وطن عزیز کی سلامتی پر کسی قسم کی آنچ نہیں آنے دیں گے،چوہدری اشرف فرزند WhatsAppFacebookTwitter 0 10 May, 2025 سب نیوز

اسلام آباد (سب نیوز ) وطن عزیز کی سلامتی پر کوئی آنچ نہیں آنے دیں گے پاکستان کی مسیحی قوم اپنی دلیر بہادر افواج کے شانہ بشانہ کھڑی ہے ان خیالات کا اظہار پاکستان مینارٹی فورم کے چئیرمین چوہدری اشرف فرزند نے گذشتہ روز افواج پاکستان کے ساتھ اظہار یکجہتی واک میں کیا۔ پاکستان مینارٹی فورم اور پاک کرسچن بزنس فورم کے زیر اہتمام نیشنل پریس کلب کے سامنے پاکستان میں بھارتی جارحیت کے خلاف اور افواج پاکستان کے ساتھ اظہار یکجہتی واک کا انعقاد کیا گیا۔ واک کے شرکا نے پاک فوج کے ساتھ اظہار یکجہتی کے لیے بینرز اور پلے کارڈز اٹھا رکھے تھے اور بھارتی جارحیت کے خلاف اور پاک افواج کے حق میں نعرے لگائے۔

واک کے شرکا سے خطاب کرتے ہوئے پاکستان مینارٹی فورم کے چئیرمین چوہدری اشرف فرزند نے کہا کہ وطن عزیز کی سلامتی پر کوئی آنچ نہیں آنے دیں گے پاکستان کی مسیحی عوام اپنی دلیر افواج کے شانہ بشانہ کھڑی ہے۔ پاک فضائیہ کے ان افسران کو سلام پیش کرتے ہیں جنہوں نے بھارتی جارحیت کا منہ توڑ جواب دیتے ہوئے بھارتی طیاروں کا مار گرایا اور بھارتی وزیر اعظم کا ناپاک منصوبہ مٹی میں ملا دیا۔ پاکستان کی مسیحی قوم سمیت پوری قوم جذبہ شہادت سے سرشار ہے۔ 1965 اور 1971 کی جنگ کے پاک فضائیہ کے ہیرو گروپ کیپٹن سسل چوہدری ، مارون لیزلی اور نزیر۔لطیف کی طرح آج بھی مسیحی پائیلٹس گروپ کیپٹن کامران بشیر اور کرنل شمائل مورس ہیلی پائیلٹ اور دیگر مسیحی افواج پاکستان میں رہ کر دفاع پاکستان میں اپنا کردار ادا کررہے ہیں۔

آپریشن بنیان مرصوص کی کامیابی پرپاک افواج کوسلام پیش کرتے ہیں مسیحی پائلٹ کامران بشیر کو کامیابی سے بھارتی راجوڑی ائیر بیس کو تباہ کرنے پر خراج تحسین پیش کرتے ہیں۔ پاکستان میں بسنے والے ہر مذہب اور نسل کے اس مملکت خداداد کے لیے ہر قربانی دینے کے لییتیارہیں۔ بھارتی وزیر اعظم ہوش کے ناخن لے اور خطہ کی سلامتی کو خطرے میں نہ ڈالے۔ پاکستان ہمیشہ زندہ باد ہے۔ کسی کو بھی میلی آنکھ سے دیکھنے کی اجازت نہیں دیں گے

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔

WhatsAppFacebookTwitter پچھلی خبرپاکستانی میزائل حملہ نے بھارت کو مذاکرات کی میز پر آنے پر مجبور کیا: امریکی صحافی پاکستانی میزائل حملہ نے بھارت کو مذاکرات کی میز پر آنے پر مجبور کیا: امریکی صحافی آپریشن بنیان مرصوص کی کامیابی پر ملک بھر میں جشن، پاک فوج سے اظہار تشکر ریلیاں چیئرمین سی ڈی اے کا جناح سکوائر مری روڈ انڈر پاس منصوبے کا دورہ،،منصوبے کی پیش رفت کا جائزہ ،بروقت تکمیل کی ہدایت بھارتی سیکریٹری خارجہ کی جنگ بندی کی تصدیق،دونوں ممالک کے فوجی افسران 12مئی کو رابطہ کریں گے:وکرم مستری اللہ رب العزت کا شکر ہے کہ اس نے پاکستان کو سر بلند کیا،نواز شریف کا پاک بھارت حالیہ کشیدگی پر پہلا تبصرہ چیئرمین سی ڈی اے کی زیر صدارت ایمرجنسی صورت حال کے حوالے سے اجلاس TikTokTikTokMail-1MailTwitterTwitterFacebookFacebookYouTubeYouTubeInstagramInstagram

Copyright © 2025, All Rights Reserved

رابطہ کریں ہمارے بارے ہماری ٹیم.

ذریعہ: Daily Sub News

کلیدی لفظ: وطن عزیز کی سلامتی پر آنچ نہیں آنے دیں گے چوہدری اشرف فرزند پاکستان میں

پڑھیں:

پاکستان میں ہونیوالی دہشتگری کے پیچھے بھارت ہے،راجہ پرویز اشرف

اسلام آباد(نیوز ڈیسک)سابق وزیراعظم راجہ پرویز اشرف نے کہاہے کہ پاکستان میں جتنے بھی دہشتگردی کے واقعات ہوئے وہ بھارت نے کرائے،مودی سب سے بڑا دہشتگرد ہے انہوں نے کہا کہ ملک کی خاطر ہمیں اپنے اختلافات کو ختم کرنا ہوگا،پہلگام واقعہ میں پاکستان ملوث نہیں،پہلگام واقعہ بھارت نے خود کرایا، سابق وزیراعظم راجہ پرویز اشرف کا کہنا تھا کہ جعفر ایکسپریس واقعہ بھارت نے کرایا، ہمارے جوان وطن کی خاطر اپنی جانیں قربان کررہے ہیں، پوری قوم پاک فوج کے ساتھ کھڑی ہے۔

مودی سن لو میلی آنکھ سے دیکھنے کی کوشش تو وہ تمہاری آنکھ ہی نکال دیں گے راجہ پرویز اشرف نے کہا کہ پاک فوج بھارت کو منہ توڑ جواب دینے کی صلاحیت رکھتی ہے۔پاکستان کوکوئی توڑ نہیں سکتا۔راوی ،ستلج ہمارا ہے،کوئی نہیں روک سکتا، ہمارا کوئی پانی نہیں روک سکتا، مودی بزدل ہے جو ایسی حرکات کررہاہے، ہم سب ملک کر مودی کو عبرتناک شکست دیں گے ۔

عوام کیلئے خوشخبری ، ملک بھرکیلئے بجلی کے بنیادی ٹیرف میں اربوں کا ریلیف متوقع

متعلقہ مضامین

  • علامہ مقصود ڈومکی کی حافظ حسین احمد کے فرزند سے اظہار تعزیت
  • وزیراعظم آزادکشمیر کا افواج پاکستان کے عزم، جذبے اور قربانیوں کو سلام 
  • آزاد کشمیر قانون ساز اسمبلی کا پاک آرمی کے ساتھ اظہار یکجہتی
  • کراچی، خواجہ سراؤں کا بھارت مخالف احتجاج، پاک افواج کی مکمل حمایت کا اظہار
  • پوری قوم کو اپنی افواج پر فخر ہے؛ راجہ پرویز اشرف
  • بھارت کو جن رافیل طیاروں پر غرور تھا انہیں زمین بوس کر دیا، ہمیں اپنی افواج پر فخر ہے:راجہ پرویز اشرف
  • مودی نے پہلگام میں فالس فلیگ آپریشن کے بعد رات کی تاریکی میں پاکستان پر حملہ کیا،ہماری مسلح افواج نے بھرپور انداز میں جواب دیا،راجہ پرویز اشرف
  • رافیل طیاروں اور بھارت کے غرور کو زمین بوس کردیا: راجہ پرویز اشرف
  • پاکستان میں ہونیوالی دہشتگری کے پیچھے بھارت ہے،راجہ پرویز اشرف