نجف اشرف پہنچنے کے بعد حرم امام علی علیہ السلام کے متول نے ان کا استقبال کیا۔ اسلام ٹائمز۔ مفسر قرآن کریم اور حوزہ علمیہ قم کے بزرگ استاد آیت اللہ جوادی آملی نے نجف اشرف میں حضرت امام علی علیہ السلام کے روضہ مبارک پر حاضری دی اور زیارت سے شرف یاب ہوئے۔ نجف اشرف پہنچنے کے بعد حرم امام علی علیہ السلام کے متول نے ان کا استقبال کیا۔ آیت اللہ جوادی آملی کے سفر زیارت کے دوران 80 جلدوں پر مشتمل تفسیر قرآن، تسنیم، عراق کے مقدس مقامات پر پیش کی جائیگی۔
آیت اللہ جوادی آملی نے حرم امیرالمومنین علیہ السلام کے متولی اور انتظامیہ سے گفتگو میں فرمایا کہ آپ کو اللہ تعالیٰ کا شکر ادا کرنا چاہیے کہ اس بارگاہ ملکوتی میں خدمت کا شرف حاصل ہے، اربعین واک کے عظیم الشان مذہبی و سیاسی اجتماع کے موقع پر آپ کی خدمت قابل تحسین ہیں۔ نجف اشرف کے علمائے کران نے آیت اللہ جوادی آملی سے ملاقات کی۔
 

.

ذریعہ: Islam Times

کلیدی لفظ: امام علی علیہ السلام کے آیت اللہ جوادی آملی

پڑھیں:

ٹرمپ کی نو منتخب پوپ لیو چہاردہم کو مبارک باد

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے رابرٹ پری ووسٹ کو رومن کیتھولک چرچ کی تاریخ میں پہلے امریکی پوپ کے طور پر منتخب ہونے پر مبارکباد پیش کی اور جلد ملنے کی خواہش کا اظہار بھی کردیا۔

کیتھولک مسیحیوں کے نئے روحانی پیشوا رابرٹ پری ووسٹ پوپ منتخب ہونے کے بعد پوپ لیو چہاردہم کہلائیں گے۔

امریکی صدر نے اپنے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ٹروتھ سوشل پر نومنتخب امریکی پوپ لیو چہاردہم کےلیے پیغام جاری کیا۔

انہوں نے لکھا کہ کارڈینل رابرٹ فرانسس پری ووسٹ کو مبارک ہو، جنہیں ابھی پوپ منتخب کیا گیا ہے۔

ٹرمپ نے یہ بھی لکھا کہ یہ اعزاز کی بات ہے کہ وہ پہلے امریکی پوپ ہیں۔ یہ انتہائی جوش اور ہمارے ملک کےلیے بڑے تعظیم و تکریم کی بات ہے۔ میں پوپ لیو چہاردہم سے ملاقات کا منتظر ہوں۔ یہ ایک بہت معنی خیز لمحہ ہو گا۔

واضح رہے کہ ویٹیکن سٹی میں نئے پوپ کا انتخاب کم از کم 4 مرتبہ کی ووٹنگ کے بعد ہوا ہے۔ 133 رومن کیتھولک کارڈینلز نے نئے پوپ کے انتخاب کے لیے خفیہ ووٹنگ میں حصہ لیا تھا۔

نئے پوپ کا انتخاب ہونے پر سیسٹن چیپل کی چمنی سے سفید دھواں خارج کیا گیا اور سینٹ پیٹرز باسیلیکا میں گھنٹیاں بجائی گئیں۔

غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق نئے روحانی پیشوا رابرٹ پری ووسٹ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ اور نائب امریکی صدر جے ڈی وینس کے ناقد ہیں۔

انہوں نے ٹرمپ انتظامیہ کی امیگریشن پالیسیوں پر تنقید کی تھی۔

Post Views: 2

متعلقہ مضامین

  • فوج‘ قوم کو خوشیاں‘ فخر اور مان دینے پر بہت بہت مبارک:خواجہ آصف
  • آیت اللہ جوادی آملی کی نجف اشرف میں امام علیہ السلام کے روضہ مبارک پر حاضری
  • پاراچنار، آئی ایس او کے وفد کی قائد شہید کے مزار پر حاضری
  • جشن ولادت امام رضا (ع)، حرم حضرت معصومہؑ قم کی تازہ ترین تصاویر
  • سیرت امام رضا علیہ السلام
  • بھارتی دراندازی کے جواب میں پاک فوج نے دانت کٹھے کر دیئے ہیں، علامہ ریاض نجفی
  • نئے پوپ رابرٹ پریوسٹ کو عالمی رہنماؤں کی مبارک باد
  • پولیس اہلکارسلیکون انگوٹھےسےبائیومیٹرک حاضری لگانےلگے
  • ٹرمپ کی نو منتخب پوپ لیو چہاردہم کو مبارک باد