کے مطابق برآمد ہونے والی اسمگل شدہ چاندی، ویاگرا ٹیبلٹس اور مسافر بس کی مجموعی مالیت 3 کروڑ 15 لاکھ روپے ہے۔ کسٹمز حکام نے مقدمہ درج کرکے بس سمیت برآمد ہونے والی اشیاء کو ضبط کر لیا۔