بھارت پاکستان کو کمزور نہ جانے، بیٹھ کر بات کرلے تو بہتر ہوگا، اعزاز چوہدری
اشاعت کی تاریخ: 12th, May 2025 GMT
سابق سیکریٹری خارجہ اعزاز چوہدری---فائل فوٹو
سابق سیکریٹری خارجہ اعزاز چوہدری نے کہا ہے کہ بھارت پاکستان کو کمزور نہ جانے، بیٹھ کر بات کرلے تو ان کےلیے بہتر ہوگا۔
پاکستان کے سابق سیکریٹری خارجہ اعزاز چوہدری نے جیو نیوز کے پروگرام جیو پاکستان میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ کل کے بعد سے پاکستان نے واضح کردیا کہ اصل مسئلہ کشمیر کا ہے۔
سابق سیکریٹری خارجہ نے تاریخ کا حوالہ دیتے ہوئے بتایا کہ جموں و کشمیر میں 93 فیصد مسلمان آبادی تھی اور گہری سازش کے تحت جموں کشمیر کا علاقہ پاکستان سے لیا گیا۔
سابق سیکریٹری خارجہ اعزاز چوہدری نے کہا ہے کہ بھارت کے لوگ بھی نریندر مودی سے ناراض ہیں۔
اعزاز چوہدری نے مسئلہ کشمیر کے حل پر زور دیتے ہوئے کہا کہ پاکستان کا جواب دیکھ کر بھارت خوفزدہ ہوا اب بھارت کو اندازہ ہوجانا چاہیے کہ کشمیری ان کے ساتھ نہیں رہنا چاہتے۔
سابق سیکریٹری خارجہ اعزاز چوہدری نے کہا کہ مسئلہ کشمیر کا حل بہت ضروری ہے اور بھارت جتنا جلدی سمجھے اس کےلیے اچھا ہے۔
انہوں نے بتایا کہ امن ایک پراسس ہے، بات چیت سے بہت سے مسائل حل ہوجاتے ہیں اور بھارت کو مذاکرات کی میز پر آنا چاہیے۔ بھارت کو چاہیے کہ انڈس واٹر ٹریٹی کی معطلی کو رول بیک کرے۔
.ذریعہ: Jang News
کلیدی لفظ: سابق سیکریٹری خارجہ اعزاز چوہدری نے
پڑھیں:
ایشیا کپ: پاکستان اور بھارت کے درمیان فائنل اتوار کو ہوگا
ایشیا کپ سپر فور مرحلے میں پاکستان نے بنگلادیش کو شکست دینے کے بعد فائنل میں جگہ بنالی۔پاکستان اور بھارت کے درمیان ایونٹ کا فائنل اتوار کے روز دبئی کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلا جائے۔
دبئی کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلے گئے سپر فور مرحلے کے میچ میں پاکستان نے بنگلا دیش کو 11 رنز سے شکست دے کر فائنل کے لیے کوالیفائی کیا۔ جبکہ بدھ کےر وز بھارت نے بنگلا دیش کو 41 رنز سے شکست دے کر فائنل میں جگہ پکی کی۔
ایشیا کپ کے رواں ایڈیشن میں پاکستان اور بھارت دو بار آمنے سامنے آئے ہیں جس میں دونوں بار پاکستان کو شکست کا سامنا کرنا پڑا ہے۔