پاکستان کے نمائندہ خصوصی کی افغان وزیر داخلہ سراج الدین حقانی سے ملاقات
اشاعت کی تاریخ: 12th, May 2025 GMT
پورٹ کے مطابق دونوں رہنماؤں کی ملاقات افغانستان کے دارالحکومت کابل میں ہوئی، ملاقات کا مقصد پاکستان، چین اور افغانستان کے مابین چھٹی (6) وزرائے خارجہ ملاقات کیلئے تیاریوں کو حتمی شکل دینا تھا۔ اسلام ٹائمز۔ پاکستان کے خصوصی نمائندہ برائے افغانستان محمد صادق نے افغان وزیر داخلہ سراج الدین حقانی سے ملاقات کی، جس کے دوران انہوں نے کہا پاکستان ہمسایوں کے ساتھ باہمی احترام اور تعمیری اشتراک پر مبنی اچھے تعلقات کا خواہاں ہے۔ رپورٹ کے مطابق دونوں رہنماؤں کی ملاقات افغانستان کے دارالحکومت کابل میں ہوئی، ملاقات کا مقصد پاکستان، چین اور افغانستان کے مابین چھٹی (6) وزرائے خارجہ ملاقات کیلئے تیاریوں کو حتمی شکل دینا تھا۔ ملاقات میں پاکستان افغانستان اور چین کے مابین 5ویں وزرائے خارجہ ملاقات میں ہونیوالے اقدامات پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ محمد صادق نے ملاقات میں اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان ہمسایوں کیساتھ باہمی احترام اور تعمیری اشتراک پر مبنی اچھے تعلقات کا خواہاں ہے۔
.ذریعہ: Islam Times
کلیدی لفظ: افغانستان کے
پڑھیں:
وزیراعظم سے صدر نیشنل پارٹی کی ملاقات، بلوچستان کی ترقی کے لئے خصوصی کوششیوں پر وزیراعظم کا شکریہ
وزیراعظم محمد شہباز شریف سے صدر نیشنل پارٹی ڈاکٹر عبدالمالک بلوچ نے ملاقات کی اور بلوچستان کی ترقی کے لئے خصوصی کوششیوں پر وزیراعظم کا شکریہ ادا کیا۔
وزیراعظم آفس کی جانب سے بیان کے مطابق ملاقات کے دوران شہباز شریف نے کہا کہ بلوچستان کی ترقی و خوشحالی اور وہاں کے عوام کی فلاح و بہبود حکومت کی اولین ترجیح ہے۔
وزیراعظم نے کہا کہ حکومت بلوچستان کے نوجوانوں کو تعلیم اور روزگار کے یکساں مواقع فراہم کرنے کے لئے کوشاں ہے۔
ڈاکٹر عبدالمالک بلوچ نے بلوچستان کی ترقی کے لئے خصوصی کوششیں کرنے پر وزیراعظم کا شکریہ ادا کیا، ملاقات میں وزیراعظم کے مشیر ڈاکٹر توقیر شاہ بھی موجود تھے۔
وزیر اعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ بلوچستان کی ترقی اور خوشحالی حکومت کی اولین ترجیح ہے@PakPMO @CMShehbaz https://t.co/BAW8t301rX pic.twitter.com/CBI0qX8pMP
— ریڈیوپاکستان (@PBCofficialNews) August 9, 2025