لیہ، ایم ڈبلیو ایم عزاداری ونگ کے زیراہتمام امام رضا علیہ السلام کی ولادت کی مناسبت سے تقریب
اشاعت کی تاریخ: 11th, May 2025 GMT
علمائے کرام نے اپنے خطاب میں امام رضا علیہ السلام کی سیرت اور فضائل بیان کیے اور کہا کہ امام علی رضا علیہ السلام کی زندگی امت کے لیے وقف تھی، آل محمد علیہم السلام نے اپنی زندگی خدا کی رضا کے لیے بسر کی ہے، اس موقع پر عوام کی بڑی تعداد موجود تھی، تقریب کے اختتام پر کیک بھی کاٹا گیا۔ اسلام ٹائمز۔ مجلس وحدت مسلمین عزاداری ونگ جنوبی پنجاب کے زیراہتمام ولادت باسعادت امام علی رضا علیہ السلام کی مناسبت سے لیہ میں جشن کا اہتمام کیا گیا، اس موقع پر مجلس وحدت مسلمین عزاداری ونگ جنوبی پنجاب کے صوبائی نائب صدر سردار صفدر حسین خان، ضلعی صدر لیہ ساجد حسین گشکوری اور دیگر موجود تھے۔ اس موقع پر علمائے کرام نے اپنے خطاب میں امام رضا علیہ السلام کی سیرت اور فضائل بیان کیے اور کہا کہ امام علی رضا علیہ السلام کی زندگی امت کے لیے وقف تھی، آل محمد علیہم السلام نے اپنی زندگی خدا کی رضا کے لیے بسر کی ہے، اس موقع پر عوام کی بڑی تعداد موجود تھی، تقریب کے اختتام پر کیک بھی کاٹا گیا۔
ذریعہ: Islam Times
پڑھیں:
آئی ایس او کا 16 مئی کو یوم مردہ باد امریکہ منانے کا اعلان
تنظیم کے ترجمان کا کہنا ہے کہ غاصب صہیونی حکومت کے استحکام کیلئے امریکی حکومت کی جانب سے 16 مئی کو اسے رسمی حکومت اور یہودی ملک قرار دینے اور قبول کرنے کا اعلان کیا گیا تھا۔ ترجمان نے مزید کہا کہ اسی مناسبت سے 16 مئی درحقیقت اسرائیل اور امریکہ کے مردہ باد کا دن ہے، کہ جب دنیا امریکہ اور اسرائیل مردہ باد کے نعروں سے گونج اٹھتی ہے۔ اسلام ٹائمز۔ امامیہ سٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان نے 16 مئی کو یوم مردہ باد امریکہ منانے کا اعلان کیا ہے، ملک بھر میں یوم مردہ باد امریکہ کی مناسبت سے سیمینارز، کانفرنسز اور ریلیاں نکالی جائیں گی۔ آئی ایس او پاکستان کے ترجمان کا کہنا ہے کہ 16 مئی کو ہی امریکہ نے اسرائیل کی ناجائز ریاست کو وجود دلوایا تھا، اس دن کو شہید قائد علامہ سید عارف حسین الحسینیؒ کے فرمان پر ’’یوم مردہ باد امریکہ‘‘ منایا جاتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ غاصب صہیونی حکومت کے استحکام کیلئے امریکی حکومت کی جانب سے 16 مئی کو اسے رسمی حکومت اور یہودی ملک قرار دینے اور قبول کرنے کا اعلان کیا گیا تھا۔
ترجمان نے مزید کہا کہ اسی مناسبت سے 16 مئی درحقیقت اسرائیل اور امریکہ کے مردہ باد کا دن ہے، کہ جب دنیا امریکہ اور اسرائیل مردہ باد کے نعروں سے گونج اٹھتی ہے۔ ترجمان نے تمام عاشقانِ شہداء، مومین اور بیدار امت سے اپیل کی ہے کہ ’’یوم مردہ باد امریکہ‘‘ کی مناسبت سے ہونیوالی ریلیوں میں بھرپور شرکت کرکے اپنا ایمانی فریضہ ادا کریں۔