Daily Ausaf:
2025-06-26@20:17:15 GMT

آسٹریلیا کے سابق کرکٹر 84 سال کی عمر میں انتقال کر گئے

اشاعت کی تاریخ: 12th, May 2025 GMT

آسٹریلیا(نیوز ڈیسک)آسٹریلیا کے سابق ٹیسٹ کرکٹر باب کوپر 84 سال کی عمر میں انتقال کر گئے۔

کھیلوں کی ویب سائٹ ’کرک انفو‘ کے مطابق 1960 کی دہائی میں آسٹریلیا کی جانب سے 27 ٹیسٹ میچز کھیلنے والے باب کوپر 84 سال کی عمر میں انتقال کر گئے ہیں۔

بائیں ہاتھ کے بیٹر باب کوپر نے اسٹاک بروکنگ اور مرچنٹ بینکنگ میں کیریئر کے لیے کھیل چھوڑنے سے پہلے 1960 کی دہائی میں 27 ٹیسٹ کھیلے جب کہ کوپر نے اپنی زیادہ تر فرسٹ کلاس کرکٹ وکٹوریہ کے لیے کھیلی۔

کوپر نے 27 ٹیسٹ میچز میں 48.

29 کی اوسط سے 2061 رنز بنائے جس میں 5 سنچریاں شامل تھیں جب کہ ان کی سب سے مشہور اننگز 1966 میں انگلینڈ کے خلاف تھی، انہوں نے ایم سی جی 307 رنز کی اننگز کھیلی تھی۔

وہ پارٹ ٹائم اسپن باؤلنگ بھی کرتے تھے اور انہوں نے فرسٹ کلاس کرکٹ میں 183 وکٹیں حاصل کیں، جن میں سے 36 وکٹیں ٹیسٹ میچوں میں حاصل کی تھیں۔

کرکٹ آسٹریلیا کی جانب سے جاری بیان میں سابق ٹیسٹ کرکٹر کے انتقال پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا گیا کہ ’کوپر ایک غیر معمولی صلاحیتوں کے حامل کھلاڑی تھے جو وکٹ پر لمبے عرصے تک کھڑے رہنے اور بڑا اسکور بنانے کی مہارت رکھتے تھے۔

بعد ازاں کوپر نے آئی سی سی میچ ریفری کے طور پر بھی خدمات انجام دیں۔

کانگو میں سیلاب سے 100 سے زائد افراد ہلاک

ذریعہ: Daily Ausaf

کلیدی لفظ: کوپر نے

پڑھیں:

میزبان و اداکار یاسرنواز کے بھائی وقار نواز انتقال کر گئے

کراچی(اردوپوائنٹ اخبار تازہ ترین۔24جون 2025)پاکستانی میزبان اور اداکار یاسر نواز کے بھائی وقار نواز انتقال کر گئے، یاسر نواز نے انسٹاگرام اسٹوری کے ذریعے یہ خبردیتے ہوئے بتایاکہ ان کے بھائی وقار نواز انتقال کر گئے ہیں جن کی نماز جنازہ آج ادا کی جائیگی،اداکار یاسر نوازنے اپنے چھوٹے بھائی دانش نواز اور ڈاکٹر فراز نواز کو بھی اپنی انسٹا اسٹوری پر ٹیگ کیا۔

(جاری ہے)

مشہور میزبان و اداکارہ ندا یاسر کے شوہر یاسر نواز نے غم کا اظہار کرتے ہوئے اپنے بھائی کی مغفرت کی دعا کی اور مداحوں سے ان کی مغفرت کی دعا کرنے کی اپیل کی ہے لیکن ان کی جانب سے بھائی کے انتقال کی وجہ بتانے سے گریز کیا گیا ہے۔ مداح یاسر نواز کے بھائی کے انتقال پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے ان کے گھر والوں کیلئے صبر کی دعا کر رہے ہیں۔اداکاریاسر نواز پاکستانی فلمساز، پروڈیوسر، سکرین رائٹر، اداکار اور سابق ماڈل ہیں جنہوں نے فلم ’رانگ نمبر‘ اور اس کے سیکوئل کی ہدایت کاری کی۔

متعلقہ مضامین

  • آئی سی سی نےکرکٹ میں نئےقوانین متعارف کرادیئے
  • آسٹریلیا کی صحافی نے غزہ پر پوسٹ کی بنیاد پر جبری برطرفی کے خلاف مقدمہ جیت لیا
  • 5 سنچریوں کے باوجود انگلینڈ سے شکست ، بھارت نے ٹیسٹ کرکٹ کا ناپسندیدہ ریکارڈ اپنے نام کر لیا
  • ریڈیو پاکستان کے سابق ڈائریکٹر پروگرامز پروفیسر محمود صدیقی انتقال کرگئے
  • ایران اب بھی امریکی فوجیوں پر حملہ کرنے کی نمایاں حربی صلاحیت رکھتا ہے، امریکی کمانڈر
  • بھارتی کرکٹر اور سابق عالمی چیمپئن کا مایوس ہوکر ممبئی چھوڑنے کا فیصلہ
  • میزبان و اداکار یاسرنواز کے بھائی وقار نواز انتقال کر گئے
  • اداکار یاسر نواز کے بھائی انتقال کرگئے
  • اداکار یاسر نواز کے بھائی انتقال کر گئے
  • بھارت کےسابق لیفٹ آرم اسپنر دلیپ جوشی چل بسے