کوٹلی میں پیپلز پارٹی کی پاک فوج سے اظہارِ یکجہتی کے لیے تاریخی ریلی
اشاعت کی تاریخ: 12th, May 2025 GMT
کوٹلی میں پیپلز پارٹی کی پاک فوج سے اظہارِ یکجہتی کے لیے تاریخی ریلی WhatsAppFacebookTwitter 0 12 May, 2025 سب نیوز
کوٹلی (سب نیوز)صدر پاکستان پیپلز پارٹی آزاد کشمیر چوہدری محمد یٰسین نے پاک فوج سے اظہارِ یکجہتی اور خراجِ تحسین پیش کرنے کے لیے نکالی گئی عظیم الشان ریلی کی قیادت کی۔ اس موقع پر مختلف سیاسی، سماجی و انتظامی شخصیات کے ساتھ عوام کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔
ریلی میں وزراء حکومت جاوید اقبال بڈھانوی، چوہدری اخلاق، ملک ظفر اقبال، عامر یٰسین چوہدری، ممبر کشمیر کونسل ملک حنیف، سابق وزیر حکومت ملک محمد نواز، امیدواران اسمبلی ملک محمد یوسف ایڈوکیٹ، سردار آفتاب انجم، سردار ہارون بشیر، چیئرمین ضلع کونسل چوہدری جاوید غفور، پیپلز پارٹی کی ضلعی و تحصیل قیادت، ممبران ضلع و لوکل کونسلز، لوکل گورنمنٹ اور بلدیہ کے چیف افسران، ڈی ای او میل و فی میل، وکلاء، انجمن تاجران، طلباء اور مختلف مکاتبِ فکر سے تعلق رکھنے والے افراد بڑی تعداد میں شریک ہوئے۔
ریلی سے خطاب کرتے ہوئے چوہدری محمد یٰسین نے کہا کہ پاک فوج ہمارا فخر ہے، جس نے دشمن کے ناپاک عزائم خاک میں ملا دیے۔ انہوں نے کہا کہ مودی حکومت اور بھارتی فوج کا غرور توڑنے میں پاک فوج کا کردار ناقابلِ فراموش ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ پاک فضائیہ کے شاہینوں نے دشمن کو اس کی حدود کے اندر جا کر سبق سکھایا، جس پر نہ صرف پاکستان اور آزاد کشمیر بلکہ عالمی دنیا نے بھی سراہا۔ انہوں نے آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر، ایئر چیف مارشل، نیول چیف اور تمام افواج پاکستان کو خراجِ تحسین پیش کیا۔
روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔
WhatsAppFacebookTwitter پچھلی خبرپاک فوج نے چینی اسلحے کو چین سے بہتر استعمال کیا: بھارتی سابق جنرل کا اعتراف پاک فوج نے چینی اسلحے کو چین سے بہتر استعمال کیا: بھارتی سابق جنرل کا اعتراف عمران خان کی نااہلی پر احتجاج؛ ایک اور ملزم پر فرد جرم عائد پاک فوج نے بھارت کومنہ توڑ جواب دے کرمودی کے خواب چکناچورکردیے،سردارکامران ایوب مسئلہ کشمیر کا پرامن حل پاک بھارت امن کی ضمانت ہے، سلیم بٹ افواجِ پاکستان کی تاریخی فتح پر دنیا بھر میں جشن کا سماں عمران خان کی جنید اکبر کو پی اے سی کی چیئرمین شپ چھوڑنے کی ہدایتCopyright © 2025, All Rights Reserved
رابطہ کریں ہمارے بارے ہماری ٹیم.ذریعہ: Daily Sub News
کلیدی لفظ: پیپلز پارٹی پاک فوج کے لیے
پڑھیں:
نواز شریف موجودہ حکومتی نظام کو تسلیم نہیں کرتے، ندیم افضل چن
پاکستان پیپلز پارٹی کے سینئر رہنما ندیم افضل چن نے کہا ہے کہ مسلم لیگ (ن) کے سربراہ نواز شریف موجودہ حکومتی نظام کو تسلیم (اون) نہیں کرتے۔
وی نیوز کو خصوصی انٹرویو دیتے ہوئے ندیم افضل چن نے کہا کہ ’کبھی آپ نے نواز شریف کو پارلیمان کی کارروائی میں دلچسپی لیتے دیکھا، کبھی پارلیمان آتے یا حصہ لیتے دیکھا؟ پارٹی کے اصل سربراہ تو وہ ہیں، جب ایک پارٹی کا سربراہ ہی نظام کو اون نہیں کر رہا تو پہلے انہیں تو اتحادی بنائیں، ان کی بیٹی وزیراعلیٰ ہے اور بھائی وزیراعظم ہے‘۔
مزید پڑھیں: اگر ادارے ساتھ ہوں تو نئی حکومت چل جائے گی، ندیم افضل چن
انہوں نے انکشاف کیا کہ پیپلز پارٹی کو بلاول بھٹو کو اڑھائی سال کے لیے وزیر اعظم بنانے کی پیشکش کی گئی تھی لیکن پارٹی نے اسے قبول نہیں کیا کیونکہ اقتدار کے چند سال لینا ہمارا ہدف نہیں۔
ندیم افضل چن نے کہا کہ پیپلز پارٹی نے نظام کا حصہ بن کر مسلم لیگ (ن) پر احسان کیا کیونکہ ان کا الیکشن متنازع تھا اور اگر ہم نظام کا حصہ نہ بنتے تو الیکشن اور فارم 47 کو کوئی تسلیم نہ کرتا۔ ان کے مطابق پیپلز پارٹی حکومت کا حصہ نہیں بلکہ صرف آئینی عہدے لے کر نظام کو سہارا دے رہی ہے۔
مزید پڑھیں: ندیم افضل چن کا عمران خان کے خلاف گواہی دینے سے انکار
انہوں نے یہ بھی کہا کہ پنجاب کی وزیراعلیٰ مریم نواز نے آج تک پیپلز پارٹی کے شریک چیئرمین آصف زرداری کا پنجاب آمد پر استقبال نہیں کیا۔
ایک اور سوال کے جواب میں ندیم افضل چن نے کہا کہ آج ملک گندم کے بحران سے دوچار ہے کیونکہ حکومت نے نہ تو امدادی قیمت مقرر کی اور نہ ہی کسان کو آزادانہ فروخت کی اجازت دی۔
ان کے مطابق پیپلز پارٹی کی سیلاب کے لیے بین الاقوامی اپیل کرنے کی تجویز بھی حکومت نے مسترد کر دی۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
آصف زرداری پیپلز پارٹی خصوصی انٹرویو عمار مسعود مسلم لیگ ن ندیم افضل چن نواز شریف وزیراعلیٰ مریم نواز وی نیوز