پاکستان، چین، افغانستان کا اقتصادی و سکیورٹی تعاون ‘ علاقائی استحکام پر اتفاق
اشاعت کی تاریخ: 12th, May 2025 GMT
لاہور (نوائے وقت رپورٹ)پاکستان، چین اور افغانستان کے درمیان سہ فریقی مذاکرات کاپہلا اجلاس کابل میں ہوا۔اجلاس میں اقتصادی و سکیورٹی تعاون اور علاقائی استحکام پر اتفاق کیا گیا۔ذرائع کے مطابق پاکستان کے نمائندہ خصوصی برائے افغانستان محمد صادق نے چینی نمائندے یوشیانگ یون کے ہمراہ افغانستان کے وزیرداخلہ سراج الدین حقانی ‘ وزیر خارجہ امیرخان متقی اور وزیر تجارت نورالدین عزیز سے ملاقاتیں کی ہیں۔جن میں باہمی احترام اور تعمیری اشتراک پر مبنی اچھے تعلقات کے فروغ،چھٹی وزرائے خارجہ ملاقات کیلئے تیاریوں کو حتمی شکل دینے ‘تجارت اور اقتصادی تعاون کے فروغ پر تعمیری گفتگو ہوئی اورسی پیک کو افغانستان تک توسیع دینے کے عزم کا اعادہ کیا گیا۔ اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ سہ فریقی وزرائے خارجہ کے مذاکرات کا چھٹا دور کابل میں ہوگا، تاہم سہ فریقی اجلاس کی کوئی تاریخ اعلان نہیں کی گئی۔اجلاس میں 5ویں وزرائے خارجہ ملاقات میں ہونیوالے اقدامات پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔
.ذریعہ: Nawaiwaqt
کلیدی لفظ: کیا گیا
پڑھیں:
وفاقی وزیرپیٹرولیم سے پولینڈ کے سفیر کی ملاقات، معدنیات میں تعاون پر تبادلہ خیال
اسلام آباد:وفاقی وزیر پیٹرولیم علی پرویز ملک سے پاکستان میں پولینڈ کے سفیر میکئیے پیسارسکی نے ملاقات کی، جس میں تیل اور گیس کی تلاش اور معدنیات میں دوطرفہ تعاون بڑھانے پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
وفاقی وزیر علی پرویز ملک نے کہا کہ پاکستان کے انرجی سیکٹر میں پولش فرم پی جی آئی این جی کی کامیابی غیر ملکی سرمایہ کاری کے لیے مثال ہے اور انہوں نے پاکستان کے تیل، گیس اور معدنیات کے ذخائر میں بین الاقوامی دلچسپی کو اجاگر کیا۔
انہوں نے کہا کہ غیر ملکی سرمایہ کاروں کے لیے سازگار ماحول پیدا کرنے کے لیے حکومت نے اصلاحات کی ہیں، پاکستان کان کنی، خاص طور پر تانبے اور کوئلے کے شعبے میں پولینڈ کی مہارت سے فائدہ اٹھا سکتا ہے۔
اس موقع پر پولینڈ کے سفیر نے بتایا کہ پاکستان اور پولینڈ کے درمیان ایکسپلوریشن، ٹیکنالوجی ٹرانسفر اور سرمایہ کاری کے مواقع کو مضبوط بنانے پر کام کر رہے ہیں۔