انجینئر سخاوت علی سیال نے کہا کہ علامہ سید احمد اقبال رضوی نے ملک کے طول و عرض میں تنظیم کی بہتری اور قیام کے لیے اپنا کردار ادا کیا ہے، قومی و ملی محاذ پر آپ کی استقامت قابل تحسین ہے، قیادت اور قوم کے لیے آپ کا خلوص بلاشبہ لائق تحسین ہے یہی وجہ ہے کہ سربراہ مجلس وحدت مسلمین علامہ راجہ ناصر عباس جعفری نے اُنہیں وائس چیئرمین نامزد کیا ہے۔  اسلام ٹائمز۔ مجلس وحدت مسلمین عزاداری ونگ جنوبی پنجاب کے وفد نے ملتان میں مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی وائس چیئرمین علامہ سید احمد اقبال رضوی کو دوباری ذمہ داری سنبھالنے پر مبارکباد پیش کی اور پھولوں کا گلدستہ دیا، عزاداری ونگ کے وفد میں صوبائی صدر عزاداری ونگ و ممبر ڈویژنل امن کمیٹی ملتان انجینئر مہر سخاوت علی سیال، صوبائی ترجمان ثقلین نقوی، صوبائی رابطہ سیکرٹری عزاداری ونگ مولانا غدیر شیرازی شامل تھے۔ انجینئر سخاوت علی سیال نے کہا کہ علامہ سید احمد اقبال رضوی نے ملک کے طول و عرض میں تنظیم کی بہتری اور قیام کے لیے اپنا کردار ادا کیا ہے، قومی و ملی محاذ پر آپ کی استقامت قابل تحسین ہے، قیادت اور قوم کے لیے آپ کا خلوص بلاشبہ لائق تحسین ہے یہی وجہ ہے کہ سربراہ مجلس وحدت مسلمین علامہ راجہ ناصر عباس جعفری نے اُنہیں وائس چیئرمین نامزد کیا ہے۔ 

.

ذریعہ: Islam Times

کلیدی لفظ: علامہ سید احمد اقبال رضوی تحسین ہے کے لیے کیا ہے

پڑھیں:

خود داری کا درس علامہ اقبالؒ کا بہت بڑا احسان ہے، وزیراعلیٰ پنجاب

data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

251110-08-15
لاہور (صباح نیوز) وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے کہا ہے کہ قوم کیلیے خود داری کا درس علامہ اقبالؒ کا بہت بڑا احسان ہے، اقبالؒ کے افکار پر عمل سے پاکستان فلاحی ریاست بن سکتا ہے، اقبالؒ کے افکار پر عمل پیرا ہو کر آزادانہ، منصفانہ اور عادلانہ معاشی و سماجی نظام قائم کرنا وقت کی ضرورت ہے۔ شاعر مشرق، مصور پاکستان علامہ محمد اقبالؒ کے یوم پیدائش پر اپنے خصوصی پیغام میں وزیراعلی مریم نواز نے کہا کہ پنجاب اور اہل پنجاب علامہ اقبالؒ کی فکری عظمت کو سلام پیش کرتے ہیں، علامہ اقبال شاعر ہی نہیں بلکہ مصلح اور ناصح تھے، انہوں نے اپنی شاعری سے برصغیر کے مسلمانوں کو آزادی کا شعور دیا۔ علامہ اقبال نے قوم کی سمت متعین کی اور قائداعظم درماندہ قافلے کو منزل کی طرف لیکر چلے، علامہ اقبال نے اپنی شاعری سے نوجوانوں کیلیے بھی فکر انگیز پیغام دیا، قوم کیلیے خوداری کا درس علامہ اقبال کا بہت بڑا احسان ہے۔ انہوں نے کہا کہ فلسفہ خود داری پر عمل علامہ اقبال سے اظہار محبت کا بہترین طریقہ ہے، علامہ اقبال کے افکار پر عمل پیرا ہونے سے ہی پاکستان ایک اعتدال پسند اور فلاحی ریاست بنے گا، علامہ اقبال کی شاعری اور افکار پر عمل کرنا ہی ان کو خراج تحسین پیش کرنے کا بہترین طریقہ ہے۔

سیف اللہ

متعلقہ مضامین

  •  اقبالؒ کے پیغام پر عمل خراج تحسین کا بہترین طریقہ، مریم نواز: برازیل پہنچ گئیں
  • خود داری کا درس علامہ اقبالؒ کا بہت بڑا احسان ہے، وزیراعلیٰ پنجاب
  • علامہ اقبال کا فلسفہ خودی روشنی کا مینار ہے،مفتی فیض
  • علامہ اقبال کا یوم پیدائش، صدر مملکت اور وزیراعظم کا شاعر مشرق کو خراج تحسین
  • شاعرِ مشرق علامہ اقبال کا 148واں یوم پیدائش آج،صدر،وزیراعظم کا خراج تحسین  
  • لیہ، سابق کونسلر محمد ریاض ایم ڈبلیو ایم چک 230کے یونٹ صدر، غلام عباس سواگ جنرل سیکرٹری نامزد
  • کراچی میں ایام فاطمیہ کی مجالس عزا
  • ایرانی وفد کی ملاقات‘ علامہ اقبال کا دن ملکر منائیں گے: عظمیٰ بخاری
  • ملتان، شیعہ علماء کونسل جنوبی پنجاب کے رہنما علامہ سید کاشف ظہور نقوی کی ضلعی صدر سے ملاقات 
  •  مولانا روح اللہ کاظمی دوبارہ مجلس وحدت مسلمین کے جھنگ کے صدر ضلعی منتخب