آیت اللہ جوادی آملی کی نجف اشرف میں امام علیہ السلام کے روضہ مبارک پر حاضری
اشاعت کی تاریخ: 11th, May 2025 GMT
نجف اشرف پہنچنے کے بعد حرم امام علی علیہ السلام کے متول نے ان کا استقبال کیا۔ اسلام ٹائمز۔ مفسر قرآن کریم اور حوزہ علمیہ قم کے بزرگ استاد آیت اللہ جوادی آملی نے نجف اشرف میں حضرت امام علی علیہ السلام کے روضہ مبارک پر حاضری دی اور زیارت سے شرف یاب ہوئے۔ نجف اشرف پہنچنے کے بعد حرم امام علی علیہ السلام کے متول نے ان کا استقبال کیا۔ آیت اللہ جوادی آملی کے سفر زیارت کے دوران 80 جلدوں پر مشتمل تفسیر قرآن، تسنیم، عراق کے مقدس مقامات پر پیش کی جائیگی۔
آیت اللہ جوادی آملی نے حرم امیرالمومنین علیہ السلام کے متولی اور انتظامیہ سے گفتگو میں فرمایا کہ آپ کو اللہ تعالیٰ کا شکر ادا کرنا چاہیے کہ اس بارگاہ ملکوتی میں خدمت کا شرف حاصل ہے، اربعین واک کے عظیم الشان مذہبی و سیاسی اجتماع کے موقع پر آپ کی خدمت قابل تحسین ہیں۔ نجف اشرف کے علمائے کران نے آیت اللہ جوادی آملی سے ملاقات کی۔
ذریعہ
ذریعہ: Islam Times
کلیدی لفظ: علیہ السلام کے
پڑھیں:
پیپلز پارٹی کی قیادت پر انگلی اٹھانے سے پہلے رانا ثنا اللہ کو ماڈل ٹاؤن کے خون کا حساب دینا چاہیئے، سعدیہ جاوید
ترجمان سندھ حکومت نے کہا کہ مسلم لیگ (ن) کی موجودہ سیاسی بے چینی اس بات کی غماز ہے کہ اسے آزاد کشمیر کے انتخابات میں شکست کا واضح خدشہ ہے، اسی لیے عوامی مسائل سے توجہ ہٹانے کے لیے سیاسی محاذ آرائی کو ہوا دی جا رہی ہے۔ اسلام ٹائمز۔ ترجمان سندھ حکومت سعدیہ جاوید نے مسلم لیگ (ن) کے رہنما رانا ثناءاللہ کے بیان پر سخت ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ پیپلز پارٹی کی قیادت پر انگلی اٹھانے سے پہلے رانا ثناءاللہ کو ماڈل ٹاؤن کے خون کا حساب دینا چاہیئے۔ اپنے بیان میں سعدیہ جاوید نے کہا کہ کرپشن اور منی لانڈرنگ کے الزامات کا سامنا کرنے والے عناصر کو اخلاقیات، دیانت داری اور شفافیت پر بات کرنے کا کوئی اخلاقی جواز حاصل نہیں۔ انہوں نے کہا کہ رانا ثنا اللہ ہوش کے ناخن لیں اور سستی شہرت حاصل کرنے کے لیے بے بنیاد بیانات دینے سے گریز کریں کیونکہ پیپلز پارٹی کے خلاف ہر الزام اور ہر بیان کا بھرپور جواب دیا جائے گا۔
ترجمان سندھ حکومت نے کہا کہ سندھ کے خلاف زہر اگلنے والوں کو پہلے شریف خاندان کی مبینہ مالی بے ضابطگیوں، بیرون ملک جائیدادوں اور دیگر معاملات کا جواب دینا چاہیئے۔ انہوں نے الزام عائد کیا کہ بعض سیاسی رہنما اپنی ناکامیوں پر پردہ ڈالنے کے لیے بے بنیاد کہانیاں گھڑ رہے ہیں، جبکہ ان کی سیاست ہمیشہ سہاروں، ڈیلز اور مفاہمت پر قائم رہی ہے۔ سعدیہ جاوید نے کہا کہ مسلم لیگ (ن) کی موجودہ سیاسی بے چینی اس بات کی غماز ہے کہ اسے آزاد کشمیر کے انتخابات میں شکست کا واضح خدشہ ہے، اسی لیے عوامی مسائل سے توجہ ہٹانے کے لیے سیاسی محاذ آرائی کو ہوا دی جا رہی ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ سندھ کے وسائل پر نظر رکھنے والے سیاسی عناصر پہلے اپنے طرزِ سیاست کا جائزہ لیں، جس جماعت کی بنیاد، ان کے بقول، جمہوری اقدار کی مخالفت پر استوار رہی ہو، وہ پیپلز پارٹی کو عوامی مینڈیٹ اور سیاسی شعور کا درس نہ دے۔ ترجمان سندھ حکومت نے کہا کہ عوام اب سیاسی نعروں اور الزامات کی سیاست سے بخوبی آگاہ ہو چکے ہیں اور مسلم لیگ (ن) کے بیانیے کو مسترد کر رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ عوامی شعور میں اضافے کے بعد اس نوعیت کی سیاست مزید کامیاب نہیں ہو سکے گی۔